جی این این سوشل

پاکستان

عمران خان کی نیب کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور

عدالت نے 10 دن کے لیے عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان کی نیب کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور ہائی کورٹ نے 2 نیب کیسز میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظورکرلی۔عمران خان عدالت میں پیش ہوئے اور نیب کی جانب سے آج پیشی کے لیے بلائےگئے 2 نوٹسز میں  حفاظتی ضمانت کی درخواست کی۔عدالت نے 10 دن کے لیے عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ۔

وکیل عمران خان کا کہنا تھا کہ  تادیبی کارروائی سے بھی روک دیں جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ ذمہ داری سے حفاظتی ضمانت دے رہے ہیں۔دوران سماعت عمران خان روسٹرم پر آگئے اور بیان دیا کہ الیکشن کااعلان ہوچکا ہے اور سارا وقت عدالت اور وکیلوں کے ساتھ گزرتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ان کی الیکشن مہم گھر سے عدالتوں تک کی ہے،ٹکٹوں کی تقسیم کا وقت نہیں مل رہا، 50  سال میں ایک مقدمہ میرے اوپر نہیں ہوا، 6 ماہ میں 96 مقدمات  درج  ہو چکے ہیں۔

علاقائی

انجیکشن سے بینائی متاثرہونے والے مریضوں کا آپریشن کر دیا گیا

ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق بظاہر آپریشن کامیاب ہوئے ہیں لیکن 2 روز کے بعد ہی رزلٹ سامنے آئے گا ۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

انجیکشن سے بینائی متاثرہونے والے مریضوں کا آپریشن کر دیا گیا

انجیکشن سے بینائی متاثر ہونےکا معاملہ  مئیو اسپتال میں بینائی سے متاثر ہونے والے 6 مریضوں کا آپریشن کر دیا گیا ۔

ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق بظاہر آپریشن کامیاب ہوئے ہیں لیکن 2 روز کے بعد ہی رزلٹ سامنے آئے گا ۔

ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق آپریشن کامیاب ہوئے ہیں اور امید ہے مریضوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ۔

ملتان میں بھی 19 مریضوں کا علاج شروع کر دیا گیا ہے ، پنجاب حکومت نے انجیکشن سے متاثر مریضوں کو اسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا ہے ۔

نگراں وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب میں مضر صحت انجیکشن کی سیل روک دی گئی ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

آوارہ کتوں نے 20افراد کوکا ٹ کر زخمی کر دیا

کتوں کے کاٹے گئے مریضوں میں 6 سالہ بچی سے لے کر 50 سالہ خاتون بھی شامل ہے ۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

آوارہ کتوں نے 20افراد کوکا ٹ کر زخمی کر دیا

لاڑکانہ : آوارہ کتوں نے 20 افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا ، آوارہ کتوں کے کاٹے گئے مریضوں کو اسپتال میں داخل کر کے ویکسینیشن کر دی گئی اور انجیکشن بھی لگائے ہیں ۔

کتوں کے کاٹے گئے مریضوں میں 6 سالہ بچی سے لے کر 50 سالہ خاتون بھی شامل ہے ۔

شہریوں نے مہم چلائی کہ آوارہ کتوں کو شہر سے باہر کرنے کیلیے اقدامات کیے جائیں ، آوارہ کتوں کے متاثرین کو اینٹی ریبیز وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ۔

زخمیوں کو ویکسینیشن اور انجیکشن لگا کر گھر کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے ، آوارہ کتوں کے خلاف مہم شروع کی جائے تاکہ یہ شہریوں کو کاٹنے سے باز آئیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

قومی ٹیم کے ویزوں میں تاخیر پرپی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا

کرکٹ کی عالمی باڈی ہونے کے ناطے پاکستان ٹیم کے ویزوں کا اجراء کروانا آئی سی سی کی ذمہ داری ہے،پی سی بی

پر شائع ہوا

Nouman Haider

کی طرف سے

قومی ٹیم کے ویزوں میں تاخیر پرپی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے بھارت کی جانب سے تاحال قومی ٹیم کے ویزوں میں تاخیر پر آئی سی سی کو خط لکھ دیا۔

پی سی بی نے قومی ٹیم کے ویزوں میں تاخیر کا معاملہ آئی سی سی کے سامنےاُٹھایا ہے، پی سی بی نے اپنے خط میں آئی سی سی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ کی عالمی باڈی ہونے کے ناطے پاکستان ٹیم کے ویزوں کا اجراء کروانا آئی سی سی کی ذمہ داری ہے پی سی بی نے پاکستانی شائقین اور میڈیا کے لئے ویزہ پالیسی بھی واضح کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 پی سی بی کے خط میں کہا گیا ہے کہ ویزوں کے اجرا میں تاخیر کے باعث قومی ٹیم کی روانگی کا شیڈول متاثر ہوا ہے،ہم گزشتہ 3سال سے آئی سی سی سے اسی معاملے پر بات کررہے ہیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll