دنیا
برطانیہ ، ترک زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیےنیلامی کا انعقاد
نیلامی سے حاصل ہونے والی تمام رقم ترکیہ اور شام میں زلزلہ متاثرین کو بھیجی جائیگی
لندن: برطانیہ میں ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے نیلامی کا انعقاد کیا گیا۔
ترک خبررساں ادارے کے مطابق لندن میں ترک سفارتخانے کی میزبانی میں ’’آرٹ فار ریلیف‘‘کے عنوان سے ہونے والی نیلامی میں آرٹ کے شائقین نے گہری دلچسپی ظاہر کی ۔نیلامی میں 29 طلبہ کی پینٹنگ، تصاویر اور مجسمے کے 36 فن پارے فروخت کے لیے پیش کیے گئے۔
منتظمین نے کہا کہ نیلامی سے حاصل ہونے والی تمام رقم برطانیہ میں قائم ڈیزاسٹر ایمرجنسی کمیٹی کے تعاون سے ترکیہ اور شام میں زلزلہ متاثرین کو امداد کے لیے انسانی ہمدردی کی تنظیموں کو بھیجی جائے گی۔
دنیا
پاکستان ایٹمی قوت ہے ، اسرائیل پاکستان پر حملہ نہیں کر سکتا ، وزیر دفاع
وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ2014 میں بھی سی پیک پردستخط ہورہےتھےتو بانی پی ٹی آئی حملہ آورہوا ہے
اسلام آباد : وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہم ایٹمی قوت ہیں اسرائیل ہم پرحملہ نہیں کر سکتا بلکہ اسرائیل بانی پی ٹی آئی کے ذریعے ہم پر حملہ آور ہے۔
اسلام آباد میں وزیردفاع خواجہ آصف نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایٹمی قوت ہیں اسرائیل ہم پرحملہ نہیں کر سکتا، بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے ذریعے ہم پر حملہ آور ہے، یہ تانے بانے جوڑ لیں یہ پاکستان کے خلاف سازش ہے۔
وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ2014 میں بھی سی پیک پردستخط ہورہےتھےتو بانی پی ٹی آئی حملہ آورہوا ہے، اب پھرشنگھائی تعاون تنظیم اجلاس پر احتجاج شروع کر دیا ہے۔
پاکستان
علی امین گنڈا پور نے راہداری ضمانت کے لئے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا
درخواست آج سماعت کے لئے مقرر کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر راہداری ضمانت کے لیے درخواست دائر کردی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور جلسے اور راولپنڈی احتجاج کے بعد مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
پشاور ہائی کورٹ میں دائر راہداری ضمانت کی درخواست میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے موقف اختیار کیا کہ میرے خلاف اسلام آباد میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
علی امین گنڈا پور نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ خیبرپختونخوا کا وزیراعلی ہوں۔ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتا ہوں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے۔ راہداری ضمانت دی جائے تاکہ وہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہوسکے۔
درخواست آج سماعت کے لئے مقرر کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور عدالت سے راہداری ضمانت ملنے کے بعد پشاور ہائیکورٹ سے ڈی چوک پر احتجاج کے لیے روانہ ہوں گے۔
دنیا
ایران کا دشمن فلسطین، لبنان، عراق، مصر، شام اور یمن کا دشمن ہے، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای
مسلمان متحد ہو جائیں تو دشمنوں پر قابو پا سکتے ہیں,انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے جو کام کیا وہ خطے میں اسرائیل کو کم ترین جواب ہے
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے نماز جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے زور دیا کہ ہر ملک کو جارحیت کے خلاف دفاع کا حق حاصل ہے، فلسطینی حق پر ہیں اور ہم ان کے ساتھ ہیں، مسلمان ممالک کو متحد ہونا ہوگا۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے آج 5 سال بعد تہران کی مرکزی امام خمینی مسجد میں نمازِ جمعہ کا خطبہ دیا ہے اور نماز کی امامت کرائی ہے,امام خمینی مسجد میں نماز ِجمعہ سے کئی گھنٹے پہلے ہی عوام کا رش لگ گیا، ایرانی عوام اپنے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ کا خطبہ سننے اور ان کی اقتداء میں نمازِ جمعہ ادا کرنے بڑی تعداد میں پہنچ گئے۔
آیت اللّٰہ خامنہ ای نے نمازِ جمعہ کے خطبے میں مسلم اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان مظلوم لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں، مسلمان قوموں کو افغانستان سے یمن، ایران سے غزہ اور لبنان تک دفاعی لائن بنانا ہو گی ۔
انہوں نے کہا کہ ہر ملک کو جارح کے خلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، ایران کا دشمن فلسطین، لبنان، عراق، مصر، شام اور یمن کا دشمن ہے، فلسطینی حق پر ہیں اور ہم فلسطین کے ساتھ ہیں، قرآن کا درس ہے کہ مسلم اقوام متحد رہیں۔
امتِ مسلمہ کے دشمن مشترکہ ہیں، قرآن میں مومنین کے اتحاد سے مراد رحمتِ الہٰی ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ جس طرح 7 اکتوبر کا حملہ جائز تھا، اسی طرح ایران کا اسرائیل پر حملہ جائز ہے، ہم اسرائیل کو جواب دینے میں تاخیر نہیں کریں گے اور نہ ہی جلدی کریں گے۔
مسلمان متحد ہو جائیں تو دشمنوں پر قابو پا سکتے ہیں,انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے جو کام کیا وہ خطے میں اسرائیل کو کم ترین جواب ہے، چند روزقبل ہماری افواج کا ایکشن مکمل طور پر قانونی اور جائز تھا۔
-
پاکستان 22 گھنٹے پہلے
سربراہ مولانا فضل الرحمان کا حکومت سے آئینی ترمیمی بل کو موخر کرنے کا مطالبہ
-
دنیا ایک دن پہلے
اسرائیل کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی حمایت نہیں کریں گے، بائیڈن
-
دنیا 4 گھنٹے پہلے
قومی سلامتی کےلئے دشمن کے خلاف جوہری ہتھیار کا استعمال کریں گے، شمالی کوریا
-
پاکستان ایک دن پہلے
عدالت کا چوہدری پرویز الہٰی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی کا احتجاج : مختلف اضلاع میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلسوں اور احتجاج پر پابندی
-
تجارت 23 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت سینکڑوں روپے کمی
-
دنیا 2 دن پہلے
ڈنمارک میں اسرائیلی سفارتخانے میں دو دھماکے
-
پاکستان 3 گھنٹے پہلے
ڈی چوک ہماری منزل ہے، ہر صورت وہاں پہنچیں گے، علی امین گنڈا پور