جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

پاکستان میں قومی سطح پر یوم مزدور منانے کا آغاز 1973 میں ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں ہوا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں کا دن آج منایا جا رہا ہے، غربت، بیروزگاری، مہنگائی اور کم اجرت آج کے دور میں مزدوروں کے بڑے مسائل ہیں۔

 آج سے 137 سال پہلے 1886ء میں امریکا کے شہر شکاگو میں مقامی مزدوروں نے کم اجرت کیخلاف اور اوقات کار 8 گھنٹے مقرر کرنے کے مطالبات رکھ کر سرمایہ داروں کے خلاف احتجاج کیا اور مکمل ہڑتال کی۔اس دوران صنعتی پہیے کو بریک لگادیا، مزدوروں کا مطالبہ تھا کہ ہم 8 گھنٹے کام، 8 گھنٹے آرام اور 8 گھنٹے اہل خانہ کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں۔

 یہ مطالبہ جائز تھا مگر اسے دبانے کیلِئے احتجاج کرنے والوں کیخلاف طاقت کا استعمال کیا گیا، کئی مزدور جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور مزدور رہنماؤں پر سنگین مقدمات قائم کئے گئے۔پاکستان میں مزدور رہنماؤں کا کہنا ہے کہ نجی شعبے میں کام کرنے والے لاکھوں محنت کشوں کو آج بھی صحت کی سہولتوں سمیت سوشل سیکیورٹی تک دستیاب نہیں، حکومت کی جانب سے کم از کم اجرت کے اعلان پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔

پاکستان میں قومی سطح پر یوم مزدور منانے کا آغاز 1973 میں ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں ہوا، اس دن کی مناسبت سے ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز اور ریلیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

چیرمین ریلوے ورکرز یونین کا کہنا ہے کہ مزدور رہنماؤں کا مطالبہ ہے کہ قومی، صوبائی اسمبلیوں سمیت سینیٹ میں محنت کشوں کی نمائندگی کے بغیر مزدوروں کے مفاد میں قانون سازی نہیں کی جاسکتی اور تمام سیاسی جماعتوں کو مزدوروں کے لیے مخصوص نشستیں مختص کرنا ہوں گی۔

پاکستان

شہباز شریف متفقہ طور پر مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر نامزد

مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شہباز شریف متفقہ طور پر مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر نامزد

وزیراعظم شہباز شریف کو متفقہ طور پر مسلم لیگ (ن) کا قائم مقام صدر نامزد کر دیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا جس میں شہباز شریف کو قائم مقام صدر نامزد کیا گیا۔ نواز شریف ، شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، رانا ثناء اللہ، احسن اقبال، اسحاق ڈار اور دیگر نے اجلاس میںشرکت کی۔

شہباز شریف اور احسن اقبال نے قائم مقام صدر کے لیے نواز شریف کا نام تجویز کیا، مریم نواز، رانا ثناء اللہ، اسحاق ڈار، پرویز رشید اور دیگر اراکین نے حمایت کی تاہم نواز شریف نے شہباز شریف کو قائم مقام صدر نامزد کر دیا۔

شہباز شریف 28 مئی تک مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر رہیں گے، اس موقع پر جنرل کونسل اجلاس کی تاریخ کا بھی اعلان کیا گیا، 28 مئی کو ہونے والے اجلاس میں آج کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

این اے 148 ضمنی انتخابات کل ہونگے، تیاریاں مکمل

275 پولنگ اسٹیشنز کی حفاظت کے لیے 3829 پولیس افسران و جوان فرائض سر انجام دیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

این اے 148 ضمنی انتخابات کل ہونگے، تیاریاں مکمل

ملتان میں ضمنی الیکشن قومی اسمبلی این اے - 148 کے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں حلقے میں کل پولنگ اسٹیشنز 275 کی حفاظت کے لیے 3829 پولیس افسران و جوان فرائض سر انجام دیں گے۔

 اس موقع پر آ ر پی او کا کہنا تھا کہ ملتان ریجن پولیس مکمل غیر جانبداری سے فرائض سر انجام دے گی۔ گورنمنٹ کی جانب سے جاری کردہ الیکشن ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ امن و امان کا قیام پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔جرائم کی بیخ کنی کے علاہ امن و امان بھی پولیس کی ذمہ داری ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ یہ الیکشن آ پ کے لئے چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے۔ مجھے امید ہے آپ ایک منظم فورس کے فرض شناس عہد دار کی حیثیت سے اس چیلنج کو قبول کریں گے اور اپنی ڈیوٹی میں کسی قسم کی لاپرواہی کوتاہی نہیں کریں گے.

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 19 مئی کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں عوام الناس کی سہولت کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق اس سنٹر میں عوام الناس کو ان الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی۔ شکایات کے بروقت اَزالہ کے لیے فوری طور پر کارروائی کی جائے گی اور اِس مقصد کے لیے سنٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کردیا گیا ہے ۔

الیکشن کمیشن نے عوام کی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کے لیے 4 سطحوں پر کنٹرول سنٹر قائم کئے ہیں جس میں الیکشن کمیشن سیکرٹیریٹ اسلام آباد کے علاوہ صوبائی، ڈویژن اور ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم کیاگیا ہے۔

عوام مذکورہ ضمنی انتخابات کے سلسلے میں شکایات کے اندراج کے لیے ای ایم سی سی (EMCC)سنٹر کے عملہ سے ای میلcomplaints@ecp.gov.pk پربھی رابطہ کر سکتے ہیں۔کمیشن نے عوام کی سہولت کے لیے (EMCC)میں ایک مخصوص ہیلپ لائن کی سہولت بھی دی ہے جس کا رابطہ نمبر 051111327000 ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آباد سے ٹورنٹو جانیوالی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

طیارے کو تکنیکی خرابی کے باعث اترا گیا، لینڈنگ کے فوری بعد طیارے سے آئل لیک ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد سے ٹورنٹو جانیوالی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

اسلام آباد سے ٹورنٹو جانے والی پرواز کی کراچی ایئر پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔

ذرائع کے مطابق طیارے کو تکنیکی خرابی کے باعث اترا گیا۔ لینڈنگ کے فوری بعد طیارے سے آئل لیک ہوا۔ اس موقع پر فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو الرٹ رکھا گیا تھا۔

پی آئی اے انجینئرنگ ٹیم فوری طور پر طیارے کی خرابی دور کرنے کے لئے کراچی ایئر پورٹ پر موجود ہے۔

طیارہ لینڈنگ کے بعد رن وے سے ٹیکسی وے سی پر آیا تو آئل لیک ہوتا رہا، جس کے بعد طیارے کو پارکنگ بے 24 پر پارک کیا گیا۔

طیارے کی تکینکی خرابی کی تاحال وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ مسافروں کو پی آئی اے ایئر ہوٹل منتقل کر دیا گیاجس کے بعد اب پرواز کی روانگی کا متوقع وقت دوپہر ایک بجے دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll