جی این این سوشل

پاکستان

جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات پیپلز پارٹی میں شامل

سابق صدر آصف زرداری سے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کی ملاقات ،پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات پیپلز پارٹی میں شامل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا اورپیپلز پارٹی کا مفلر پہنایا ۔

رحیم یار خان، بہاولپور،مظفر گڑھ ،راجن پور ،بہاونگر،میانوالی ،اوکاڑہ اورخانیوال سے رہنمائوں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکی ۔

رسول بخش جتوئی ،قطب فرید کریجا،سردار شمشیر مزاری، سردار اللہ بخش لغاری ، جعفر مزمل شاہ ،میاں علمدار قریشی ،عبد الغفور آرائیں،یاسر عطا قریشی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ۔

علاقائی

سندھ میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفرکے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار

مالکان بائیو میٹرک تصدیق کے عمل کیلئے نادرا ای سہولت مراکز یا کسی بھی ایکسائز آفس سے رجوع کر سکتے ہیں، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفرکے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار

سندھ میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفرکے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قراردیدی گئی ہے۔

صوبائی وزیرٹرانسپورٹ شرجیل میمن کا کہنا ہے نئی اور پرانی گاڑیوں کی رجسٹریشن یا ٹرانسفر کےلیے بائیو میٹرک تصدیق ضروری ہوگی،نئی پالیسی کے تحت تبدیلی 3مراحل میں نافذ کی جائے گی۔

یکم جولائی سے پہلے مرحلے میں رجسٹریشن کے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازمی ہوگی،دوسرے مرحلے میں یکم نومبر سے گاڑیاں خریدنے والوں کی بائیو میٹرک تصدیق ہوگی۔

تیسرے مرحلے میں گاڑی فروخت کنندہ اور خرید کنندہ کی بائیو میٹرک تصدیق کی جائے گی،بائیو میٹرک تصدیق سے شہری دھوکہ دہی سے بچ سکیں گے۔

مالکان بائیو میٹرک تصدیق کے عمل کیلئے نادرا ای سہولت مراکز یا کسی بھی ایکسائز آفس سے رجوع کر سکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات، لیکشن کمیشن میں کیس سماعت کےلئے مقرر

الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر علی خان اور رؤف حسن کو18 ستمبر کےلئے نوٹسز جاری کردیئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات، لیکشن کمیشن میں  کیس سماعت کےلئے مقرر

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی الیکشن کا کیس مقرر کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کرتے ہوئے تحریک انصاف انٹراپارٹی انتخابات کیس 18 ستمبر سماعت کے لیے مقرر کردیا، بیرسٹر گوہر علی خان اور رؤف حسن کو نوٹسز جاری کردیئے گئے۔

الیکشن کمیشن نے سماعت پر تحریک انصاف سے انٹراپارٹی انتخابات کیس میں دلائل طلب کرلیے۔ 

دوسری طرف جے یو آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی بھی سماعت 18 ستمبر کو ہوگی، کیس سے متعلق جے یو آئی کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے، جے یو آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق جواب جمع کروائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

پاکستان میں ایم پاکس کا چھٹا کیس رپورٹ

متاثرہ شخص کو پمز ہسپتال کے ائسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں ایم پاکس  کا چھٹا کیس رپورٹ

پاکستان میں ایم پاکس (منکی پاکس) کا چھٹا کیس رپورٹ ہوا ہے، متاثرہ شخص کو پمز ہسپتال کے ائسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق متاثرہ شخص کو بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر اسکریننگ کے دوران پکڑا، 44 سالہ شخص خلیجی ممالک سے پاکستان آیا ہے جب کہ متاثرہ شخص کو پمز ہسپتال کے ائسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم کے کوار ڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد نے کہا ہے کہ ایئرپورٹس پر 6 لاکھ 30 ہزار مسافروں کی اسکریننگ کی گئی ہے اور وزارت صحت صورتحال کی مانیٹرنگ کو یقینی بنارہی ہے۔ وفاق اور صوبائی حکومتیں ایم پاکس سے نمٹنے کیلیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے منکی پاکس (ایم پاکس) کے خلاف پہلی ویکسین ایم وی اے-بی این کو مشروط استعمال کرنے کی منظوری دے دی، مذکورہ ویکسین کو باضابطہ طور پر منکی پاکس کے لیے منظور نہیں کیا گیا۔

عالمی ادارہ صحت نے ویکسین کو اب تک کے نتائج کی روشنی میں محفوظ قرار دیتے ہوئے اگرچہ استعمال کرنے کی اجازت دے دی لیکن اسے باضابطہ طور پر منظور نہیں کیا گیا۔

عالمی ادارہ صحت ایسی ویکسینز اور ادویات کی ”پری کوالیفائی“ منظوری دیتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ ضرورت مند ممالک یا خطے ویکسین یا دوائی کو استعمال کر سکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll