ہرار ے :زمبابوے نے پاکستان کو 19 رنز سے شکست دے کرسیریز 1-1 سے برابر کردی۔

تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹی 20 میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 119 رنز کا ہدف دیا تاہم پاکستان کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 99 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی اور زمبابوے نے پاکستان کو 19رنز سے شکست دے کر جیت کا تاج اپنے نام کیا ۔
زمبابوے کی جانب سے اننگز کا آغاز تناشی کمن ہکاموی اور برینڈن ٹیلر نے کیا لیکن برینڈن ٹیلر 5 رن بنا کر فہیم اشرف کا شکار بن گئے۔ تدی وندشی مرومانی 13 اور کمن ہکاموی 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ویسلے مدہیویوی نے 16 رنز اسکور کیے۔ رین بری 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ریگس چکابوا 18 اور تری سائی مساکانڈا 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ لیوک جونگوی 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے دانش عزیز اور محمد حسنین نے 2، 2 جبکہ فہیم اشرف، عثمان قادر ، ارشد اقبال اور حارث رؤف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر دو بجے ہرارے سپورٹس کلب میں مدمقابل آئیں ۔پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیاتھا ۔ قومی کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے میچ میں دو تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد محمد نواز اور حیدر علی دوسرے میچ سے باہر ہوگئے تھے جبکہ آصف علی کو شامل کیا گیا تھا ۔ ارشد اقبال نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ڈیبیو کیا۔
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم ، محمد رضوان (وکٹ کیپر ) ، بابر اعظم ، فخر زمان ، محمد حفیظ ، حیدر علی ، آصف علی ، فہیم اشرف ، محمد نواز ،حسن علی ، شاہین شاہ آفریدی ، حارث رؤف / عثمان قادر شامل تھے ۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز تین میچوں پر مشتمل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا جس کے بعد 2 ٹیسٹ میچز بھی شیڈول ہیں۔ سیریز کے تینوں میچ ہرارے میں ہی کھیلے جائیں گے اور کورونا کے پیش نظر تماشائیوں کو گراؤنڈ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اس سے قبل پاکستان نے پہلے میچ میں زمبابوے کو 11 رنز سے شکست دی تھی۔ محمد رضوان کو 82 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان اب تک 15 انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے ہیں اور ان تمام میں پاکستان نے فتح حاصل کی ہے۔

غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری، امداد کے منتظر 13 افراد سمیت 36 فلسطینی شہید
- 12 hours ago

اسلام آباد ا سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- 11 minutes ago

یوکرین کا روس کی آئل ریفائنری سمیت کئی فوجی تنصیبات پر بڑا حملہ
- 27 minutes ago
چیک با ؤنس کیس میں سلیمان شہباز کو ریلیف ، مقدمہ معطل کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
- 15 hours ago

کل جماعتی حریت کانفرنس کی 5 اگست کو مکمل ہڑتال کی کال، بھارتی اقدامات مسترد
- 12 hours ago

ایشیا کپ 2025: دبئی اور ابوظبی میزبانی کریں گے، پاک-بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو دبئی میں ہوگا
- 12 hours ago

صدرٹرمپ کے بیانات کے بعدبھی بھارتی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہ آئی
- 34 minutes ago

چینی بحران: حکومتی قیمت نظرانداز، ملک بھر میں چینی 200 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی
- 12 hours ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں کل سے تیز ہواؤں اور بارشوں کے سلسلے کی پیش گوئی
- 17 minutes ago

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دیدی
- an hour ago

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل: پاکستان چیمپئنز نے جنوبی افریقہ کو 196 رنز کا ہدف دے دیا
- 12 hours ago

بلوچستان کے 7 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات آج ہوں گے
- 40 minutes ago