آنے والے دنوں میں سیاست کے فیصلے عدالتوں میں ہوں گے،سربراہ عوامی مسلم لیگ


سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پنجاب میں الیکشن شیڈول کا اعلان خوش آئند ہے، خدا کرے موخر نہ ہوں۔
اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ بظاہر حکومت الیکشن کرانے کے موڈ میں نہیں، یہ توہین عدالت کا بڑا رسک لینے جا رہی ہے، اب آنے والے دنوں میں سیاست کے فیصلے عدالتوں میں ہوں گے، حکومت سیاسی اور معاشی استحکام نہیں صرف اپنے ذاتی مفاد کو دیکھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نگران حکومتیں منتخب حکومتوں سے دو ہاتھ آگے چلی گئیں، ان کا کام الیکشن کرانا ہے، من پسند کا راستہ بنانا نہیں، عمران خان اور تحریک انصاف کو روکنے کا ہر کام حکومت کے گلے الٹا پڑتا ہے، پیمرا کی پابندیاں قوم کو ٹیلی ویژن کی بجائے سوشل میڈیا پر لے جائیں گی۔
بلاول امریکہ میں عورت مارچ کی قیادت کررہاہےاوراسلام آباد مارچ میں لاٹھی چارج ہورہاہےبظاہرحکومت الیکشن کرانےکے موڈمیں نہیں یہ توہین عدالت کا بڑارسک لینےجارہی ہےاب آنےوالےدنوں میں سیاست کےفیصلےعدالتوں میں ہوں گے حکومت سیاسی اورمعاشی استحکام نہیں صرف اپنےذاتی مفادکودیکھ رہی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 9, 2023
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی پہلے دن الیکشن مہم میں ایک کارکن جاں بحق ہوگیا، جس دن انتخابی شیڈول آ رہا ہے، اسی دن دفعہ 144 لگائی جا رہی ہے، اسلام آباد میں لاٹھی چارج ہو رہا ہے، بلاول بھٹو زرداری امریکا میں عورت مارچ کی قیادت کر رہے ہیں۔
10مہینےہوگئےہیں IMFسےابھی تک مذکرات جاری ہیں اورنتیجہ نہیں نکل رہاPTIکی پہلےدن الیکشن کمپین میں ایک کارکن جابحق ہوگیاجس دن انتخابی شیڈول آرہاہےاُسی دن دفعہ144لگائی جارہی ہےKPKمیں سپریم کورٹ کےفیصلےکوگورنرعزت نہیں دےرہااورسپریم کورٹ کےفیصلوں کی سازش کےتحت تاخیر کررہاہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 9, 2023
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو گورنر عزت نہیں دے رہا اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کی سازش کے تحت تاخیر کر رہا ہے، 10 مہینے ہوگئے ہیں آئی ایم ایف سے ابھی تک مذاکرات جاری ہیں اور نتیجہ نہیں نکل رہا۔
کوئٹہ میں پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی کے قافلے کےقریب دھماکا
- 4 hours ago

سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
- 3 hours ago

بی جے پی وزیر نے بھارتی فوجی مسلم افسر کرنل صوفیہ کو دہشت گردوں کی بہن قرار دے دیا
- 4 hours ago

آئی ایم ایف : پاکستان کو 1ارب2کروڑ3لاکھ ڈالر کی دوسری قسط موصول
- 25 minutes ago

گوگل کے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے نئے ورژن کی خصوصیات
- 7 hours ago

سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں، ورلڈ بینک
- 4 hours ago

واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے ایک ایک قیدی کا تبادلہ
- 7 hours ago

پاک بھارت کشیدگی میں حملوں کے دوران زخمی ہونے والے دو پاکستانی زخمی فوجی شہید ، آئی ایس پی آر
- 3 hours ago
پی سی بی نے راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جانے والےمیچز کی ٹکٹس کی تفصیلات جاری کر دیں
- 3 hours ago

دی سمپسنزکارٹون کے رائٹر، اسٹیو پیپون 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 6 hours ago

وزیرِ اعظم کا پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ ، آپریشن بنیان المرصوص میں شریک افسروں و جوانوں سے ملاقاتیں
- 3 hours ago
سعودی عرب کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم
- 4 hours ago