چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطا بندیال نے ریڈ زون کے داخلی راستے کھلوانے کی استدعا مسترد کی


چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطا بندیال نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی ریڈ زون داخلی راستے کھلوانے کی استدعا مسترد کردی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ریڈ زون کے داخلی راستے سیل کردیے گئے ہیں، لگتا ہے ہم غزہ میں ہیں، وکلاء کو بھی آنے سے روکا جا رہا ہے، ریڈ زون کے داخلی راستوں پر جھگڑے ہو رہے ہیں۔
چیف جسٹس نے پی ٹی آئی رہنما کی ریڈ زون کے داخلی راستے کھلوانے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ اپنے سیکیورٹی اقدامات کررہی ہے، کیس کی سماعت کررہے ہیں، ہزاروں وکلاء کا آنا ضروری نہیں، وکلاء کو آپ نے کال دی ہے تو ان سے بات کریں۔
فواد چوہدری نے وکلاء کو کال دینے کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ وکلاء کا کنونشن ہے اس کے لئے بھی روکا جارہا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کا اس سب سے کیا لینا دینا؟جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ سوموٹو پر پہلے ہی مسائل بنے ہوئے ہیں، آپ پھر سے سوموٹو لینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ عدالتی احاطے میں معمول کی شناخت کے بعد وکلاء آسکتے ہیں، گنجائش کے مطابق ہی عدالت میں داخلے کی اجازت ہوگی، ہر وکیل کو کمرہ عدالت میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 دن قبل

