الیکشن ہر صورت ہو کر رہیں گے، 10 دن پہلے یا 10 دن بعد ہوں،سربراہ عوامی مسلم لیگ


سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ بکتر بند گاڑیاں کس کے حکم پر دروازے توڑتی ہیں۔امید ہے عدلیہ کسی فیصلے پر پہنچنے سے پہلے مذاکرات کی کامیابی یا ناکامی کو بھی دیکھے گی۔
اپنے ٹویٹ میں یخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مذاکرات بہانہ ہے یا الیکشن کروانا ہے، اس کا فیصلہ 10 مئی تک ہو جائے گا، عدلیہ، آئین اور قانون ہر صورت میں جیتے گا، الیکشن ہر صورت ہو کر رہیں گے، 10 دن پہلے یا 10 دن بعد ہوں۔
امید ہےعدلیہ کسی فیصلے پر پہنچنےسے پہلےمذاکرات کی کامیابی یا ناکامی کوبھی دیکھے گی مذاکرات بہانہ ہےیا الیکشن کروانا ہےاس کا فیصلہ 10 مئی تک ہوجائےگاجو روز آڈیو وڈیو کھیل رہے تھے اُنکے اپنے وزیرخارجہ وزیراعظم کی آڈیو بھی لیک ہوگئی اس ہفتے سپریم کورٹ سے قوم کو اہم فیصلوں کی توقع ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 1, 2023
انہوں نے کہا کہ اس ہفتے سپریم کورٹ سے قوم کو اہم فیصلوں کی توقع ہے، پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، قوم جاننا چاہتی ہے آئی ایم ایف سے معاہدے کا کیا بنا، جو روز آڈیو، ویڈیو کھیل رہے تھے ان کے اپنے وزیر خارجہ، وزیراعظم کی آڈیو بھی لیگ ہوگئی۔
سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بقول شاہد خاقان عباسی کے آٹے کی لائن میں 20 جانیں گئیں، حکومت نے رمضان میں 20 ارب کی دیہاڑی بھی لگائی، قوم جاننا چاہتی ہے کہ بکتر بند گاڑیاں کس کے حکم پر دروازے توڑتی ہیں۔

پاکستان کی جوابی کارروائی ،بھارتی S-400 دفاعی سسٹم تباہ کرنے والے JF-17 تھنڈر کے مناظر سامنے آگئے
- 37 منٹ قبل

کراچی کی بندرگاہ پر سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری
- 9 منٹ قبل

دشمن کے مزموم ارادے بھانپتے ہوئے پاکستان نیوی نے اپنے لڑاکا جہاز پانیوں میں اُتار دیئے
- 4 گھنٹے قبل

پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب، انڈین ایئر بیسز سمیت 26 مقامات کو نشانہ، بھارتی فوج کا اعتراف
- 3 گھنٹے قبل

اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
- 4 گھنٹے قبل

سوناکشی سنہا بھی مودی سرکار کے گودی میڈیا کی جھوٹی رپورٹنگ پر برس پڑیں
- 4 گھنٹے قبل

رحیم یار خان میں شیخ زاید انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بھارتی حملہ
- 2 گھنٹے قبل

پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی،ایل او سی پر مزید 5 بھارتی پوسٹیں تباہ
- 44 منٹ قبل
پاکستان کے پاس میزائل کا بہت ذخیرہ ہے، بھارتی کی نیندیں حرام
- 32 منٹ قبل

وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات،آپریشن بنیان مرصوص پر تبادلہ خیال
- ایک گھنٹہ قبل

آپریشن بنیان المرصوص،جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر، وہ حساب آج چکا دیا، خواجہ آصف
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب، دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ
- 2 گھنٹے قبل