اٹلی کے بعد لیبیا میں بھی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی،حادثے میں 3 پاکستانی جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مطابق اٹلی کے بعد لیبیا کے شہر بن غازی کے قریب کشتی کو حادثہ پیش آیا ہے لیبیا کشتی حادثے میں 3 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں،
طرابلس میں پاکستانی سفارتخانہ لاشیں پاکستان منتقل کرنے میں مدد کر رہاہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اٹلی اور لیبیا میں کشتیاں ڈوبنے کے علیحدہ علیحدہ حادثات ہوئے ہیں۔
دفترخارجہ نے اٹلی میں ہونے والے کشتی حادثے میں دو پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے ۔ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق اٹلی کے ساحل پر کشتی کے بدقسمت حادثے میں دو پاکستانی بھی جان سے گئے، جن کی شناخت ان کے اہل خانہ نے کی۔
انہوں نے کہا کہ اسی حادثے میں زندہ بچ جانے والوں میں بھی ایک پاکستانی کی شناخت ہوئی ہے، جس کے بعد زندہ بچ جانے والوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اٹلی میں پاکستانی سفارت خانہ اس معاملے پر مدد کے لیے بدستور مصروف ہے، سفارتی عملے نے زندہ بچ جانے والوں سے ملاقات کی ہے اور اطالوی حکام سے بھی رابطے میں ہے۔
دوسری جانب اٹلی میں کشتی الٹنے کے واقعے میں 64 افراد کی ہلاکتوں کے بعد پولیس نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 2پاکستانی باشندے جبکہ ایک کا تعلق ترکیے سے ہے ۔
اطالوی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے غیرقانونی مہاجرین کو خراب موسم کے باوجود کشتی میں سوار کر کے ترک شہر ازمیر سے اٹلی کیلئے روانہ کیا تھا۔ گرفتار ملزمان نے کشتی میں سوار مسافروں سے اٹلی پہنچانے کیلئے فی کس 8 ہزار 500 ڈالر وصول کیے تھے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا جے ڈی سی کے زیر اہتمام لیب کا افتتاح
- 4 minutes ago
جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں پنجاب بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ
- 7 hours ago
امریکی صدر کا غزہ خالی کرانے کا بیان احمقانہ ہے ، امیر جماعت اسلامی
- an hour ago
غیرقانونی بھارتی تارکین وطن امریکہ سے ڈی پورٹ ہو ناشروع
- 4 hours ago
یوم یکجہتی کشمیر پرآرمی چیف جنرل عاصم منیر کا مظفر آبادکا دورہ
- 5 hours ago
اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں
- 4 hours ago
ٹرمپ کا غزہ پرقبضے کا بیان،حکومت واضح موقف اپنائے،فضل الرحمان
- an hour ago
محسن نقوی سے چینی ہم منصب کی ملاقات ، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 7 hours ago
ایڈیشنل ججزکی تعیناتی کیلئےجوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا
- an hour ago
ایس ایچ او کا غیر قانونی اعلان ، ایس ایچ او کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت
- 6 minutes ago
لاہور : پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ریسٹورنٹس کے گرد گھیرا تنگ کر دیا
- 7 hours ago
مقبوضہ کشمیر کیلئے پاکستان کی حمایت میں کمی آئی نہ آئے گی ، وزیر اعظم آزاد کشمیر
- 5 hours ago