Advertisement
پاکستان

سپریم کورٹ فیصلے پر نظر ثانی کی ضرورت نہیں،اعظم نذیر تارڑ

ہمارے مطابق یہ پٹیشن تین کے مقابلے میں چار سے مسترد ہوگئی ہے،وفاقی وزیر قانون

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Mar 1st 2023, 8:34 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سپریم کورٹ فیصلے پر نظر ثانی کی ضرورت نہیں،اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن کرانے سے متعلق فیصلہ واضح ہے نظرثانی یا تشریح کی بات نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ کوئی ہار جیت کی بات نہیں۔آئینی معاملے پر بحث ہو رہی تھی ، دو ججز نے رضاکارانہ خود کیس سے الگ کر لیا۔سو موٹو کا اختیار اس لیےنہیں ہونا چاہیے کیونکہ کیس لاہور ہائیکورٹ میں ہے۔

ہمارے مطابق یہ پٹیشن تین کے مقابلے میں چار سے مسترد ہوگئی ہے، فاضل جج صاحبان نے فیصلہ دیا ہےکہ ہائی کورٹس فیصلہ کریں، پہلے ہی دو ججز صاحبان کہہ چکےکہ یہ کیس قابل سماعت نہیں،

انہوں نے کہا ہے کہ آج فیصلے میں 3 ججزنے کہا کہ گورنر یا ای سی پی مشاورت سے تاریخ دے۔90روز تو اب گزر جائیں گے لیکن حالات کے مدِ نظر تاریخ دی جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ جہاں حالات سازگارہوں گےوہاں انتخابات ہوسکتے ہیں۔صدر مملکت کی تاریخ سے متعلق معذرت اعلیٰ ظرفی ہے۔صدر مملکت نے آئین سےانحراف کیا۔آن ریکارڈ کہہ رہے ہیں کہ کوئی الیکشن سے نہیں بھاگ رہا۔

انہوں نے کہا ہے کہ آئین میں ہے اسمبلی نشستوں کی تقسیم رقبے پر نہیں آبادی کے تناسب پر ہوگی۔پنجاب میں الیکشن مردم شماری سے پہلے کرا رہے ہیں۔قومی اسمبلی میں مردم شماری کے بعد الیکشن ہوں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ 8ماہ اس پراسس میں رہنے کے باوجود انگلیاں اٹھیں گی،الیکشن کمیشن کو یہ ساری باتیں طے کرنا ہوں گی۔

Advertisement
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 2 دن قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 12 گھنٹے قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 3 دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 3 دن قبل
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 2 دن قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 8 گھنٹے قبل
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 15 گھنٹے قبل
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • 15 گھنٹے قبل
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 14 گھنٹے قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 3 دن قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 2 دن قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 3 دن قبل
Advertisement