سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کی پنجاب میں انتخات کے حوالے سے نظرثانی اپیل پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی
چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے پنجاب میں انتخابات کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی نظر ثانی اپیل پر سماعت کی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جارحانہ مزاج کسی کی مدد نہیں کرتا، اس سے گریز کریں تحقیقات کرانی ہیں تو طریقہ کار سے آئیں۔
اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ ریویو ایکٹ اب قانون بن چکا ہے، اب نظرثانی اپیل فیصلہ دینے والے بنچ سے بڑا بنچ ہی سنے گا اور نئے ایکٹ کے تحت نظرثانی کا دائرہ اختیار اپیل جیسا ہی ہوگا۔
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ یہ تو بڑا ہی دلچسپ معاملہ ہوگیا، یہ عدالت عدلیہ کی آزادی کے بنیادی حق کو بھی دیکھتی ہے، آپ اس سے متعلق حکومت سے ہدایت لے لیں۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ دوسرے فریق کو اس نئے قانون کا پتہ ہے؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ آج علی ظفر نظر نہیں آئے لیکن انہیں سینیٹ سےعلم تو ہوگیا ہو گا۔
چیف جسٹس عمرعطاء بندیال کا کہنا تھا کہ عدالت کا ذہن کسی قانون کوختم کرنے کا نہیں، اب ہم یہ قانون کیوں توڑیں، صرف عدلیہ کی آزادی کا تحفظ کریں گے، عدالتی اصلاحات کیس جمعرات کو سنیں گے۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جتنے کمیشن بنتے رہے ان میں چیف جسٹس کے نامزد لوگ شامل ہوئے، عدالتی روایات کو ختم نہ کریں، معاملات کو خفیہ نہیں رکھا جانا چاہیے، آپ کے چیف جسٹس پر تحفظات تھے، اسے تاریخ کا حادثہ کہہ لیں مگر چیف جسٹس ایک ہی ہوتا ہے، چیف جسٹس کے اختیارات قائم مقام ہی استعمال کر سکتا ہے، ماضی میں چیف جسٹس کمیشن کیلئے جج نامزد کرتا تھا اور جج نامزد ہونے کے بعد حکومت ان کا نوٹیفکیشن کرتی تھی، درست طرز عمل اختیار کرنے کی کوشش کریں۔
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا ہے کہ جمعرات کو جوڈیشل کمیشن والا کیس مقرر ہے، اٹارنی جنرل اس بارے میں بھی حکومت سے ہدایات لے لیں، آپ نے آڈیو لیکس کمیشن کیس میں ہمارا حکم نامہ پڑھا ہو گا، ذہن میں رکھیں کہ عدالت نے کمیشن کالعدم قرار نہیں دیا، عدالت نے عدلیہ کی آزادی کا تحفظ کرنا ہے۔
بعد ازاں سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کمیشن کی پنجاب میں انتخات کے حوالے سے نظرثانی اپیل پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔
سویلینز کا ملٹری ٹرائل: عام آدمی آرمی ڈسپلن میں آتا ہے یا نہیں، جسٹس جمال مندوخیل
- 14 گھنٹے قبل
عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان
- 13 گھنٹے قبل
لاپتہ افراد کے کیسز نے ہلا کر رکھ دیا، چیف جسٹس سپریم کورٹ
- 10 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان
- 13 گھنٹے قبل
190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ مؤخر ہونا کسی ڈیل کا حصہ نہیں ہے، بیرسٹر گوہر
- 14 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ اتیشی مارلینا نے اگلا الیکشن لڑنے کے لیے فنڈنگ شروع کردی
- 12 گھنٹے قبل
پاکستان کا مقامی سطح پر تیار کردہ ای او 1 سیٹلائیٹ 17 جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان
- 11 گھنٹے قبل
لاس اینجلس میں لگی آگ پر چھٹے روز بھی قابو پانے کی کوششیں جاری، 24 افراد ہلاک
- 16 گھنٹے قبل
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کیلئے معاہدہ طےپا گیا
- 14 گھنٹے قبل
ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند ، حد موٹرویز مختلف مقامات سے بند
- 16 گھنٹے قبل
پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی، شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شوکاز نوٹس جاری
- 11 گھنٹے قبل
7 ملکوں سے مزید 52 پاکستانی مختلف الزامات کے تحت بے دخل
- 16 گھنٹے قبل