ہم پچھلی حکومت کے عالمی اداروں کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کریں گے

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) کے ساتھ چند دنوں میں معاہدہ ہوجائےگا،پچھلی حکومت کی وجہ سے عالمی اداروں اور پاکستان کے درمیان اعتماد کا فقدان پیدا ہوا، ہم پچھلی حکومت کے عالمی اداروں کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کریں گے۔
جمعرات کوپبلک فنانشل منیجمنٹ کے ذریعے معاشی بحالی کے موضوع پرسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران کی گئی معاشی بد انتظامی کے باعث 2013 سے 2018 تک حاصل کی گئی ترقی کو مکمل طور پر ریورس گیئر لگ گیا۔انہوں نے کہا کہ 2016 اور 2017 کے دوران ملکی معیشت دنیا میں
24 ویں نمبر پر تھی، عالمی ایجنسی نے پیش گوئی کی تھی کہ 2030 تک پاکستان جی۔ 20 ممالک میں شامل ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے تکلیف محسوس ہو رہی ہے کہ 2022 میں پاکستان دنیا کی معاشی فہرست میں 47 ویں نمبر پر آگیا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ اس صورتحال پر ہمیں بطور قوم سوچنا اور غور فکر کرنا چاہیے کہ ہم کہاں جا رہے ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف کے اس پروگرام کو اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہم نویں جائزے کے عمل کے آ خری مراحل میں ہیں ۔آئی ایم ایف سے وعدے پورے کریں گے،آئی ایم ایف سے چند دنوں میں معاہدہ ہو جائے گا۔
پاکستان نے امریکہ کو زیروٹیرف پر دوطرفہ تجارت کی پیشکش کر دی
- 7 گھنٹے قبل

ضلع جھنگ میں بھارت کو بدترین شکست پر جے 10 سی طیارے کا انسانی ماڈل بناکر افواج پاکستان کو منفرد خراج تحسین
- 9 گھنٹے قبل

سینیٹ سے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قراردادمنظور
- 7 گھنٹے قبل

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا
- 6 گھنٹے قبل

سربراہ پاک بحریہ کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ، آپریشن بنیان مرصوص کے زخمیوں کی عیادت کی
- 7 گھنٹے قبل

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ ، آپریشن میں زخمی ہونے والوں کی عیادت
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کوانڈیااسرائیل گٹھ جوڑ سے بھی باخبر رہنا ہو گا ،فضل الرحمان
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا کامرہ ائیر بیس کا دورہ، پاک فضائیہ کے شاہینوں کو معرکۂ حق میں تاریخی فضائی فتح پر خراجِ تحسین
- 7 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ہم افغانستان کی بگرام ائیربیس کسی کو نہیں دیں گے ، ڈونلڈ ٹرمپ
- 9 گھنٹے قبل

بھارت نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو مؤثر اور یقینی جواب دیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 9 گھنٹے قبل

امریکی تجزیہ کار نے پاکستان کا طیارہ مار گرانے کا بھارتی دعویٰ بکواس قرار دے دیا
- 5 گھنٹے قبل

پا ک بھارت کشیدگی کے دوران بھارت کو کتنا نقصان ہوا؟ وزیر خارجہ نے بتا دیا
- 8 گھنٹے قبل