پاکستان
ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے سے 9 افراد ہلاک
زلزلے کی گہرائی 180 کلو میٹر زیر زمین تھی

منگل کی رات 6.8 شدت کے زلزلے کے باعث خیبرپختونخوا میں اب تک 9 افراد کی ہلاک جبکہ 44 زخمی ہوئے ہیں، صوبے میں زلزلے سے انیس مکانات کوجزوی طورپرنقصان پہنچا۔
صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اٹھارٹی خیبر پختونخوا کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ زلزلے کی گہرائی 180 کلو میٹر زیر زمین تھی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجکر 47 منٹ پر آیا، زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کا خطہ تھا، مٹی کے تودے گرنے کے باعث شاہراہ قراقرم بھی بندہے۔
پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹرجنرل شریف حسین نے کہا کہ ادارہ ضلعی انتظامیہ اوردیگرمتعلقہ محکموں کے ساتھ رابطے میں ہے، انہوں نے کہاکہ ادارے کاکنٹرول روم چوبیس گھنٹے کام کررہا ہے اورلوگ کسی بھی ہنگامی حالت کی صورت میں 1700 پررابطہ کرسکتے ہیں۔
زلزلے کے جھٹکے ترکمانستان، بھارت، قازقستان، تاجکستان ، ازبکستان، چین، افغانستان کرغزستان میں بھی محسوس کیے گئے۔
پاکستان
پاکستان تحریک انصاف کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو خط
پارٹی کی سیاسی تشہیر، اغواء اور گمشدگیوں کے خلاف چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل کی گئی

پاکستان تحریک انصاف نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو خط لکھ دیا، خط میں پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کا حوالہ بھی دیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے خط میں پارٹی کی سیاسی تشہیر، اغواء اور گمشدگیوں کے خلاف چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے۔ خط میں استدعا کی گئی ہے کہ چیف جسٹس وفاق اور صوبوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینے کی ہدایت کریں۔
خط میں کہا گیا ہےکہ تحریک انصاف کو کسی بھی سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہے، تحریک انصاف کو آزادانہ سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جارہی لہٰذا الیکشن کمیشن کوپابند کیا جائےکہ وہ پی ٹی آئی کوبرابری کی سطح پرمہم چلانے میں کردارادا کرے۔
خط میں مزید کہا گیا ہےکہ تحریک انصاف کے ورکرز اور رہنماؤں پر جھوٹی ایف آئی آر درج کی جارہی ہیں، صحافیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور انتخابی مہم میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، عدلیہ کے احکامات کے باوجود رہنماؤں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔
خط یہ بھی کہا گیا ہےکہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی سیاسی وابستگی تبدیل کرائی جارہی ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کی زبردستی پریس کانفرنس کروائی جارہی ہے۔
دنیا
جنگی معاہدوں کے تحت اسرائیل نے مزید 30 فلسطینی رہا کر دیے
اسرائیلی چھاپوں کے دوران بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی میں دو دن کی توسیع کے بعد آج تیس فلسطینی خواتین اور بچوں کواسرائیلی جیلوں سے رہا کردیاگیا ۔
ادھر اسرائیلی فوج نے جینن اوراس کے پناہ گزین کیمپوں پرچھاپے مارکر گھروں اوردیگر عمارتوں کوتباہ کردیا ہے اور تقریباً بیس فلسطینیوں کو گرفتارکرلیا ہے ۔
اسرائیلی چھاپوں کے دوران بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے ۔
گزشتہ ماہ کی سات تاریخ سے جاری جنگ میں غزہ میں پندرہ ہزار خواتین اور بچے جبکہ دو سو چالیس سے زائد مغربی کنارے میں شہید ہوگئے ۔
پاکستان
نگران وزیر اعلٰی جسٹس مقبول باقر کی فلسطینی طلباء کو وظائف کی منظوری
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں اور دوسرے تعلیمی اداروں کو جہاں فلسطینی طلباء پڑھتے ہیں اس بارے میں ہدایات پہلے ہی جاری کردی گئی ہیں

سندھ کے نگران وزیر اعلیٰ ریٹائرڈ جسٹس مقبول باقر نے صوبے کے سرکاری تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم فلسطینی طلباء کےلئے وظائف کی منظوری دے دی ہے۔
نگران وزیر اعلیٰ ریٹائرڈ جسٹس مقبول باقر نے صوبے کے مختلف اداروں میں زیر تعلیم فلسطینی طلباء سے ہاسٹل واجبات سمیت فیس معاف کرنے کا پہلے ہی اعلان کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ فلسطین کے ساتھ پاکستان پہلے دن سے کھڑا ہے اور فلسطین سے محبت پاکستانیوں کے ایمان کا حصہ ہے ۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اس حوالے سے یونیورسٹیوں اور دوسرے تعلیمی اداروں کو جہاں فلسطینی طلباء پڑھتے ہیں اس بارے میں ہدایات پہلے ہی جاری کردی گئی ہیں۔
-
تجارت 9 گھنٹے پہلے
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ
-
تجارت 2 دن پہلے
موبائل فونز کی درآمد میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈ
-
پاکستان ایک دن پہلے
بیرسٹر گوہر چیئرمین پی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے، بیرسٹرعلی ظفر
-
پاکستان ایک دن پہلے
بھارت ، لاگت میں اضافے کے باعث گاڑیوں کی قیمتیں اثر انداز
-
تجارت ایک گھنٹہ پہلے
یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان ایک دن پہلے
مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف ایون فیلڈ ریفرنس میں بری
-
تفریح 2 دن پہلے
عالیہ بھٹ کی ڈیپ فیک ویڈیو بھی وائرل
-
دنیا 3 گھنٹے پہلے
یو اے ای نے 500 درہم کا نیا کرنسی نوٹ متعارف کردیا