جی این این سوشل

پاکستان

وزیر اعظم کاسعودیہ عرب میں زائرین سے بھری بس کے حادثے پر اظہار افسوس

جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے مغفرت کی دعا بھی کی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعظم کاسعودیہ عرب میں زائرین سے بھری بس کے حادثے پر اظہار افسوس
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سعودیہ عرب میں زائرین سے بھری بس کے حادثے پر دلی دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

منگل کووزیراعظم آفس کے میڈیا و نگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے بس حادثے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا۔

وزیرِ اعظم نے بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے مغفرت کی دعا بھی کی۔

دنیا

غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار سے متجاوز

گزشتہ سات ماہ سے جاری غزہ جنگ میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 77908 ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار سے متجاوز

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق غزہ پٹی میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ ادھر حماس کے مذاکرات کار جنگ بندی کے حوالے سے بات چیت کے لیے مصری دالحکومت قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔

گزشتہ برس سات اکتوبر کو فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کی طرف سے اسرائیل کے اندر کیے جانے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد غزہ میں شروع ہونے والی اسرائیلی زمینی اور فضائی کارروائیوں میں اب تک 34654فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اس تعداد میں وہ 32 ہلاکتیں بھی شامل ہیں جو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوئیں۔ اس حوالے سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ سات ماہ سے جاری اس جنگ میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 77908 ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس کے مذاکرات کار غزہ میں ممکنہ جنگ بندی کے بارے میں بات چیت کے لیے آج ہفتے کے روز قاہرہ پہنچ چکے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ بندی مذاکرات میںقابل ذکر پیشرفت ہوئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ، بال بال بچ گئے

شیر افضل مروت ڈیرہ اسماعیل خان سے اسلام آباد جارہے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ، بال بال بچ گئے

لکی مروت میں پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے تاہم حادثے میں شیر افضل مروت اور ساتھی محفوظ رہے۔

شیر افضل مروت ڈیرہ اسماعیل خان سے اسلام آباد جارہے تھے کہ اس دوران ان کی گاڑی کے دونوں ٹائر پھٹ گئے۔

تاہم خوش قسمتی سے شیر افضل مروت محفوظ رہے اور دوسری گاڑی سےاسلام آباد روانہ ہو گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو سر کر لی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، انہوں نے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو سر کر لی۔

معروف کوہ پیما نائلہ کیانی نے 8 ہزار 485 میٹر بلند نیپال کی مکالو چوٹی سر کر لی،پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 50منٹ پر نائلہ  کیانی نے چوٹی سر کی۔ نائلہ کیانی پاکستان کی تاریخ میں8  ہزار میٹر کی11  چوٹیاں سر کرنے والی پہلی خاتون کوہ پیما بن گئیں۔

الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری کرار حیدری کے مطابق نائلہ کیانی نے اتوار کی صبح نیپال میں چوٹی سر کرکے تاریخی سنگ میل حاصل کیا،پاکستانی کوہ پیما 8 ہزار میٹر کی گیارہ چوٹیاں 3 سال سے کم عرصے میں سر کرنے والی پہلی خاتون  جبکہ دنیا کی یہ خطرناک چوٹی سر کرنے والی بھی نائلہ کیانی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں۔

 واضح رہے کہ8ہزارمیٹر کی تمام دس چوٹیاں سب سے تیز رفتاری سے سر کرنے پاکستانی ریکارڈ نائلہ کیانی کا ہے۔

کوہ پیمائی کی صلاحیتوں سے ہٹ کر نائلہ کیانی نے مختلف شعبوں میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ نائلہ کیانی ایک ایرو اسپیس انجینئر ہیں، حکومت نے انکی شاندار خدمات کے اعتراف میں انھیں ستارہ امتیاز ایوارڈ سے بھی نواز رکھا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll