ٹیکنالوجی

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کو بحال

مسلسل چار روز بند رہنے کے بعد ملک بھر میں انٹر نیٹ سروس بحال کر دی گئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر مئی 12 2023، 10:36 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کو بحال

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کو بحال کر دیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایت پر ہی تین دن سےانٹرنیٹ سروس بند کی تھی ۔ابھی وزارت داخلہ نے انٹرنیٹ بحالی کی ہدایت کر دی ہے۔

ترجمان ٹیلی کام انڈسٹری کے مطابق 3 روزمیں ٹیلی کام سیکٹرکو2 ارب 46 کروڑکا نقصان ہوا۔آل پاکستان سافٹ ویئرایکسپورٹ ایسوسی ایشن کے مطابق آئی ٹی سیکٹرکو10 ارب کا نقصان ہوچکا۔