اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید سے برطانیہ کے پاکستان میں سفیر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کی ملاقات ہوئی ، اس ملاقات میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے برطانوی سفیر سے نواز شریف کی حوالگی کی درخواست کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے برطانیہ کے پاکستان میں سفیر عزت مآب ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کی ملاقات ہوئی ہے، پاکستان برطانیہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔وزیر داخلہ شیخ رشیدنے ڈیوک آف ایڈم برگ، پرنس فلپ کی وفات پرافسوس کا اظہار کیا اور شاہی خاندان سے اظہار تعزیت بھی کی۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان وطن واپسی اور مجرمان کی حوالگی سے متعلق معاہدوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، وفاقی وزیرداخلہ نے برطانوی ہائی کمشنر سے سابق وزیراعظم نوازشریف کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست کی ہے۔تاہم برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے اس حوالے سے کوئی مثبت جواب نہیں آیا۔
پاکستان سے برطانیہ جانے والے مسافروں کو کرونا کی وجہ سے ریڈ لسٹ میں ڈالنے پر بھی گفتگو کی گئی ،مجرمان کی حوالگی اور وطن واپسی کے معاہدوں کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا، وزیر داخلہ اور برطانوی سفیر نے اتفاق کیا کہ معاہدے دونوں ملکوں کے باہمی مفاد میں ہیں، پیش رفت کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔
برطانوی سفیر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر برطانیہ پاکستان کی مکمل حمایت کریگا۔
شیخ رشید نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات بہت دیرینہ ہیں۔ان تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پاکستان کو کرونا کی وجہ سے ریڈ لسٹ میں ڈالنے پر ہمیں بہت تشویش ہے۔برطانیہ میں بسنے والے پاکستانیوں میں اضطراب پایا جاتا ہے۔ ہمسایہ ملکوں میں کرونا زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے، پاکستان سے سلوک امتیازی ہے۔
برطانوی سفیر نے وضاحت دی کہ کورونا میں پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کا معاملہ یکسر امتیازی نہیں، حالات کے مطابق ہے۔ پاکستان سے برطانیہ جانے والے مسافروں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ پاکستان سے برطانیہ جانے والے مسافروں میں کرونا مثبت کی شرح بھی خطرناک حد تک زیادہ ہے۔کرونا کیسز مثبت ہونے کی شرح زیادہ ہونے کی وجہ سے حالات کا جائیزہ لیتے ہوئے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالا۔
برطانوی سفیر نے وزیر داخلہ کو رمضان کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، ملاقات میں سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر بھی موجود تھے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 7 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 6 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 6 گھنٹے قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 10 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 6 گھنٹے قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 6 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
