وفاقی وزیر احسن اقبال کی پاور چائنا اورچائنا روڈ اینڈ برج کارپوریشن کی سربراہان سے ملاقاتیں
پاکستان چین کے ساتھ گہرے صنعتی تعاون کا خواہشمند ہے، احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے نے پاکستان میں بجلی کے بحران پر قابو پانے میں مدد فراہم کی، پاکستان چین کے ساتھ گہرے صنعتی تعاون کا خواہشمند ہے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات احسن اقبال دی باو فورم فار ایشیا کی سالانہ کانفرنس 2023 میں شرکت کے بعدبیجنگ پہنچے جہاں پیر کو انہوں نے پاور چائناکے صدر چان گوانفو سے ملاقات کی۔
وفاقی وزیر نے سی پیک کی کامیابی میں چینی کاروباری اداروں کے تعاون کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ کبھی نہیں بھولیں گے کہ چین نے ان کی اس وقت مدد کی جب پورا ملک بجلی کی قلت کے باعث اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا۔
سی پیک توانائی کے منصوبوں کے ذریعے پاکستان اپنی توانائی کی کمی پر قابو پانے میں کامیاب ہوا۔ پاور چائنا کی پاکستان کے ساتھ دیرینہ دوستی اور پاکستان کی توانائی اور انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لیے کئی اہم منصوبے شروع کیے گئے ہیں جن میں پورٹ قاسم میں کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس، حویلی بہادر شاہ میں آر ایل این جی پاور پلانٹ اور داؤد ونڈ پاور پروجیکٹ شامل ہیں۔
انہوں نے پاور چائنا کو شمسی توانائی میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جس کے لیے حکومت نے 10,000 میگاواٹ شروع کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے پاور چائنا کو حکومت کی جانب سے منصوبوں پر عملدرآمد اور تمام مسائل کے حل کے لیے مکمل سہولت فراہم کرنے کا یقین دلایا۔
بعد ازاں چائنا روڈ اینڈ برج کارپوریشن کے چیئرمین مسٹر ڈو فی نےاحسن اقبال سے ملاقات کی۔ وزیر نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اہمیت پر زور دیا، جو کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کا اہم منصوبہ ہے جو کہ گزشتہ چند سالوں میں پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کو مضبوط اور جدید بنانے میں ہے۔
انہوں نے پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں رابطے کے منصوبوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔ اس سلسلے میں، انہوں نے 1966 میں کے کے ایچ کی تعمیر سے لے کر 2017-18 میں حویلیاں-تھاکوٹ موٹروے کی تعمیر تک پاکستان میں اہم ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے سی آ ر بی سی کے تعاون کا اعتراف کیا۔
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- a day ago
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 3 days ago

پاکستان اور کویت کا باہمی دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
- 18 hours ago
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
- 2 days ago
بھارتی گلوکارقتل
- a day ago

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ
- a day ago

استاد حامد علی خاں کا نیا پنجابی گانا ریلیز
- a day ago

یاسرحسین کا لاہورمیں فیملی تھیٹرکوفروغ دینے پرزور
- 21 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، طاہراشرفی
- 16 hours ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 4 days ago
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 3 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 3 days ago


