جی این این سوشل

کھیل

شکیب الحسن ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے

بنگلادیشی آل راؤنڈر بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 20.67 کی اوسط سے 136 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شکیب الحسن ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

چٹگرام: آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلا دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔ اس سے قبل یہ اعزاز ٹِم ساؤتھی کے پاس تھا۔

چٹگرام میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں شکیب الحسن نے 22 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ اننگ کے چھٹے اوور کی تیسری گیند پر جارج ڈوکریل کو ایل بی ڈبلیو کرنے کے بعد شکیب نے فارمیٹ میں سب سے زیادہ  وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

تین گیندوں بعد ہیری ٹیکٹر کی وکٹ لے کر شکیب اس فارمیٹ میں ان کے کیریئر کا دوسرا فائیو-فر لینے میں کامیاب ہوئی ہے

بنگلادیشی آل راؤنڈر بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 20.67 کی اوسط سے 136 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

تجارت

1300 سی سی سے زائد کی گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکسز کی حد بندی ختم

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں بجٹ تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ 1300 سی سی سے زائد کی گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکسز کی حد بندی ختم کر دی۔

پر شائع ہوا

Farhan Malik

کی طرف سے

1300 سی سی سے زائد کی گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکسز کی حد بندی ختم

اسلام آباد: نئے مالی سال کا بجٹ 14 ہزار 460 ارب روپے کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں بجٹ تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال 2023-24 کے بجٹ میں ایشیا میں بننے والی پرانی اور استعمال شدہ 1300 سی سی سے بڑی گاڑیوں کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکسز کی حد بندی ختم کردی۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ ایشیا میں بننے والی پرانی اور استعمال شدہ 1800 سی سی تک کی گاڑیوں کی درآمد پر 2005 میں ڈیوٹیز اور ٹیکسز کو محدود کر دیا گیا تھا۔ اب 1300 سی سی سے اوپر کی گاڑیوں کے ڈیوٹی اور ٹیکسز کی حد بندی ختم کی جا رہی ہے۔

ڈیوٹی اور ٹیکسز کی حد بندی ختم ہونے کے بعد گاڑیاں مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے کتنا کوٹہ مختص کیا گیا

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ 2024-2023 پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اگلے سال پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے لیے 9 کھرب 50 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

پر شائع ہوا

Farhan Malik

کی طرف سے

پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے کتنا کوٹہ مختص کیا گیا

اسلام آباد: نئے مالی سال کا بجٹ 14 ہزار 460 ارب روپے کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ 2024-2023 پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اگلے سال پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے لیے 9 کھرب 50 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے ذریعے 2 کھرب روپے کی اضافی رقم کے بعد مجموعی ترقیاتی بجٹ 11 کھرب 50 ارب روپے کی تاریخی بلند ترین سطح پر ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ترسیلات زر کےذریعے غیرمنقولہ جائیداد خریدنے پر 2فیصد ٹیکس ختم

سالانہ 50 ہزار ڈالر سے زائد ترسیلات زر بھیجنے  والوں کو ڈائمنڈ کارڈ جاری  ہوگا۔

پر شائع ہوا

Farhan Malik

کی طرف سے

ترسیلات زر کےذریعے غیرمنقولہ جائیداد خریدنے پر 2فیصد ٹیکس ختم

اسلام آباد: نئے مالی سال کا بجٹ 14 ہزار 460 ارب روپے کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ 2024-2023 پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بجٹ میں ترسیلات زر کےذریعے غیرمنقولہ جائیداد خریدنے پر 2 فیصد ٹیکس ختم کیا جا رہا ہے۔

ریمٹنس کارڈ کی کیٹگری میں ایک نئے ڈائمنڈ کارڈ کا اجراء کیا جارہا ہے، سالانہ 50 ہزار ڈالر سے زائد ترسیلات زر بھیجنے  والوں کو ڈائمنڈ کارڈ جاری  ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll