پاکستان
سرکاری چھتری تلے بننے والی پارٹی کبھی کامیاب نہیں ہوتی،شیخ رشید
پاکستان کی کرنسی سری لنکا ، گھانا اور افغانستان سےبھی نیچےچلی گئی ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سرکاری چھتری تلےجوبھی پارٹی بنی ہےیا عنقریب بنے گی وہ کبھی کامیاب نہیں ہو گی۔
اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں 50 سال سے اکیلی سیٹ پر پاکستان کی سیاست میں دربان حسین ہوں حق اور سچ کے ساتھ کھڑا ہوں ناامیدی کفر ہے، ہارتا وہ ہے جو ہار مانتا ہے۔ عدلیہ نے فیصلوں میں دیر کی تو وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا ہر طرف مایوسی چھائی ہوئی ہےموسم بہار آکر رہے گا جیسے تیسے بھی الیکشن ہوئے ہو کر رہیں گے۔ قوم کومایوسی کےکنوئیں سےنکالاجائےاورامید کی شمع روشن کی جائے۔
میں 50 سال سے اکیلی سیٹ پر پاکستان کی سیاست میں دربان حسین ہوں حق اور سچ کے ساتھ کھڑا ہوں ناامیدی کفر ہے ہارتا وہ ہے جو ہار مانتا ہے عدلیہ نے فیصلوں میں دیر کی تو وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا ہر طرف مایوسی چھائی ہوئی ہے موسم بہار آکر رہے گا جیسے تیسے بھی الیکشن ہوئے ہو کر رہیں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 26, 2023
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام قیادت کی عمر70سال سےزیادہ ہےاورجیلوں میں جانےوالے کی عمر20سال ہے بیماری کےبہانےملک سےبھاگتے ہیں اوربیماری کےبہانےہی تین تین بارپارٹی چھوڑتے ہیںیہ سارےمیثاق جمہوریت کی پیداوارمیثاق آمریت کی گودمیں بیٹھے ہیں۔ سرکاری چھتری تلےجوبھی پارٹی بنی ہےیا عنقریب بنے گی وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتی۔
پاکستان کی کرنسی سری لنکا گھانااورافغنستان سےبھی نیچےچلی گئی قوم کومایوسی کےکنوئیں سےنکالاجائےاورامید کی شمع روشن کی جائےتمام قیادت کی عمر70سال سےزیادہ ہےاورجیلوں میں جانےوالے کی عمر20سال ہے بیماری کےبہانےملک سےبھاگتے ہیں اوربیماری کےبہانےہی تین تین بارپارٹی چھوڑتے ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 26, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ گروتھ صفر ہے، ڈیفالٹ ڈار کا دروازہ کھٹکٹا رہا ہے۔ غربت مہنگائی بیرروزگاری اور کاروباری تباہی سے معاشی سیاسی اقتصادی صف ماتم بچھی ہے۔پاکستان کی کرنسی سری لنکا ، گھانا اور افغانستان سےبھی نیچےچلی گئی ہے۔
پاکستان
آصف زرداری کا مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ
عشایئے میں ایمل ولی خان، چوہدری سالک، سینیٹر انوارالحق کاکڑ اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سمیت اعلیٰ سیاسی قیادت بھی شریک ہوئے
صدر مملکت آصف علی زرداری نے مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔
صدر مملکت کے عشائیے میں چیئرمین سینیٹ، گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا، وزیراعلیٰ بلوچستان شریک ہوئے۔
عشایئے میں ایمل ولی خان، چوہدری سالک، سینیٹر انوارالحق کاکڑ اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سمیت اعلیٰ سیاسی قیادت بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ ملک کو سیاسی، اقتصادی چیلنجز سے نکالنے کیلئے سیاسی اتحاد کی ضرورت ہے، معاشی خوشحالی کیلئے سیاسی، معاشی اور گورننس اصلاحات ناگزیر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح کیلئے مفادات سے بالاتر ہو کر پُرعزم طریقے سے کام کرنا ہوگا، ملک کو نقصان پہنچانے والی محاذ آرائی کی سیاست کے خلاف ہیں۔صدر
پاکستان
5 سال میں 3200 ارب کے ریکارڈ منصوبے مکمل، وزیر منصوبہ بندی
وفاقی وزیر نے کہا کہ آج 6 سال بعد ترقیاتی بجٹ 1100 ارب روپے ہے، 2013 میں ترقیاتی بجٹ کا حجم 340 ارب روپے تھا
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ صوبوں کی بنیاد پر پی اسی ڈی پی تقسیم نہیں ہوتی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ایس ڈی پی وفاق کے دائرہ کار کے مطابق تقسیم ہوتی ہے، پہلے صوبوں کو 40 اور وفاق کو 60 فیصد حصہ ملتا تھا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ آج 6 سال بعد ترقیاتی بجٹ 1100 ارب روپے ہے، 2013 میں ترقیاتی بجٹ کا حجم 340 ارب روپے تھا۔
انہوں نے کہا کہ اب صوبوں کو 58 اور وفاق کو 42 فیصد حصہ ملتا ہے، 2018 سے 2022 تک پی ایس ڈی پی میں بہت بے ضابطگیاں ہوئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 5 سال بعد ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے کر دیا تھا، ہمارے 5 سال میں 3200 ارب کے ریکارڈ منصوبے مکمل ہوئے۔
پاکستان
علی امین گنڈا پور کی جانب سے صحافیوں کے خلاف قابل اعتراض الفاظ پر قیادت کی غیر مشروط معافی
گزشتہ روز جلسے میں صحافیوں کے خلاف قابل اعتراض الفاظ کے استعمال پر صحافیوں نے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں شدید احتجاج کیا
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے گزشتہ روز جلسے میں صحافیوں کے خلاف قابل اعتراض الفاظ کے استعمال پر صحافیوں نے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں شدید احتجاج کیا جس پر پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے غیر مشروط معافی مانگ لیا۔
سینیٹ اجلاس کے دوران صحافیوں نے علی امین گنڈا پور کی تقریر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بائیکاٹ کیا جس پر چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر ان کے پاس گئے اور غیر مشروط معافی مانگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام صحافتی برادری کا احترام کرتے ہیں، میں صحافیوں کی دل آزاری پر غیر مشروط معافی مانگتا ہوں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے جو بات کی وہ کوئی ایک دو صحافیوں کے حوالے سے تھی۔
انہوں نے کہا کہ کسی تصادم کی طرف جانے کا کوئی ارادہ نہیں، علی امین گنڈاپور جی تقریر سیاسی تھی، اگر ہم نےقانون ہاتھ میں لینا ہوتا تو ہم آج تک لے چکے ہوتے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے عوام کا بہت پریشر ہے۔
اُدھر قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی پارلیمانی رپورٹرز نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا جس پر قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب بیرسٹر گوہر کے ہمراہ میڈیا گیلری میں آئے اور میڈیا نمائندوں سے غیر مشروط معافی مانگی۔ عمر ایوب نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور علی امین گنڈاپور کی جانب سے معذرت قبول کی جائے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بھی فلور پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے، مرد اور خواتین صحافی پیشہ وارانہ صحافی ہیں، صحافیوں کے ساتھ جو ہوا اس کی شدید مذمت کرتے ہیں، میڈیا پر خفیہ اداروں کا دباؤ ہوتا ہے فیلڈ صحافیوں کا کوئی قصور نہیں، ہماری بات سے صحافیوں کی دل آزاری ہوئی ہے تو ہم غیر مشروط معافی مانگتے ہیں، ہم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے بھی معافی مانگتے ہیں، وزیر اعلی خیبر پختونخوا خود بھی آکر ملیں گے۔
لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے علی امین گنڈاپور کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو احساس ہونا چاہئے کہ وہ ایک اہم اور ذمہ دار عہدے پر فائز ہیں، جلسے میں صحافیوں پر لگائے گئے الزامات غیر سنجیدہ ہیں، خاتون صحافیوں بارے میں طنزیہ ریمارکس ان کی دماغی صحت پر سوالیہ نشان ہے، یہ کسی طور بھی مناسب نہیں کہ صحافی برادری کو الزام دیا جائے۔
ارشد انصاری نے کہا کہ جو صحافی بلیک میل کرتے ہیں ان کے نام سامنے لائیں، لاہور پریس کلب ہر فورم پر احتجاج کا حق استعمال کرے گا، ریاستی ذمہ داران کے غیر سنجیدہ رویے پر لگام ڈالی جائے، تحریک انصاف کی قیادت بھی وزیر اعلیٰ کی اپنی چوائس پر نظر ثانی کرے، علی امین گنڈا پور اپنے الفاظ پر صحافیوں سے معافی مانگیں، جب تک وہ معذرت نہیں کرتے لاہور میں ان کی میڈیا کوریج کا بائیکاٹ کیا جائے گا، لاہور میں ان کی کسی تقریب کی میڈیا کوریج نہیں ہونے دیں گے۔
-
علاقائی 11 گھنٹے پہلے
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 4.5 شدت کا زلزلہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
اسرائیلی اخبار نے عمران خان کو اسرائیل اور پاکستان کے درمیان تعلقات کیلئے موزوں قرار دے دیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
بانی پی ٹی آئی نے عمرا یوب کا استعفی کا منظور کر لیا
-
تجارت ایک دن پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی متوقع
-
پاکستان 7 گھنٹے پہلے
نیب نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیا توشہ خانہ کیس واپس لے لیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
راستوں کی بندش کے باعث پی ٹی آئی جلسہ تاخیر کا شکار
-
پاکستان ایک دن پہلے
نجی ٹی وی کے سابق نیوز اینکر عبداللہ ٹریفک حادثے مٰیں جاں بحق
-
علاقائی 7 گھنٹے پہلے
اسلام آباد میں ریڈ زون کو اچانک سیل کردیا گیا