بلاول بھٹو کا بھارت کا دورہ کشمیریوں کی پیٹھ میں خنجرگھونپنےکے مترادف ہے،فواد چوہدری
کشمیر کےمعاملےکو دفن کرکےبھارت سے تعلقات بنانا انٹرنیشنل ایجنڈےکا حصہ ہے،رہنما پاکستان تحریک انصاف


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ بلاول بھٹو کا بھارت کا دورہ کشمیریوں کی جدوجہد کی پیٹھ میں خنجرگھونپنےکے مترادف ہے۔
اپنے ٹویٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کشمیر کےمعاملےکو دفن کرکےبھارت سے تعلقات بنانا انٹرنیشنل ایجنڈےکا حصہ ہے، ایجنڈے کے تحت اس حکومت کو پاکستان پر مسلط کیا گیا۔ بھارت سمیت دیگر ممالک سے تعلقات کے حامی ہیں، تعلقات برابری کی سطح پر اور بنیادی معاملات پر تصفیہ کے لیے ہونے چاہئیں، پاکستان اپنے قریبی دوست ممالک کے لیے اہمیت کھو رہا ہے۔
بلاول بھٹو کا ہندوستان کا دورہ کشمیریوں کی جدوجہد کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے ،کشمیر کے معاملے کو دفن کر کے ہندوستان سے تعلقات بنانا اس انٹرنیشنل ایجنڈے کا حصہ ہےجس کے تحت اس حکومت کو پاکستان پر مسلط کیا گیا، بھارت سمیت دیگر ممالک سے تعلقات کے حامی ہیں لیکن کسی طور بھی…
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 21, 2023
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے باقاعدہ قانون بننے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا آرڈریہ تھا کہ جب سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون بنے گا تو اگلے لمحے معطل ہو جائےگا، سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجربل کو قانون بننے سے نہیں روکا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ قانون اس وقت تک قابل عمل نہیں جب تک سپریم کورٹ حکم امتناع واپس نہ لے، سپریم کورٹ 3 مئی کوسماعت کرےگی، جوفیصلہ ہوگا سب پربائنڈنگ ہوگا۔
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- ایک دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- ایک دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- ایک دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- ایک دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل





