پاکستان
عمران خان کے فالورز نے 9 مئی کو قومی املاک، عسکری تنصیبات، ایئر بیسز، سکولوں، پبلک انفراسٹرکچر کو جلا کر خاکستر کر دیا، احسن اقبال
کوئی جمہوری ملک اس طرح کے رویوں کی اجازت نہیں دیتا،وزیر منصوبہ بندی

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کے فالورز نے 9 مئی کو قومی املاک، عسکری تنصیبات، ایئر بیسز، سکولوں، پبلک انفراسٹرکچر کو جلا کر خاکستر کر دیا، کوئی جمہوری ملک اس طرح کے رویوں کی اجازت نہیں دیتا۔
سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان پاکستان کی تاریخ میں واحد وزیراعظم تھا جسے تحریک عدم اعتماد سے ہٹایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جب اپنی شکست نظر آئی تو انہوں نے اپنے لوگوں کو تشدد پر اکسایا۔ حکومت نے عمران خان اور اس کے کسی سپورٹر کو گرفتار نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو عمران خان اور اس کے سپورٹرز نے ریڈ لائن کراس کی،کوئی جمہوری ملک اس طرح کے رویوں کی اجازت نہیں دیتا۔
پاکستان
مائنس ون؟ پی ٹی آئی کے بانی ممبر اکبر ایس بابر نے اندر کی خبر دیدی
آج جو چھلانگیں مار نکل رہے ہیں انہیں لوگوں نے اس کشتی میں سوراخ کئے ہیں

پاکستان تحریک انصاف کے بنیاد رکھنے والے بانی سینئر رہنما اکبر ایس بابر نے جی این این کو انٹرویو میں کہا کہ آج پارٹی جو تباہ حالی اور انتشار کا شکار ہے پارٹی جن اصولوں پر بنائی گئی تھی ان پر عمل پیرا رہتی تو آج یہ حالت نہ ہوتی، ہم نے جب پارٹی کی بنیاد رکھی تھی تو اس میں جو رہنما اصول تھے جس میں ورکر کی کیا حیثیت ہوگی، کرپشن کا کیسے قلع قمع کیا جائے گا، اس طرح کے بہت سے پہلو شامل تھے۔
انہوں نے کہا کہ 2011 میں پارٹی جب بے راہ روی کا شکار ہوتی دیکھ کر اور پارٹی میں غیر قانونی ذریعے سے پیسہ آرہا ہے جو ہمارے منشور کیخلاف تھا مجھے توقع تھی کہ عمران خان پارٹی کے بنیادی اصولوں کا ساتھ دے گا مگر ایسا نہیں تھا، اس سمجھ گیا تھا کہ یہ پارٹی نہ صرف خود ڈوبے گی بلکے ملک کو بھی نقصان پہنچائے گی۔
یہ جو آج پی ٹی آئی کے انقلابی بنتے تھے آج جو چھلانگیں مار نکل رہے ہیں انہیں لوگوں نے اس کشتی میں سوراخ کئے ہیں۔
فارن فنڈنگ کیس کے متعلق سوال کے جواب میں اکبر ایس بابر نے جی این این پلس کے نمائندے سے گفتگو کے دوران کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 8 سال بعد آیا جس پر ابھی بھی عملدرآمد ہونا باقی ہے، آٹھ سالوں میں ہر قسم کے مرحلے سے گزرا ہوں قتل کرنے کی دھمکیاں بھی ملتی رہی ہیں، عمران خان کے قریبی ساتھیوں نے بتایا کہ میرے خلاف منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔
مائنس ون ہونے یا مائنس 10 قانون کے مطابق سب کو سزا ملنی چاہیے، جہاں تک میرا کسی پارٹی میں جانے کا سوال ہے تو میں اسی پارٹی کی ازسرنو تجدید نو کرونگا۔
پاکستان
مریم نواز کا آج آزاد کشمیر کا ددورہ کریں گی، مریم اورنگزیب
،پارٹی امیدوار مشتاق منہاس کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں باغ میں بڑے جلسہ سے خطاب کریں گی، وزیر اطلاعات و نشریات

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز آج آزاد کشمیر جائیں گی اور پارٹی امیدوار مشتاق منہاس کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں باغ میں بڑے جلسہ سے خطاب کریں گی۔
پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز آزاد جموں و کشمیر میں ترقی کے حوالے سے پارٹی وژن اور بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے بہادر عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں گی۔
پاکستان
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمودالرشیدکو جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیج دیا گیا
عدالت نے پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی
-1280x720.jpg)
لاہور کی انسداددہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمودالرشیدکو جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیج دیا۔
پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنما میاں محمود الرشید کا ریمانڈ مکمل ہونے پر انہیں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جہاں دوران سماعت پولیس نے میاں محمود الرشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ میاں محمود الرشید سے تھانہ نصیرآباد کے مقدمے میں تفتیش کرنی ہے، ان پر کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے کا الزام ہے۔
اس موقع پر میاں محمود نے عدالت میں کہا کہ مجھے ایک کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار کیاجارہا ہے، تمام مقدمات میں مجھے بدنیتی کی بنیاد پرملوث کیا گیا۔
بعد ازاں عدالت نے پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے میاں محمود الرشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
جون کے پہلے ہفتے میں زبردست شدت کے زلزلے کی وارننگ
-
پاکستان 2 دن پہلے
پنجاب کابینہ نے سول سروس پنشن رولز میں ترمیم کی منظوری دیدی
-
دنیا 2 دن پہلے
بھارت ٹرین حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 280 سے زائدہوگئی
-
پاکستان 2 دن پہلے
تحریک انصاف کی تین وکٹین مزید گر گئیں
-
جرم 2 دن پہلے
بھارت میں مسافرٹرین خوفناک حادثے کا شکار، 50 سے زائد افراد ہلاک
-
پاکستان 2 دن پہلے
شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کی ضمانتیں خارج
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد دہشت گردی عدالت سے بری
-
پاکستان ایک دن پہلے
جعلی بھرتی کیس میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین گرفتار