جمہوریت بارے دوسری سربراہی کانفرنس میں شرکت کی دعوت پر امریکا اور دیگر میزبان ممالک کا شکریہ ادا کرتے ، ترجمان دفتر خارجہ
سربراہی اجلاس کا عمل اب ایک اعلی درجے کے مرحلے پر ہے

اسلام آباد: پاکستان نے 29 اور 30 مارچ کو جمہوریت بارے دوسری سربراہی کانفرنس میں شرکت کی دعوت پر امریکا اور دیگر شریک میزبان ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک متحرک جمہوریت کے طور پر پاکستان کے عوام جمہوری اقدارسے گہری وابستگی رکھتے ہیں۔
دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے منگل کو جاری بیان میں میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستانیوں کی نسلوں نے وقتاً فوقتاً جمہوریت، انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے بارے میں اپنے اعتماد کو برقرار رکھا ہے۔
رواںماہ قوم 1973 کے آئین کی 50 ویں سالگرہ منا رہی ہے جو پاکستان میں جمہوری سیاست کا سرچشمہ ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ہم امریکا کے ساتھ اپنی دوستی کی قدر کرتے ہیں، بائیڈن انتظامیہ کے دوران ہمارے باہمی تعلقات کافی حد تک وسیع اور بڑھے ہیں، ہم خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اس سمٹ کے عمل کا حصہ نہیں رہا جو 2021 میں شروع ہوا جس میں ممالک سے کچھ قومی وعدے کرنے کی ضرورت تھی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ سربراہی اجلاس کا عمل اب ایک اعلی درجے کے مرحلے پر ہے۔
اس لیے پاکستان جمہوری اصولوں اور اقدار کو فروغ دینے، مضبوط کرنے اور انسانی حقوق اور بدعنوانی کے خلاف جنگ کو آگے بڑھانے کے لیے امریکا اور سربراہی اجلاس کے شریک میزبانوں کے ساتھ دوطرفہ تعاون کرے گا۔

سیکریٹری جنرل یو این کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابط،تنازعات کے حل کیلئے عزم کا اعادہ
- 13 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 9 منٹ قبل

فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل، چیلسی نے پیرس سینٹ جرمین کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا
- 4 گھنٹے قبل

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 43 منٹ قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 3 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں، علی امین کا فضل الرحمان کو چیلنج
- 15 گھنٹے قبل

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 2 گھنٹے قبل

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 4 گھنٹے قبل

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 2 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- 4 گھنٹے قبل

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 4 گھنٹے قبل