پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بجٹ کے بعد قومی اسمبلی کی تحلیل کی حکومتی پیشکش مسترد کر دی۔


کارکنوں سے ویڈیو لنک خطاب میں انہوں نے کہا کہ بجٹ کے بعد اسمبلی کی تحلیل کے پیچھے بدنیتی نظر آ رہی ہے۔ آپ الیکشن لڑیں جیت جائیں تو بجٹ بنا لیں۔
انہوں نے کہا کہ چودہ مئی سے پہلے اسمبلی تحلیل ہو تو پورے ملک میں الیکشن کیلئے تیار ہیں، ورنہ پنجاب اور خیبرپختون خوا میں الیکشن کرائیں۔
عمران خان نے کہا کہ پرامن احتجاج کرکے واپس جانے والے لوگ زیادہ دیر پرامن نہیں رہیں گے۔ یہ صرف اس لیے پرامن ہیں کہ الیکشن کا انتظار کررہے ہیں، ان کا غصہ الیکشن میں نکلے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کی امید چلی گئی تو ملک میں سری لنکا سے برا حال ہونے والا ہے، یہ لوگ سڑکوں پر نکل آئے تو کسی کے قابو میں نہیں رہیں گے۔
سابق وزیراعظم نے کہا اسی سپریم کورٹ نے ازخودنوٹس لے کر ان کی حکومت بنائی، پہلے یہ اچھے تھے، حکمرانوں کے خلاف فیصلہ آیا تو عدالت پر حملے شروع ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز سے اپیل کرتا ہوں ذاتی لڑائی ختم کر کے ایک ہو جائیں۔
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 5 گھنٹے قبل

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- 4 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا
- 7 گھنٹے قبل

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
- 7 گھنٹے قبل
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ
- 4 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- 9 گھنٹے قبل

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل
- 8 گھنٹے قبل

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
- 8 گھنٹے قبل

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف
- 5 گھنٹے قبل

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری
- 6 گھنٹے قبل