ٹرین منصوبہ ایران، پاکستان اور ترکیہ کی باہمی تجارت میں اضافہ کا باعث بن سکتا ہے،سید محمد علی حسینی
پاکستان میں ایران کے سبکدوش ہونے والے سفیر کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد: پاکستان میں ایران کے سبکدوش ہونے والے سفیر سید محمد علی حسینی نے کہا ہے کہ تہران، اسلام آباد اور استنبول ٹرین منصوبہ تینوں ممالک کی باہمی تجارت میں اضافہ کا باعث بن سکتا ہے، پاکستان میں اپنے قیام کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری لانے کی بھرپورکوشیش کی ہیں۔
میڈیا کا باہمی تعلقات کے استحکام اور غلط فہمیوں کے ازالے میں اہم کردار ہے، پاک۔ ایران تعلقات کے لئے میڈیا کے کردار کو سراہتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایرانی سفارتخانے میں عشائیہ کے موقع پر منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی براے دفاع کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ کمرشل اور اقتصادی تعاون میں رکاوٹوں اور بینکنگ چینلز کی عدم موجودگی کے باوجود پاکستان اور ایران کی باہمی تجارت میں بہتری آئی ہے۔
اس وقت دونوں ممالک کے مابین باہمی تجارت کا حجم 2 ارب ڈالر سے زائد ہے۔ سید محمد علی حسینی نے کہا کہ پاکستان ایران سے 200 میگا واٹ بجلی حاصل کررہا ہے، دو سو میگا واٹ بجلی کو مستقل میں 5 سو میگا واٹ تک بڑھانے کی گنجائش موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ تہران، اسلام آباد اور استنبول ٹرین منصوبہ تینوں ممالک کی باہمی تجارت میں اضافہ کا باعث بن سکتا ہے، آنے والی نسلیں اس تعاون کو مزید بڑھتے ہوئے دیکھ سکتی ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیا ن رابطہ متوقع
- 10 hours ago

ڈونلڈ ٹرمپ قطری شاہی خاندان سے 40 کروڑ ڈالر کا لگژری جہاز کا تحفہ قبول کرنے کو تیار
- 10 hours ago

پاک بھارت کشیدگی : رافیل کمپنی کے شیئرزمزیدگرگئے
- 8 hours ago

پاکستان کی طرف سے یقین دہانی کروائی گئی کہ آئندہ مزید کارروائی نہیں ہوگی ، نریندر مودی
- 3 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
صنم سعید اور محب مرزا کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
- 11 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
پاک بھارت ڈی جی ایم اوز میں رابطہ
- 9 hours ago

وزیراعظم کا ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے اور شہداکیلئےپیکیج کا اعلان
- 5 hours ago

برطانوی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ،خطے کی صورت حال پر گفتگو
- 10 hours ago
پی ایس ایل 10: بقیہ میچز 17 مئی سے شروع کروانے کا فیصلہ
- 4 hours ago

جنرل عاصم منیر کی سی ایم ایچ آمد،معرکہ حق کےزخمیوں کی عیادت
- 4 hours ago

قومی اسمبلی سے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قراردادمنظور
- 6 hours ago

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی
- 9 hours ago