Advertisement
پاکستان

چیف جسٹس آف پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے،اعتزاز احسن

گورنر کے پی کےالیکشن کی تاریخ نہ دے کر توہین عدالت کر رہے ہیں،سینئر قانون دان

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Mar 9th 2023, 6:01 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
چیف جسٹس آف پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے،اعتزاز احسن

سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے واضح کیا ہے کہ چیف جسٹس ہماری ریڈ لائن ہے۔ ان کیخلاف سازش کو قبول نہیں کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ایک بچے کو شہید کردیا۔ جو پولیس والے ویڈیو میں اس کو ڈنڈے مارتے نظر آرہے ہیں، انہیں فورا گرفتار ہونا چاہیے۔ الیکشن شیڈول آئین کے تحت آیا، دفعہ 144 تو قانون کے تحت ہے، الیکشن شیڈول آنے کے بعد دفعہ 144 ختم ہوگئی۔

اعتزار احسن کا کہنا تھا کہ علی بلال کی شہادت کیمروں کے سامنے ہوئی ہے۔ کیمروں میں ثبوت موجود ہے کس نے کون کون سی ضرب لگائی ہے، سب کو گرفتار ہونا چاہیے۔ ایک سیاسی کارکن کو سرعام قتل کردینے پر معطل ہونا ناکافی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ جس نے الیکشن کروانے کا حکم دیا ،ان ججز کی تعداد 5 نہیں 7 ہے۔ یہ کنفیوژن پیدا کی جارہی ہے۔ گورنر کے پی الیکشن کی تاریخ نہ دے کر توہین عدالت کر رہے ہیں۔ قانون کے مطابق 111 دن بعد نگران حکومت ختم ہوجائے گی۔ اگر 90 دن میں توسیع کی گئی تو یہ توہین سپریم کورٹ ہوگی۔ 

ن لیگ کے متوالوں کی نگاہ میں درست کون ہے؟ نواز شریف یا مریم نواز؟ پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے۔ اب جو سازشیں ہورہی ہیں، چیف جسٹس پاکستان کے خلاف ہو رہی ہیں۔ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ چیف جسٹس ہماری ریڈ لائن ہے۔ جو محکمہ سروسز نہیں دے گا الیکشن کے انعقاد میں وہ توہین عدالت کرے گا۔ ان کے احکامات پر عملدآمد کرنا الیکشن کمیشن اور سب کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جن ججز نے فیصلہ کیا ان کے خلاف سازش کی جارہی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ دو قسم کے ججز ہیں۔ ایک میاں نواز شریف کے ساتھ اور ان کے خلاف۔ایک سیاسی رہنما کہتی ہیں کہ میرے پاس سیاست دانوں کی ویڈیوز موجود ہیں۔ مریم نواز نے جیل میں بہادری سے سامنا کیا۔ اس کے دونوں بھائی بھگوڑے ہو گئے تھے لیکن مریم نواز کے جلسوں میں اب جان نہیں رہی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ مریم نواز چاہتی ہے کی ایک سیاست دان کو باہر کردیا جائے۔

Advertisement
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • 2 دن قبل
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 20 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 17 گھنٹے قبل
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 3 دن قبل
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • 2 دن قبل
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • 2 دن قبل
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 2 دن قبل
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • 3 دن قبل
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • ایک دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 17 گھنٹے قبل
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • ایک دن قبل
Advertisement