9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ: آئی ایس پی آر
آرمی چیف کی زیر صدارت موجودہ حالات کے تناظر میں سپیشل کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیاسی شرپسندوں کی جانب سے کئے گئے جلاؤ گھیراؤ اور فوجی تنصیبات پر حملوں کی مذمت کی گئی۔ عسکری تنصیبات کے نقصانات اور جلاؤ گھیراؤ پر شدید غم و غصہ ہے۔
9 مئی کے واقعات پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ،آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج منصوبہ سازوں ،اکسانے والوں اور سہولت کاروں سے مکمل آگاہ ہیں۔
فورم نے گزشتہ چنددنوں کے اندرامن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا،قیامِ امن میں رکاوٹ ڈالنے والوں سےآہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
عسکری تنصیبات کی منصوبے کےتحت توڑ پھوڑ کی گئی، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت یادگار شہدا اور شہد ا کی تصاویر کو نقصان پہنچایا گیا، ذاتی سیاسی ایجنڈے کے حصول کیلئے اداروں کی بدنامی کے منصوبے پر عملدرآمد کرایا گیا۔
آرمی چیف نے سارے معاملے پر فوجی فارمیشنز کی جانب سے تحمل اور پختہ ردِ عمل کو سراہا ، ایجنڈے کے تحت فوجی تنصیبات اور مقامات پر حملہ آوروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔
بیرونی اسپانسر شدہ اور اندرونی سہولت یافتہ عناصر کے منظم پروپیگنڈہ پر تشویش کا اظہارکیا گیا۔ پروپیگنڈہ کا مقصد مسلح افواج اور پاکستان کی عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنا ہے۔
دُشمن قوتوں کے شیطانی پروپیگنڈہ کو عوام کی حمایت سے شکست دی جائے گی، پاک فوج عوام کی حمایت سے دشمنوں کے تمام مذموم عزائم کو ناکام بنائے گی۔
پاکستان کے عوام ہر مشکل میں مسلح افواج کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔
غیر مستحکم سیاسی صورتحال میں قومی سطح پرتمام ا سٹیک ہولڈرز کے اتفاقِ رائے کی ضرورت پر زور دیا گیا ، اسٹیک ہولڈرز کے اتفاق رائے سےعوام کے اعتماد، معاشی ترقی اور جمہوری نظام کو دوام بخشا جا سکے گا۔
دہشتگردی کے خاتمے ، دفاعِ وطن اور اس قوم پر اپنی جانیں نچھاور کرنے والے شہد اکو خراج تحسین پیش کیا گیا۔مسلم باغ حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 6 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 11 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 8 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 10 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 11 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 6 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل



