جن کے منہ میں زبان نہیں وہ بھی سپریم کورٹ کے فیصلوں پر تنقید کر رہے،پرویز الہیٰ
وزیرخزانہ اور وزیر د اخلہ کے 90 روز میں انتخابات نہ ہوسکنے کے بیانات سپریم کورٹ کے فیصلے کی نفی ہیں،صدر پاکستان تحریک انصاف


پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کا فیصلہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے دیا تھا تو ساری پی ڈی ایم احترام کے ساتھ کھڑے ہوتے تھے اور نام چومتے تھے۔ چیف جسٹس نے اب آئین کے مطابق پنجاب میں الیکشن کا اعلان کیا توسب مخالفت پر اتر آئیں ہیں۔جن کے منہ میں زبان نہیں وہ بھی سپریم کورٹ کے فیصلوں پر تنقید کر رہے ہیں۔سب کے پیچھے نواز شریف، شہباز شریف اور فضل الرحمن ہیں۔
پرویز الٰہی سےلاہور میں سابق ایم پی اےفاروق امان اللہ دریشک، در محمد دریشک اور علی امان اللہ دریشک نے ملاقات کی۔پرویزالہٰی نے کہا کہ شہباز شریف نے چیف جسٹس کے خلاف بولنے کے لیے ذاتی ملازمین آگے لگا رکھے ہیں، وزیرخزانہ اور وزیر د اخلہ کے 90 روز میں انتخابات نہ ہوسکنے کے بیانات سپریم کورٹ کے فیصلے کی نفی ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ حکومت پارلیمنٹ کا اجلاس بلائے یا کابینہ کی میٹنگیں، الیکشن کمیشن کو فنڈز تو دینا ہی پڑیں گے۔
پی ٹی آئی صدر کا کہنا تھا کہ صدر علوی کا بل پر دستخط سے انکار ملکی آئین کے مطابق ہے، آئین سے انکار نہیں، صدر نے عدلیہ کے خلاف غیر آئینی بل واپس بھجوا کر آئینی فرض پورا کردیا جب کہ صدر کو پی ٹی آئی کا طعنہ دینے والے شہباز شریف خود ایک مفرور مجرم سے ہدایات لے رہے ہیں۔

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 8 گھنٹے قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 2 دن قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 8 گھنٹے قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 3 دن قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 2 دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 2 دن قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 3 گھنٹے قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 6 گھنٹے قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 گھنٹے قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 2 دن قبل
