جی این این سوشل

پاکستان

جنوبی وزیرستان میں مقابلے میں آئی ایس آئی اہلکار شہید، سات زخمی

آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جنوبی وزیرستان میں مقابلے میں آئی ایس آئی اہلکار شہید، سات زخمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیرستان: انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے افسر بریگیڈیئر مصطفی کمال برکی نے جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے کی قیادت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 7 فوجی زخمی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

بریگیڈیئر برکی اور ان کی ٹیم نے مقابلے کے دوران دہشت گردوں کے خلاف دلیرانہ مزاحمت کی اور افسر نے مادر وطن کے امن کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی دفاعی افواج اور انٹیلی جنس ایجنسیاں ملک کے ہر انچ سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے عزم کا اعادہ اور پختہ عزم کا اظہار کرتی ہیں۔

پاکستان

تمام ملازمین کو جون کی مکمل تنخواہ، پنشن 23 جون کو دی جائے گی، محکمہ خزانہ سندھ

سندھ: محکمہ سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام ملازمین کو جون کی مکمل تنخواہ، پنشن 23 جون کو دی جائے گی۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تمام ملازمین کو جون کی مکمل تنخواہ، پنشن 23 جون کو دی جائے گی، محکمہ خزانہ سندھ

سندھ حکومت نے عبدالاضحیٰ پر سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن پیشگی ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ خزانہ سندھ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر تنخواہیں اور پنشن 23 جون کو ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی محکمہ خزانہ نے اس حوالے سے متعلقہ محکموں کو احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔

محکمہ خزانہ نے ہدایت کی کہ تمام محکمے تنخواہیں اور پینشن یکم جولائی کے بجائے 23 جون تک اد ا کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کوئٹہ میں سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر فائرنگ کے نتیجے میں قتل

کوئٹہ میں سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا، مقتول سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ایک مقدمے میں درخواست گزار تھے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کوئٹہ میں سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر فائرنگ کے نتیجے میں قتل

پولیس کے مطابق عبدالرزاق شر کو کوئٹہ کے علاقے ایئرپورٹ روڈ پر عاق چوک کے قریب گھر سے عدالت جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔

سر اور سینے میں گولیاں لگنے سے ان کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی، پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے خول ملے ہیں۔

عبدالرزاق شر نے پی ٹی آئی کے چیئرمین کے خلاف بطور وزیراعظم آئین توڑنے پر آرٹیکل چھ کے تحت سنگین غداری کا مقدمہ درج کرنے کے لیے بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست بھی دائر کر رکھی تھی۔

ایس پی شفقت جنجوعہ کا کہنا ہے کہ ورثا پوسٹ مارٹم کے بغیر ہی سول اسپتال سے لاش اپنے ہمراہ لے کر چلے گئے۔

وزیراعلی ٰبلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیراعلی کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیکر فوری رپورٹ پیش کی جائے۔

دوسری جانب بلوچستان بار کونسل نے کوئٹہ سمیت صوبہ بھر کی عدالتوں کا بائیکاٹ کردیا ہے، واضح رہے کہ عبدالرزاق کی درخواست پر چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سنگین غداری کی درخواست پر سماعت 7 جون کو ہونا تھی، لواحقین کا کہنا ہے کہ عبدالرزاق کے قتل کا مقدمہ چیئر مین پی ٹی آئی کیخلاف کرائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

بابر اعظم آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلیے نامزد

 دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ماہ مئی کے لیے مینز اور ویمنز کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بابر اعظم آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلیے نامزد

آئی سی سی نے مردوں میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو نیوزی لینڈ کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے پر مئی کے مینز آف دی منتھ کے لیے منتخب کیا ہے۔

اس کے علاوہ بنگلادیش کے بلے باز نجم الحسن کو آئرلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں بہترین کارکردگی اور آئرش بلے باز ہیری ٹیکٹر کو بنگلادیش کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے پر نامزد کیا گیا ہے

ویمز فارمیٹ کیلیے سری لنکا کی دو اور تھائی لینڈ کی تھیپو وانگ کو پہلی بار پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll