حکومت اور کالعدم تحریک کے درمیان معاہدے پر مکمل عملدرآمد ہو چکا : فواد چودھری
اسلام آباد : وفاقی وزیرا طلاعات فواد چودھری کاکہنا ہے کہ حکومت اور کالعدم تحریک کے درمیان معاہدے پر مکمل عملدرآمد ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرا طلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام میں کہا کہ قراداد قومی اسمبلی میں پیش ہو چکی ہے اور ایم پی او کے تحت گرفتار لوگ رہا کر دئیے گئے۔ اس ضمن میں ملک میں احتجاج کا سلسلہ ختم ہو چکا۔ فوادچودھری نے مزید کہا کہ مسلم لیگ نون یا پیپلز پارٹی اگر اپنی قراداد لانا چاہتے ہیں تو یہ ان کا حق ہے، حکومت کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔
حکومت اور کالعدم تحریک کے درمیان معاھدے پر مکمل عملدرآمد ہو چکا ہے، قراداد پیش ہو چکی ہے، MPO میں گرفتار لوگ رہا کر دئیے گئے ہیں اس ضمن میں ملک میں احتجاج کا سلسلہ ختم ہو چکا، نون لیگ یا پیپلز پارٹی اپنی قراداد لانا چاہتے ہیں تو یہ ان کا حق ہے حکومت کا اس سے کوئ لینا دینا نہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 23, 2021
واضح رہے کہ حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں فریقین میں4 نکات پر اتفاق ہواتھا ، حکومت فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد آج قومی اسمبلی میں پیش کرے گی، اگر قومی اسمبلی نے منظوری دی تو فرانسیسی سفیر کو نکال دیا جائے گا،تمام فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے گا اور تمام کارکنان کی رہائی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
وزیر مذہبی امور اور وزیر داخلہ شیخ رشید پر مشتمل حکومتی ٹیم کے ٹی ایل پی رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات میں گورنر پنجاب چوہدری سرور اور صوبائی وزیر قانون راجا بشارت نے حکومت کی نمائندگی کی تھی۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ نے ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ساتھ مذاکرات شروع کر دیے گئے ہیں، جن پولیس اہل کاروں کو ترغمال بنایا گیا تھا انھیں چھوڑ دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کی پہلی میٹنگ کامیاب ہوئی ہے، دوسرے راؤنڈ میں باقی معاملات بھی طے پا جائیں گے، اللہ سے امید ہے ٹی ایل پی سے معاملات خوش اسلوبی سے طے پا جائیں گے۔
واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے 15 اپریل کو تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیا تھا ۔

چینی بحران: حکومتی قیمت نظرانداز، ملک بھر میں چینی 200 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی
- 12 گھنٹے قبل

ملک کے بیشتر علاقوں میں کل سے تیز ہواؤں اور بارشوں کے سلسلے کی پیش گوئی
- 14 منٹ قبل

بلوچستان کے 7 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات آج ہوں گے
- 37 منٹ قبل

کل جماعتی حریت کانفرنس کی 5 اگست کو مکمل ہڑتال کی کال، بھارتی اقدامات مسترد
- 12 گھنٹے قبل

صدرٹرمپ کے بیانات کے بعدبھی بھارتی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہ آئی
- 31 منٹ قبل

اسلام آباد ا سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- 8 منٹ قبل

غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری، امداد کے منتظر 13 افراد سمیت 36 فلسطینی شہید
- 12 گھنٹے قبل

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دیدی
- 44 منٹ قبل

ایشیا کپ 2025: دبئی اور ابوظبی میزبانی کریں گے، پاک-بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو دبئی میں ہوگا
- 12 گھنٹے قبل

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل: پاکستان چیمپئنز نے جنوبی افریقہ کو 196 رنز کا ہدف دے دیا
- 12 گھنٹے قبل
چیک با ؤنس کیس میں سلیمان شہباز کو ریلیف ، مقدمہ معطل کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
- 15 گھنٹے قبل

یوکرین کا روس کی آئل ریفائنری سمیت کئی فوجی تنصیبات پر بڑا حملہ
- 24 منٹ قبل