Advertisement
پاکستان

پاکستان تحریک انصاف پر پابندی سے ایسا ردعمل آئے گا جو آپ سوچ نہیں سکتے،فواد چوہدری

ظالموں کے خلاف عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے،رہنما پاکستان تحریک انصاف

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Mar 21st 2023, 8:12 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان تحریک انصاف  پر پابندی  سے    ایسا ردعمل آئے گا جو آپ سوچ نہیں سکتے،فواد چوہدری

 پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر عمران خان یا پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی کوشش ہوئی تو ایسا ردعمل آئے گا جو آپ سوچ نہیں سکتے۔

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ حکمران اتحاد کی میٹنگ کے نتیجے میں ایک مضحکہ خیز پریس ریلیز سامنے آئی ہے، ڈمی پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلا کر عوام کے حقوق کو پامال کرنے کی کوشش جاری ہے، ملک میں آئین کو ختم کرکے ایسا گروپ مسلط کر دیا گیا ہے جس کی عوام میں کوئی حیثیت نہیں، عوام سے خوفزدہ گروہ صرف جبر پر قائم ہے۔

Advertisement