Advertisement
پاکستان

بلوچستان میں فوج کی سول انتظامیہ کی مدد کیلئے تعیناتی منظور

بلوچستان میں سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر صوبے میں فوج کے جوانوں کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر May 15th 2023, 11:50 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بلوچستان میں فوج کی   سول انتظامیہ  کی مدد کیلئے  تعیناتی منظور

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت بلوچستان میں فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

نجی ٹی وی کے دعوی کے مطابق بلوچستان حکومت نے فوج کی تعیناتی کے لیے وفاقی حکومت کو درخواست بھیجی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی فوج کو صوبے میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دے دی۔

نجی ٹی وی کے دعوی کے مطابق ذرائع نے مزید بتایا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے فوج کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

Advertisement