جی این این سوشل

پاکستان

حسان نیازی کیخلاف کراچی میں بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج

حسان نیازی کے خلاف مقدمہ شہری محمد اقبال کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حسان نیازی کیخلاف کراچی میں بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کے خلاف کراچی میں بھی بغاوت کا پرچہ کٹ گیا۔پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کے خلاف کراچی میں تھانہ جمشید کوارٹرز میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق حسان نیازی کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ان کے خلاف مقدمہ شہری محمد اقبال کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔مقدمے کے متن کے مطابق دفاعی اداروں کے سربراہان کے خلاف دھمکی آمیز زبان استعمال کی گئی۔

حسان نیاز کی جانب سے سوشل میڈیا پر شئیر ویڈیو میں عوام کو بغاوت پر اکسایا گیا۔حسان نیازی نے ملکی دفاعی اداروں کو مخاطب کر کے دھمکایا۔ حسان نیازی کے بیان سے عوام میں غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان

سٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 74 ہزار 114 پوائنٹس کی سطح عبور کر گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں تیزی کا رجحان آج (پیر کو) بھی جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 74 ہزار 114 پوائنٹس کی سطح عبور کر گئی۔

سٹاک مارکیٹ میں اضافے کے بعد 100 انڈیکس 74 ہزار 22 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کے ایس ای 100 انڈیکس 427 پوائنٹس یا 0.59 فیصد اضافے کے بعد 73 ہزار 85 پوائنٹس پر بند ہوا تھا جو گزشتہ روز 72 ہزار 658 پر بند ہوا تھا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ 29 اپریل کو پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس 73,000 پوائنٹس کی اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جس کے بعد اگلے چند دنوں میں بتدریج کمی کے بعد 2 مئی کو انڈیکس 70,657 تک گر گیا۔

اس سے قبل 26 اپریل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور بینچ مارک KSE-100 انڈیکس 771 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 72,742 پوائنٹس کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 18 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ ڈالر 278 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

9 مئی واقعات پر آزادانہ جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے، عمر ایوب

8 فروری پر آزاد کمیشن بنے جو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کرے، اپوزیشن لیڈر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

9 مئی واقعات پر آزادانہ جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے، عمر ایوب

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ 9 مئی بہانہ تھا عمران خان نشانہ تھا - یہ ایک سوچا سمجھا منصوبہ تھا المیہ یہ ہے جس پر تشدد کیا گیا مجرم اسی کو بنا دیا  پاکستان میں اس وقت جمہوریت کا فقدان ہے، 9 مئی واقعات پر آزادانہ جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے، جوڈیشل کمیشن کو تمام سی سی ٹی وی فوٹیجز تک رسائی ہونی چاہئے۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ عمران خان کے اغواء کے ثبوت چرائے گئے کس نے ثبوت چرائے، جوڈیشل کمپلیکس کے سی سی ٹی وی کیمرے غائب ہوگئے، کون شواہد کو غائب کر رہا ہے، شواہد کو غائب کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔

ایوزیشن لیڈر نے کہا کہ لندن پلان میں پاکستان آرمی نہیں ایک فرد واحد ملوث تھا، کمشنر راولپنڈی جس نے 8 فروری کی دھاندلی کو بے نقاب کیا وہ کہاں غائب کردیا گیا راولپنڈی کمشنر کو بلایا جائے 8 فروری پر ایک آزاد کمیشن بننا چاہیے۔ جب ایک ملک میں رول آف لاء نہیں ہوتا وہاں باہر سے سرمایہ کاری نہیں آتی سرمایہ کار دیکھتا ہے کہ جب کوئی تنازعہ ہوا تو کس عدالت میں جائے گا سب کو پتہ پاکستان کی عدالتوں میں مداخلت ہورہی ہے، جب سرمایہ کار پاکستان کی عدلیہ کا حال دیکھتے وہ سرمایہ کاری نہیں کرتے وہ سمجھتے ہیں یہاں ان کی سرمایہ کاری غیر محفوظ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ میرے محبوب قائد نے مجھے اپوزیشن لیڈر نامزد کیا، ہمیں بانی پی ٹی آئی کے بیانیے کا ووٹ پڑا، بانی پی ٹی آئی کا بیانیہ آج بچوں کے دلوں کی آواز ہے۔ آصف زرداری کی گزشتہ تقریروں کا مطالعہ کیا ہے، المیہ یہ ہے 2008 سے لے کر آخری تقریر میں کوئی زیادہ فرق نہیں تھا، یہ بھی ایک المیہ ہے کہ پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کے ساتھ ہے بھی یا نہیں، پاکستان میں اس وقت صحیح جمہوریت کا فقدان ہے۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ 9 مئی واقعات پر آزادانہ جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے، جوڈیشل کمیشن کو تمام سی سی ٹی وی فوٹیجز تک رسائی ہونی چاہئے، ایوان کے ذریعے ڈیمانڈ کرتے ہیں کہ حمود الرحمان، اوجڑی کیمپ، ایبٹ آباد، آرمی پبلک سکول کی رپورٹ سامنے آنی چاہئے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 جج صاحبان نے چیف جسٹس کو خط لکھا، جج صاحبان نے کہا کہ مداخلت ہو رہی ہے، آج عدلیہ میں کھلم کھلا مداخلت کی جا رہی ہے، سوشل میڈیا ایکس کو بند کر دیا گیا ہے۔ کمشنر راولپنڈی کدھرغائب ہوگئے؟ کمشنر راولپنڈی نے الیکشن سے متعلق سنسنی خیز انکشافات کیے، 8 فروری پر آزاد کمیشن بنے جو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کرے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ آصف زرداری جمہوریت کی بات کرتے ہیں ملک میں کونسی جمہوریت ہے؟ بانی پی ٹی آئی کے گھر کو توڑا گیا، چیزیں ساتھ لے گئے، بانی پی ٹی آئی کے گھر سے بچوں کی تصاویر کو پھاڑا گیا، خواجہ آصف نے انٹرویو میں کہا مارچ 2019 میں باجوہ سے گفتگو جاری تھی، ان کا ہدف بانی پی ٹی آئی اور ان کی حکومت تھی، بانی پی ٹی آئی ایک غیرت مند شخص ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے پروگرام اور بجٹ پر اتفاق

مذاکرات میں غریب طبقے کےلئے ٹارگٹڈ سبسڈی پر بھی اتفاق کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے پروگرام اور بجٹ پر اتفاق

حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے پروگرام اور بجٹ پر اتفاق، آئندہ وفاقی بجٹ کیلئے اہم اہداف طے کرلیے۔

آئی ایم ایف مشن اور پاکستانی حکام کے درمیان وزارت خزانہ میں تعارفی سیشن ہوا جس میں پاکستان کی طرف سے وزیرخزانہ، سیکرٹری خزانہ،  چیئرمین ایف بی آر  اورگورنراسٹیٹ بینک موجود تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذاکرات میں وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ وفاقی بجٹ کیلئے اہم اہداف طے کیے گئے جب کہ اس دوران فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ مالی سال کے دوران  حکومت اسٹیٹ بینک سے  قرض نہیں لے گی۔

وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف نے بیرونی ادائیگیاں بلا تاخیر اور بروقت ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے، ایف بی آر ٹیکس ریفنڈ ادائیگیاں بروقت کرنے کا پابند ہوگا جب کہ زرمبادلہ ذخائربہتر بنانے اور ادائیگیوں کیلئے انٹرنیشنل مارکیٹ میں بانڈز کا اجراء کیا جائے گا، درآمدات پرپابندی نہیں ہوگی اورانٹرنیشنل ٹرانزیکشنز کیلئے بھی پابندی عائد نہیں کی جائےگی۔

اسٹیٹ بینک، وزارت خزانہ اور وزارت توانائی کی معلومات آئی ایم ایف کو بھیجی جائیں گی، آئی ایم ایف،  ایف بی آر، شماریات بیورو اور مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ کی معلومات لےگا۔

مذاکرات میں غریب طبقے کےلئے ٹارگٹڈ سبسڈی پر بھی اتفاق کیا گیا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات تقریباً دو ہفتے تک جاری رہیں گے، پاکستان آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر سے زائد کا بیل آؤٹ پیکج حاصل کرنے کیلئے پر امید ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll