جی این این سوشل

پاکستان

مارشل لاء کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے، فوجی قیادت جمہورت پر یقین رکھتی ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فو ج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ کسی افسر نے استعفیٰ نہیں دیا، فوج آرمی چیف کی قیادت میں متحد ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مارشل لاء کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے، فوجی قیادت جمہورت پر یقین رکھتی ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ اندرونی شرپسندوں اور بیرونی دشمنوں کی پوری کوشش کے باوجود بھی فوج جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں متحد تھی، متحد ہے اور متحد رہے گی، اس کو تقسیم کرنے کا خواب، خواب ہی رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ کسی نے استعفیٰ دیا ہے نہ ہی حکم عدولی کی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ جنرل عاصم منیر اور سینیئر فوجی قیادت دل و جان سے جمہوریت کو سپورٹ کرتی ہے اور کرتی رہے گی، مارشل لا کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ آرمی چیف اور ان کے ساتھ پوری عسکری قیادت جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔

تجارت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کمی

کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 41 ہزار روپے ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کمی

 مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کمی ہو گئی جس کے بعد سونے کی قیمت فی تولہ 2 لاکھ 41 ہزار روپے ہو گئی۔

دس گرام سونے کی قیمت 771 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 6 ہزار 619 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کی کمی سے 2 ہزار 308 ڈالر فی اونس ہوگیاجبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 10 روپے کی کمی سے 2 ہزار 620روپے ہوگی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاک بحریہ اورامریکی بحریہ کےمابین مشق انسپائرڈیونین کاانعقاد

مشق انسپائرڈ یونین 2024 دونوں بحری افواج کے درمیان مضبوط دوطرفہ فوجی تعلقات کی مظہر ہے، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک بحریہ اورامریکی بحریہ کےمابین مشق انسپائرڈیونین کاانعقاد

پاک بحریہ اورامریکی بحریہ کے مابین دو طرفہ مشق انسپائرڈ یونین 2024 کا کراچی میں انعقادکیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق تین روزہ مشق میں یو ایس میرین کور، کوسٹ گارڈز، ڈائیونگ، لیگل، نیول کنسٹرکشن فورس، سول افیئرز اور میڈیکل ٹیموں نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کے دوران امریکی بحریہ کے کمانڈر سی ٹی ایف۔ 52 نے کمانڈر پاکستان فلیٹ اور کمانڈر کوسٹ سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مشق کا مقصد خطے میں محفوظ اور پائیدار سمندری ماحول اور دونوں بحری افواج کے مابین تعلقات اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

مشق انسپائرڈ یونین 2024 دونوں بحری افواج کے درمیان مضبوط دوطرفہ فوجی تعلقات کی مظہر ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مولانا فضل الرحمان کو بھی کراچی میں جلسے کی اجازت نہ مل سکی

جے یو آئی کو ایس ایس پی ایسٹ کی رپورٹ پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، ڈپٹی کمشنر شرقی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا فضل الرحمان کو بھی کراچی میں جلسے کی اجازت نہ مل سکی

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو بھی کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں ملی۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر شرقی کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کو ایس ایس پی ایسٹ کی رپورٹ پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ایس ایس پی ایسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہر میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر بڑے عوامی اجتماع کی اجازت نہیں ہے،اس سے قبل کراچی میں نیو ایم اے جناح روڈ پر آج ہونے والے جے یو آئی ف کے جلسے کے لیے ٹریفک پلان جاری کیا گیا تھا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق شارع قائدین سے آنے والی ٹریفک کو نورانی سگنل سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہو گی، عوام نورانی سگنل سے دائیں جانب خالد بن ولید روڈ کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں،یونیورسٹی روڈ سے آنے والی ٹریفک کو جیل چورنگی سے شہید ملت موڑ دیا جائے گا، جیل چورنگی سے جمشید روڈ آنے والی ٹریفک کو سولجر بازار کی جانب موڑا جائے گا۔

 ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ ناظم آباد اور تین ہٹی سے آنے والی ہیوی ٹریفک کو لسبیلہ سے گرومندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll