عمران خان نے سازش کے تحت لوگوں کو اکٹھاکرکے عدالت پر حملہ کیا،رانا ثناء اللہ
جیل بھرو تحریک میں جو جیل گئے وہ باہر آنے کی منتیں کر رہے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ عدالتوں پر حملے کے کیس میں عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کریں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ جیل بھرو تحریک میں یہ لوگ شوق سے جیل میں گئے اب اندر جانے والے باہر آنے کے لیے منتیں کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کل سازش کے تحت لوگوں کو اکٹھا کیا اور طے کرکے عدالت پر حملہ کیا، اسلام آباد ہائیکورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ ناقابل قبول ہے،نواز شریف نے ہزاروں پیشیاں بھگتیں لیکن کبھی ایسا نہیں کیا۔ کوشش کریں گے عمران خان کو عدالتوں پر حملے کے کیس میں گرفتار کریں۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ناز نخرے اٹھائے گئے، عدلیہ سے اپیل ہے آپ نے اسے رعایت دی، اس کے نخرے اٹھائے اس کو وقت دیا اب اس کا یہ نتیجہ نکلا، اس میں نہ کوئی اخلاق ہے اور نہ ہی کوئی انسانیت ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران رانا ثنا اللہ نے کہا کہ گزشتہ روز عمران خان کو معلوم تھا کہ کہاں جارہا ہوں، گزشتہ روز اس نےعدالتوں کومرعوب کرنے کی سازش کی، پیغام دیا گیا عدالت بلائے گی تو اسی طرح آؤں گا۔
رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ عمرانی ٹولے کاعدالت پرحملہ ناقابل قبول ہے، یہ حملہ عدالتوں کو مرعوب کرنےکی مجرمانہ کوشش ہے، اس حملے پر 2 مقدما ت درج کرلیے گئے ہیں، مقدمات میں ڈیڑھ سو سے 200 لوگوں کو نامزد کیا گیا، سب کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی ہے، 29 افراد کو اب تک گرفتار کرلیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کو معلوم ہے کہ ٹیریان وائٹ اس کی بیٹی ہے، عمران خان کو پتہ ہےعدالت میں پیش ہوگا تو نااہل کردیا جائے گا، عدلیہ نے عمران خان کے نخرے اٹھائے اس کا نتیجہ دیکھ لیا۔
اسمبلیوں کے انتخابات سے متعلق رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وفاقی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرے گی، سپریم کورٹ کا اکثریتی فیصلہ4 ، 3 سے آیا ہے، سپریم کورٹ کے بینچ نے الیکشن کی تاریخ سے متعلق پٹیشن کو قبل ازوقت قراردے کرمسترد کیا، یہ بینچ 23 تاریخ کو بیٹھا تھااور 2 ججز نے اپنے آرڈرز لکھے۔

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 16 گھنٹے قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 4 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 9 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 16 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 14 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 دن قبل



