جی این این سوشل

پاکستان

حکمرانی کی لالچ ذلت اوررسوائی کی آخری حدتک پہنچ چکی ہے،شیخ رشید

4 مرتبہ میرے گھروں پروحشیانہ چھاپے مارےاور توڑپھوڑ کی گئی ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکمرانی کی لالچ ذلت اوررسوائی کی آخری حدتک پہنچ چکی ہے،شیخ رشید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکمرانی کی لالچ ذلت اوررسوائی کی آخری حدتک پہنچ چکی ہے۔4 مرتبہ میرے گھروں پروحشیانہ چھاپے مارےاور توڑپھوڑ کی گئی ہے

اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت کھوٹہ سکہ ثابت ہوئی ہے۔ کاروبار تباہ ہوگئے، ڈالر320 کا بھی نہیں مل رہا  ہے۔ سیاسی، معاشی اور اقتصادی تباہی ہو گئی ہے۔ میں50 سال سےایک سیٹ کی سیاست کرتا ہوں اور میری اپنی پارٹی عوامی مسلم لیگ ہے۔آئی ایم ایف سےلےکرآسٹریلیا تک اورچین سےلےکرسعودی عرب تک سب سمجھارہے ہیں کہ عقل کےناخن لیں لیکن حکمرانی کی لالچ ذلت اوررسوائی کی آخری حدتک پہنچ چکی ہے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ریاست اورسیاست میں ریاست لازم وملزوم ہے۔4 مرتبہ میرے گھروں پروحشیانہ چھاپے مارےاور توڑپھوڑ کی گئی ہےجس طرح چادراورچاردیواری کی بےحرمتی اورتھانوں میں رشوت وصول کی جارہی ہےوہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ ایس ایچ او اشفاق وڑائچ ، ایس ایچ او شفقت اور اُنکےافسران جوہمیشہ میرےگھروں سےمیری دونوں گاڑیوں کےاغوا کرنے اور ملازموں پر تشدد کرنے کےشوقین ہیں انکی وڈیوزموجودہیں

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ  صرف موسم بہار کا انتظار کریں ،یہ قانون کےشکنجے میں آکر رہیں گے۔ خیبر پختونخواہ میں پولیس ڈرتی ہے جبکہ پنجاب اوراسلام آباد میں عورتوں کی بےحرمتی کرتی ہےلیکن آخرکب تک یہ چلے گا۔ غریب حقیر و ذلیل ہوگیا اور امیر فقیر و رسواہوگیا ہے،

 

 

پاکستان

پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی، وزیر داخلہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےچینی قونصل جنرل یانگ یونڈونگ سےقونصلیٹ جنرل میں ملاقات کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاکہناتھاکہ پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی۔دشمن پاک چین دوستی کو زک پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ دشمن کی ایسی ہر سازش ناکام بنائیں گے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےچینی قونصل جنرل یانگ یونڈونگ سےقونصلیٹ جنرل میں ملاقات کی،باہمی دلچسپی کے امور اور چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستان خصوصا کراچی میں چینی شہریوں کی حفاظت کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا ۔

وزیرداخلہ کامزیدکہناتھاکہ چینی شہریوں کی سکیورٹی بہت عزیز ہے۔ چینی شہریوں کی آمدورفت کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔ چینی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانا ہمارا فرض ہے۔

چینی قونصل جنرل نے سکیورٹی پلان پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

سلیکشن کمیٹی نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف 18 رکنی ٹیم کا اعلان کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف پاکستانی اسکواڈ  کا اعلان

سلیکشن کمیٹی نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف 18 رکنی ٹیم کا اعلان کیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رکن سلیکشن کمیٹی وہاب ریاض نے بتایا کہ ٹیم میں بابر اعظم، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان شامل ہیں، اس کے علاوہ حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، عرفان خان نیازی، نسیم شاہ، صائم ایوب بھی قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔

اس کے علاوہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم میں سلمان علی آغا، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان بھی شامل ہیں۔

وہاب ریاضنے کہا کہ حارث روف، اعظم خان اور رضوان کی فٹنس میں بہتری ہے، امید ہے کہ تینوں کھلاڑی آئرلینڈ کی سیریز کے لیے دستیاب ہوں گے۔اسامہ میر کی جگہ حارث رؤف کو شامل کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ہم اپنی آئینی حدودکوبخوبی جانتے ہیں دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف

آئین کے آرٹیکل 19 میں واضح طور پر آزادی اظہار اور اظہار رائے کی حدود متعین کی گئی ہیں، پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہم اپنی آئینی حدودکوبخوبی جانتے ہیں دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں اور دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں۔

آرمی چیف نے پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اُتری ہے، پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 19 میں واضح طور پر آزادی اظہار رائے کی حدود متعین کی گئی ہیں ، جو لوگ آئین میں دی گئی آزادی رائے پر عائد کی گئی واضح قیود کی پامالی کرتے ہیں وہ دوسروں پر انگلیاں نہیں اٹھا سکتے۔ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں اور دوسروں سے بھی آئین کی پاسداری کو مقدم رکھنے کی توقع رکھتے ہیں۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ اسلحے کی دوڑ سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑنے کا امکان ہے، مصنوعی ذہانت، روبوٹکس اور کوانٹم کمپیوٹنگ سمیت مخصوص ٹیکنالوجیز فضائی طاقت کے استعمال کو تبدیل کر نے کے ساتھ ساتھ اس کے دائرہ کار کو وسعت دے رہی ہیں۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر ناجائز قبضہ کررکھا ہے، مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت پر پوری دنیا کی خاموشی وہاں گونجنے والی آزادی کی آواز کو دبا نہیں سکتی ، ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے ۔

پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) اکیڈمی رسالپور میں  کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، چیف آف دی ایئر اسٹاف ظہیر احمد بابر سدھو نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی موجود تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll