مزید 96 افراد کراچی پہنچ گئے، ترجمان پاک فضائیہ


کراچی: پاک فضائیہ نے اپریل کے وسط سے مسلح تصادم کی وجہ سے تباہ حالی کے شکار سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلا کا تیسرا مشن کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے۔
ترجمان پاکستان فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا سی-130 طیارہ سوڈان سے مزید 96 پاکستانیوں کو لے کر واپس کراچی پہنچ گیا ہے جس سے تنازعہ زدہ علاقے سے ایئرلفٹ کیے جانے والے ہم وطنوں کی تعداد 355 ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی ہدایت پر پی اے ایف کا ٹرانسپورٹ جہازوں کا بیڑہ مکمل پیشہ ورانہ مہارت اور اپنے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کو فوری طور پر بحفاظت پہنچانے کے عزم سے لبریز انخلا کے مشنوں کو کامیابی سے انجام دے رہا ہے۔
پاک فضائیہ کے سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلا کے کامیاب مشنوں کو حکومت اور عوام نے بے حد سراہا ہے۔

وزیراعظم کی لندن آمد سے قبل جنیوا میں نواز شریف سے ملاقات، تاریخی دفاعی معاہدے سے آگاہ کیا
- 28 منٹ قبل

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ
- 14 گھنٹے قبل

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا
- 12 گھنٹے قبل

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
- 14 گھنٹے قبل

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری
- 13 گھنٹے قبل

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف
- 12 گھنٹے قبل

روس میں ایک بار پھر 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ، سونامی الرٹ جاری
- ایک گھنٹہ قبل

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- 11 گھنٹے قبل
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 12 گھنٹے قبل
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ
- 11 گھنٹے قبل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا نے ایک بار پھر غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی
- 22 منٹ قبل
میرے کہنے پرمیئر لندن صادق خان کو شاہی ضیافت میں مدعو نہیں کیا گیا، امریکی صدر
- 8 منٹ قبل