لاہور: دورِ جدیدمیں کمپیوٹر کا استعمال زندگی کا لازمی حصہ بن گیا ہے، انٹرنیٹ کی وجہ سے لوگوں کی رسائی پوری دنیا میں ہوچکی ہے۔ کمپیوٹر کے مثبت استعمال سے انسان اس شعبہ میں بہت آگے نکل سکتا ہے اور اسی شوق نے کراچی سے تعلق رکھنے والی 4 سالہ بچی عریش فاطمہ کو مائیکروسافٹ پروفیشنل بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق عریش فاطمہ نے صرف چار سال کی عمر میں مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل (ایم سی پی) کے امتحان میں 831 نمبر لے کر آج کل کے نوجوان اور بچے جو کمپیوٹر میں کافی دلچسپی رکھتے ہیں ان کیلئے مثال قائم کردی ہے۔
اس امتحان میں کامیاب ہونے کیلئے کم سے کم اسکور 700 ہے جبکہ اس کم عمر بچی نے اس کامیابی سے پاکستان کا نام روشن کرتے ہوئے عالمی سطح پر تاریخ رقم کردی ہے۔ ایم سی پی امتحان میں عام طور پر بڑی عمر کے لوگ حصہ لیتے ہیں اور وہ یہ بتاتے ہیں کہ آج کے تکنیکی کردار اور تقاضوں پر عمل پیرا ہیں۔
عریش کے والد کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے دوران گھر سے کام کرتے ہوئے انہوں نے بیٹی کی دلچسپی آئی ٹی کی طرف دیکھی اور اس امتحان میں اس کی مدد کی۔ عریش کے والد اُسامہ خود بھی شعبہ آئی ٹی سے وابستہ ہیں اور وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں بیٹی کو دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ والدین کا کہنا ہے کہ ان کی بچی انتہائی لائق ہیں اور غیر معمولی صلاحیتیں رکھتی ہیں۔
یاد رہے برطانیہ میں پانچ سال کی عمر میں پاکستانی نژاد برطانوی شہری آیان قریشی مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل امتحان پاس کر کے دنیا کے کم عمر ترین کمپیوٹر پروفیشنل بن گئے تھے۔ قبل ازیں 9 برس کی عمر میں ارفع کریم نے زندگی کا ایک سنگ میل عبور کرتے ہوئے دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائڈ پروفیشنل کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 5 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 4 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 5 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک گھنٹہ قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 6 گھنٹے قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- ایک دن قبل










