پرحکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات آج شام 6 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوں گے


سپریم کورٹ کے حکم پرحکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات آج شام 6 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوںگے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے حکومت اور تحریک انصاف کو آج ہی مذکرات کی دعوت دے دی،مذاکرات کےلیے شام چھ بجے کا وقت تجویز کیا گیا ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات کے بعد وفاقی وزیرِقانون اعظم نذیر تارڑ اور پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر کے درمیان بھی رابطہ ہوا ہے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بات چیت کے لیے تحریک انصاف کے رہنماؤں سے 5 نام مانگ لیے تھے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اس مقصد کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور شہزاد وسیم سے رابطہ کیا تھا۔جس پرعمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور سینیٹر علی ظفر پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بنا دی تھی۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر قانون سینیٹر اعظم نزیر تارڑ کا پی ٹی آئی راہنما سینیٹر علی ظفر ایڈووکیٹ سے رابطہ کیا ہے،حکمران جماعتوں کے اندر الیکشن کے معاملے پر سفارشات کی تیاری کے لئے کمیٹی کے ارکان کے ناموں پر آج غور ہوگا۔
وزیراعظم کی طرف سے آج قومی اسمبلی کے ارکان کے اعزاز میں ظہرانہ کے بعد حکمران جماعتوں کی داخلی کمیٹی کے ارکان کے ناموں کو حتمی شکل دینے پر غور ہوگا،یہ کمیٹی حکمران جماعتوں کے سربراہی اجلاس میں بنانے کا فیصلہ ہوا تھا،حکمران اتحاد نے انتخابات کے لئے پہلے سے جاری مشاورتی عمل کو اگلے مرحلے میں لیجانے کے لئے کمیٹی تشکیل دی ہے۔

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- a day ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago




