چوتھا ٹی 20 میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا

راولپنڈی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ 24 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ، پاکستان کو سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔
سیریز کے پہلے تین میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ، گرین شرٹس نے پہلے اور دوسرے میچ میں بالترتیب 88 اور 38 رنز سے کامیابی حاصل کی جبکہ تیسرے ٹی 20 میچ میں مہمان ٹیم نیوزی لینڈ نے شاندار کم بیک کیا اور پاکستان کو 4 رنز سے شکست دی ، دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا چوتھا ٹی 20 میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا،
سیریز کے پانچویں اور آخری ٹی 20 میچ میں دونوں ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے، پاکستانی ٹیم مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ نیوزی لینڈ کو ٹام لیتھم لیڈ کریں گے۔
ٹی 20 سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز 27 اپریل سے شروع ہو گی ، سیریز کا دوسرا میچ 29 اپریل، تیسرا میچ 3 مئی، چوتھا میچ 5 مئی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 7 مئی کو کھیلا جائے گا، سیریز کے پہلے دو میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم جبکہ آخری تین میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے ۔

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان تیسرا ہاٹ لائن رابطہ، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق
- 3 گھنٹے قبل

ہسپتالوں اور مراکز صحت میں پیدائش و وفات کی ڈیجیٹل رجسٹریشن کا عمل شروع
- 3 گھنٹے قبل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کی ریاستی دہشتگردی جاری،مزید 3 نوجوان شہید
- 5 منٹ قبل

یو اے ای نے بلیو ریزیڈنسی ویزا کے حصول کے لیے 180 دن کا ملٹی انٹری پرمٹ متعارف کروا دیا
- 2 گھنٹے قبل

ملک کے بیشتر حصوں میں آج سے 20 مئی تک ہیٹ ویو کا امکان
- 6 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی کے دوران راولپنڈی میں منسوخ کیے گئے پیپرز کا نیا شیڈول جاری
- 3 گھنٹے قبل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے دورے کے بعد قطر پہنچ گئے
- 6 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، مزید 80 فلسطینی شہید
- 6 گھنٹے قبل

صدر مملکت کی سی ایم ایچ آمد، پاک آرمی کےجوانوں کی عیادت
- 14 گھنٹے قبل
امریکا نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
- 4 گھنٹے قبل

میکسیکن سوشل میڈیا انفلوئنسر ویلیریا مارکیز لائیو اسٹریمنگ کے دوران قتل
- 4 گھنٹے قبل

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری
- 4 گھنٹے قبل