جی این این سوشل

پاکستان

لاہور ہائی کورٹ کا فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

جسٹس انوار الحق پنوں نے پی ٹی آئی رہنما کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا یا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور ہائی کورٹ کا فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔جسٹس انوار الحق پنوں نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے فرخ حبیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے نام فوری طور پر ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔فرخ حبیب کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ حکومت پی ٹی آئی لیڈر شپ پر سیاسی بنیادوں پر کیسز بنا رہی ہے، درخواست گزار کا نام سیاسی بنیادوں پر ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے، درخواست گزار کو ضروری کام کے سلسلے میں بیرون ملک جانا ہے، عدالت وفاقی حکومت کو نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔

دلائل سننے کے بعد عدالت نے فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو سنا دیا گیا ہے۔

تجارت

امریکہ سے زرعی تعلقات استوار کریں گے ، پا کستانی سفیر

پنجاب اور کیلیفورنیا سسٹر سٹیٹ تعلقات کے قیام میں گورنر کے کردار کو سراہتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ سسٹر سٹیٹ تعلقات کے تحت تعاون کو اگلے درجے تک لے جانے کی ضرورت ہے تاکہ اس نظام کی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جا سکے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ سے زرعی تعلقات استوار کریں گے  ، پا کستانی سفیر

امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان زراعت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے ، ہائبرڈ بیج کی پیداوار اور کلائمیٹ سمارٹ فصلوں اور زراعت میں امریکہ کی مہارت اور ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کا خواہاں ہے۔

سفیر پاکستان لاس اینجلس کے تین روزہ دورے پر ہیں جہاں وہ کیلیفورنیا کی سینئر قیادت، تھنک ٹینک، میڈیا نمائندگان اور بالخصوص کیلیفورنیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے  رہنماؤں  سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

لیفٹیننٹ گورنر ایلینی کونالاکس سے بات کرتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ دونوں فریقین آئی ٹی اور توانائی کے شعبوں میں بھی تعاون کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان زراعت کے شعبے میں دیرینہ تعلقات ہیں ۔ دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے آپس میں روابط ہیں ، انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی سلیکون ویلی سے جڑا ہوا ہے اور متعدد پاکستانی نژاد امریکی کمپنیاں پاکستان کے ٹیک سیکٹر میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔اسی طرح قابل تجدید توانائی اور خصوصاً نیو انرجی کے شعبے میں تعاون کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔

مسعود خان نے کہا کہ پاکستانی اور امریکہ کی جامعات کے آپس میں روابط ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا امریکی پارٹنر یونیورسٹی کے ساتھ کثیر جہتی تعاون ہے۔

پنجاب اور کیلیفورنیا سسٹر سٹیٹ تعلقات کے قیام میں گورنر کے کردار کو سراہتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ سسٹر سٹیٹ تعلقات کے تحت تعاون کو اگلے درجے تک لے جانے کی ضرورت ہے تاکہ اس نظام کی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جا سکے۔

لیفٹیننٹ گورنر ایلینی نے سفیر پاکستان کے ریمارکس کو سراہتے ہوئے کہا کہ زراعت کے شعبے میں امریکہ کے پاس بہترین ٹیکنالوجی اور طریقے رائج ہیں اور وہ ریاست میں کاشتکاری کے بارے میں تاثر کو تبدیل کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہیں۔انہوں نے پاکستان اور کیلیفورنیا کے درمیان زرعی شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے مکمل تعاون کی پیشکش کی۔

دوسری جانب اورنج کانٹی کی معروف عالمی امور کونسل نے سفیر مسعود خان کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا جہاں سفیر پاکستان نے بڑی تعداد میں موجود دانشوروں، پالیسی تجزیہ کاروں اور دیگر شعبوں کے ماہرین سے گفتگو کی۔

مسعود خان نے کہا کہ پاکستان امریکہ یا چین  میں سے کسی ایک کا انتخاب نہیں  چاہتا بلکہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی پل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان افہام و تفہیم بڑھانے اور غلط فہمیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عوامی  روابط ، طلبا اور ماہرین تعلیم، قانون سازوں، سرکاری اہلکاروں، تاجروں اور ایک دوسرے کے ممالک کا سفر کرنے والے سرمایہ کاروں کے تبادلوں کے قائم کئے جاسکتے ہیں۔

پاکستان کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 64 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے ۔ یہ کل آبادی کا ایک بڑا حصہ ہے۔ ملک کی 300 سے زائد جامعات نوجوان نسل کو ایسی مہارتوں سے آراستہ کرنے میں مصروف عمل ہیں جو پاکستان کی معیشت میں معاون ثابت ہوں گی۔

مسعود خان نے قیام پاکستان کے بعد سے لیکر تعلیم، زراعت اور مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے شعبوں میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعاون کو اجاگر کیا۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ امریکہ کو پاکستانی ٹیک ایکسپورٹ گذشتہ سال 1.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں جو کہ ٹیک سیکٹر میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کی غماز ہیں ۔

سفیر پاکستان نے یوایس بیورو آف ایجوکیشن اینڈ کلچرل افیئرز اور یو ایس پاکستان بزنس کونسل کی مدد سے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات پر بھی  روشنی ڈالی ۔

سفیرپاکستان مسعود خان نے ڈورسی اور وٹنی ایل ایل پی کا دورہ کیا اور فرم کے بین الاقوامی طریقہ کار کے بارے میں بریفنگ حاصل کی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی آئی اے کا جج آپریشن کیلئے فلائٹس کا اعلان

پی آئی اے 34 ہزار حج عازمین کو بذریعہ پرواز حجاز مقدس پہنچائے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی آئی اے  کا  جج آپریشن کیلئے فلائٹس کا اعلان

 پاکستان ائیر لائن پی آئی اے نے جج آپریشن کیلئے فلائٹس کا اعلان کردیا ۔ 

ترجمان مذہبی امور کے مطابق حج آپریشن 9 مئی جو شروع کیا جائےگا جو کہ 10 جون تک جاری رہے گا ۔ 

پہلے روز کراچی سے 2 پروازوں سے 330 عازمینِ حج، لاہور سے 3 پروازوں سے 670 عازمینِ حج روانہ ہوں گے۔

ملتان سے پہلے روز 2 پروازوں سے 329 عازمینِ حج، سیالکوٹ سے 1 پرواز سے 151 عازمین ِمدینہ منورہ پہنچیں گے۔

پی آئی اے 34 ہزار حج عازمین کو بذریعہ  174 پروازوں کے  حجاز مقدس پہنچائے گی ۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

حکومت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، وزیر اعظم

اجلاس میں وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، عطاء اللہ تارڑ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی جہاں گندم کی خریداری کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، وزیر اعظم

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف نے ہفتہ کے روز کہا کہ وفاقی حکومت پاکستان ایگریکلچرل سٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو) کے ذریعے 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی تاکہ کسانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جا سکے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے آج لاہور میں گندم کی خریداری اور باردانہ کے حصول میں کسانوں کو درپیش مشکلات کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے ہنگامی اجلاس کی صدارت کی ۔


شہباز شریف نے واضح طور پر کہا کہ کسانوں کی معاشی بہبود پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال گندم کی وافر فصل ہوئی ہے ، انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ گندم کی خریداری کے مواقع کی ذاتی طور پر نگرانی کریں ۔ 


وزیراعظم نے گندم کی خریداری کے حوالے سے کسانوں کی سہولت کو یقینی بنانے اور ان کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے نیشنل فوڈ سیکیورٹی کمیٹی بھی تشکیل دی۔ یہ کمیٹی کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے چار دن کے اندر اقدامات کرے گی۔

اجلاس میں وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، عطاء اللہ تارڑ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی جہاں گندم کی خریداری کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll