Advertisement
پاکستان

عمران خان ایس پی سکیورٹی سے رجوع کریں،لاہور ہائی کورٹ

عدالت نے ویڈیو لنک پر پیشی کیلئے متعلقہ عدالت میں درخواست دینے کی ہدایت کردی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر مارچ 27 2023، 4:32 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
عمران خان ایس پی سکیورٹی سے رجوع کریں،لاہور ہائی کورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے سیکیورٹی کے لیے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو ایس پی سکیورٹی سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی اور عدالتوں میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی۔

سرکاری وکیل نے کہاکہ عمران خان کو سابق وزیراعظم کی حیثیت سے پولیس سکیورٹی مل چکی ہے جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر سکیورٹی واپس لی جاتی ہے تو دوبارہ آجائیں،عدالت نے عمران خان کو ایس پی سکیورٹی سے رجوع کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ سکیورٹی کیلئے مناسب ہے آپ پولیس سے رجوع کریں۔

عدالت نے ویڈیو لنک پر پیشی کیلئے متعلقہ عدالت میں درخواست دینے کی ہدایت کردی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پہلے آپ متعلقہ فورم سے رجوع کریں پھر عدالت جائزہ لے گی،اگر اس کیس کو اہمیت آپ دیں گے تو عدالت بھی دے گی۔

 

Advertisement
Advertisement