جی این این سوشل

پاکستان

صدر عارف علوی الیکشن کی تاریخ دیں ورنہ استعفیٰ دیں،شیخ رشید

آئینی طور پر صدر مملکت الیکشن کی تاریخ دے سکتے ہیں۔شیخ رشید

پر شائع ہوا

کی طرف سے

صدر عارف علوی  الیکشن کی تاریخ دیں ورنہ استعفیٰ دیں،شیخ رشید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

شیخ رشید نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی کو کہتا ہوں پیر کو الیکشن کی تاریخ دیں ورنہ استعفیٰ دیں، آئینی طور پر صدر مملکت الیکشن کی تاریخ دے سکتے ہیں۔صوبے اور مرکز میں الیکشن اکھٹے ہوں گے

سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کرنے لاہور آیا ہوں، خواجہ آصف نے اعتراف کرلیا کہ ملک ڈیفالٹ کرچکا ہے، مریم نواز کہتی ہیں یہ میری حکومت نہیں تو پھر بتائیں کسی کی ہے ؟ اپریل تک ملکی سیاست کا فیصلہ ہوجائے گا۔

پاکستان کو اللہ کے بعد سپریم کورٹ بچا سکتی ہے،میرے ساتھ جو 16 دن ہوا میں معاف کرتا ہوں ، سپاہیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے مجھے 2 کمبل دیئے،ان کاکہناتھا کہ آدھا سامان جیل چھوڑ آیا ہوں ۔

شیخ رشید نے کہاکہ اگر عمران خان کہے گا  تو 22 تاریخ کو سب سے پہلی گرفتاری میں خود دوں گا،خواجہ آصف نے اعتراف کیا ہے کہ ملک ڈیفالٹ ہو چکا ہے،یہ کہتے تھے سٹیٹ کو ڈیفالٹ کہنے والا غدار ہے،ان کاکہناتھا کہ آج سے 30 اپریل تک فیصلہ ہو جائے گا۔

علاقائی

لاہور اورگردونواح کے گھریلو،کمرشل اورصنعتی صارفین کیلئے خوشخبری

منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی، انجینئر محمد وسیم یونس نے منصوبے کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے پر پراجیکٹ ڈیلیوری (نارتھ) لاہور ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور اورگردونواح کے گھریلو،کمرشل اورصنعتی صارفین کیلئے خوشخبری

این ٹی ڈی سی کے 220 کے وی گرڈ سٹیشن واپڈا ٹاﺅن میں ایک اور ہائی پاور آٹوٹرانسفامرنصب، بجلی کی بلاتعطل فراہمی میں مدد ملے گی ۔ 

این ٹی ڈی سی ہیڈکوارٹرز، واپڈا ہاوس لاہور (28 نومبر 2024) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کی جانب سے 220 کے وی گرڈ سٹیشن واپڈا ٹاﺅن لاہور میں دوسرے 250 ایم وی اے آٹو ٹرانسفارمر کو انرجائز کر دیا گیا ہے جس کا مقصد گرڈ سٹیشن کی بجلی ترسیل کی استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے۔


این ٹی ڈی سی کی پراجیکٹ ڈیلیوری (نارتھ) لاہور کی ٹیم نے220 کے وی گرڈ سٹیشن واپڈا ٹاﺅن لاہور میں 160 ایم وی اے 220/132 کے وی آٹو ٹرانسفارمر (ٹی-2) کی جگہ نیا 250 ایم وی اے آٹو ٹرانسفامر نصب کرنے کا کام مکمل کیا، مذکورہ آٹو ٹرانسفارمر کو کامیابی کے ساتھ انرجائز کر دیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ عالمی بینک کی معاونت سے جاری نیشنل ٹرانسمیشن ماڈرنائزیشن پراجیکٹ- 1 کا حصہ تھا۔
منصوبے کی تکمیل سے 220 کے وی گرڈ سٹیشن واپڈا ٹاﺅن لاہورسے بجلی ترسیل کی استعداد میں اضافہ ہو گا جس سے لاہوراور گردو نواح کے مختلف علاقوں میں بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔بجلی کی فراہمی میں بہتری اور ترسیلی نظام میں مسائل کے خاتمے سے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔
منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی، انجینئر محمد وسیم یونس نے منصوبے کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے پر پراجیکٹ ڈیلیوری (نارتھ) لاہور ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آباد پر لشکر کشی کی گئی ، وزیر اعظم

کھربوں روپے کے ٹیکس چوری ہورہے ہیں،ٹیکس لیکیج ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں،شہباز شریف نے کہا کہ مانگے تانگے سے کام نہیں چلے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد پر لشکر کشی کی گئی ، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد پر لشکر کشی کی گئی،معاشی طور پر مستحکم ہونگے تو برآمدات بڑھیں گی۔

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی 26 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہزاروں مسلح افراد نے عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کی،شرپسند مختلف ہتھیاروں کے ساتھ اسلام آباد پر حملہ آور ہوئے، اسلام آباد میں جو ہوا اس سے اسٹاک مارکیٹ تاریخی تنزلی کی طرف گئی ، انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کا براہ راست تعلق معاشی سکیورٹی سے ہوتا ہے،افواج پاکستان اور عوام نے دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کیا،بدقسمتی سے دہشت گردی کا عفریت پھر سر اٹھا رہا ہے۔

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آہستہ آہستہ درست سمت کی جانب بڑھ رہا ہے،حکومت کو اب بھی بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، وزیر اعظم نے  اسٹاک مارکیٹ کے ایک لاکھ پوائنٹس کی سطح عبور کرنے پر اظہار تشکر کیا،وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی میں معاشی ترقی سست روی کا شکار رہی،معاشی صورتحال بہتر کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔

 

کھربوں روپے کے ٹیکس چوری ہورہے ہیں،ٹیکس لیکیج ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں،شہباز شریف نے کہا کہ مانگے تانگے سے کام نہیں چلے گا، خود وسائل پیدا کرنے ہوں گے،میثاق جمہوریت کے بعد میثاق معیشت کا وقت آگیا ہے، شرپسند عناصر ترقی و استحکام کےلیے حاصل کامیابیوں کو رائیگاں کرنا چاہتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صاحبزادہ حامد رضانے پی ٹی آئی کی کمیٹیوں سے  استعفیٰ دے دیا

حامد رضاقومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی مستعفی ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں ،ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صاحبزادہ حامد رضانے پی ٹی آئی کی کمیٹیوں سے  استعفیٰ دے دیا

پاکستان سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضانے پی ٹی آئی کی کور اور سیاسی کمیٹی سے مستفعی ہو گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ حامد رضا نے اپنے استعفے سے پارٹی قیادت کو  آگاہ کر دیا ہے، اوروہ قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی مستعفی ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں  مگر اس کا فیصلہ پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کے بعد کریں گے۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف  کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا،چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کے استعفی کی تصدیق کر دی ہے تاہم ابھی تک ان کا استعفی قبول نہیں کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll