جی این این سوشل

پاکستان

سنگین حالات کی وجہ سے آئین و قانون دم توڑ رہا ہے،شیخ رشید

سیاسی استحکام ہی معاشی اور اقتصادی استحکام کو جنم دے سکتا ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سنگین حالات  کی وجہ سے  آئین و قانون دم توڑ رہا ہے،شیخ رشید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاسی چھتریوں پر آوارہ سیاسی پرندے ادھر سے ادھر بیٹھ رہے ہیں، لیکن دانا کس کو پڑتا ہے فیصلہ ہونا باقی ہے

اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام ہی معاشی اور اقتصادی استحکام کو جنم دے سکتا ہے، حالات اتنے سنگین ہیں کہ آئین و قانون دم توڑ رہا ہے، ن لیگ اپنے سیاسی جال میں خود پھنس گئی ہے، پاکستانی کرنسی افغانستان، سری لنکا اور بنگلا دیش سے بھی پیچھے چلی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 13 جماعتوں کی سیاست تھی کہاں جو داؤ پر لگائی، داؤ پر صرف غریب لگا، اپنی ذات کیلئے قانون بنائے اور کیسوں سے نجات پائی، جو سیاسی کھچڑی پک رہی ہے اس کی ہنڈیا ابھی چولہے پر نہیں چڑھی، جب ہنڈیا اترے گی تو پتا لگے گا کہ کھچڑی بنی یا کھچڑا۔ دنیا الیکشن کروانے کا بار بار مشورہ دے رہی ہے لیکن حکومت نتیجے سے باخبر اور خوف زدہ ہے۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ سیاسی چھتریوں پر آوارہ سیاسی پرندے ادھر سے ادھر بیٹھ رہے ہیں، لیکن دانا کس کو پڑتا ہے فیصلہ ہونا باقی ہے، معاشی، سیاسی حالات اس جگہ پہنچ چکے ہیں کہ ہم نے 25 ارب ڈالر دنیا کے دینے ہیں، ہمارے پاس ریزرو میں صرف 4 ارب ڈالر ہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ حکومت نے قرضے لینے کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، چیئرمین پی ٹی آئی نے 4 سال میں اتنا قرضہ نہیں لیا جتنا انہوں نے ایک سال میں لے لیا پھر کہتے ہیں اسحاق ڈار اور ٹیم تجربہ کار ہے، دیر سویر الیکشن کروانے پڑیں گے، 13 اگست اسمبلیاں توڑنے کیلئے ریڈ لائن ہے، لیکن الیکشن نہیں رک سکتے۔

دنیا

اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک رفح شہر میں داخل

اسرائیلی فوج نے غزہ میں فوجی کارروائی شروع کردی، رفح میں اسرائیلی فوجی کارروائی کے دوران 12 فلسطینی شہید ہو گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک رفح شہر میں داخل

اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک رفح شہر میں داخل ہوگئے ہیں، اسرائیلی فوج نے غزہ میں فوجی کارروائی شروع کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کی صبح اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک رفح شہر میں داخل ہوگئے ہیں۔ قبل ازیں اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ وہ رفح کے مشرقی حصے میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی رات رفح میں اسرائیلی فوجی کارروائی کے دوران کم از کم 12 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

علازہ ازیں غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق غزہ اور مصر کی سرحد پر رفح کراسنگ سے فوٹیج میں گولیوں اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔مغربی کنارے میں بھی جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

فلسطینی اور مصری حکام نے کہا ہے کہ اسرائیلی ٹینک غزہ کے جنوبی قصبے رفح میں داخل ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں دو ریزرو فوجی افسران کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے جن کا تعلق اسرائیلی فوج کی 6551ویں بٹالین کے 551ویں بریگیڈ سے تھا ۔ دونوں کی عمریں 31 سال تھیں اور دونوں اسرائیلی فوج میں میجر تھے۔ اس سے قبل اتوار کو کریم شالوم بارڈر کراسنگ کے قریب راکٹ حملے میں چار اسرائیلی فوجی مارے گئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی کا رجحان، 427 پوائنٹس کا اضافہ

کے ایس ای-100 انڈیکس 427 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 73 ہزار 191 پر جا پہنچا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی کا رجحان، 427 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مثبت رجحان برقرار ہے، ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 427 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 10 بج کر 40 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 427 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 73 ہزار 191 پر جا پہنچا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کے ایس ای 100 انڈیکس 862 پوائنٹس کے اضافے سے 72 ہزار 764 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ مجموعی طور پر 364 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، 257 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 107 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

یاد رہے کہ 3 مئی کو سٹاک ایکسچینج میں بینچ مارک کے ایس ای - 100 انڈیکس میں ایک ہزار 244 پوائنٹس اضافے کے بعد 71 ہزار کی نفسیاتی حدبحال ہو گئی تھی۔

اس سے قبل 26 اپریل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 771 پوانٹس اضافے کے بعد 72 ہزار742 پوانٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ججز کیخلاف مہم،توہین عدالت کی کارروائی کیلئے چیف جسٹس کو خط

جسٹس محسن اختر کیانی نے بھی توہین عدالت کی کارروائی کیلئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ججز کیخلاف مہم،توہین عدالت کی کارروائی کیلئے چیف جسٹس کو  خط

ججز کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم پر توہین عدالت کارروائی کیلئے ایک اور خط سامنے آگیا۔

عدالت عالیہ کے سینئر ترین جج محسن اختر کیانی نے بھی توہین عدالت کی کارروائی کیلئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جج محسن اختر کیانی نے چیف جسٹس عامر فاروق کو لکھے گئے خط میں اپنے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست کی ہے۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو اپنے خلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے خط لکھا تھا جس پر فیصلہ کیا گیا کہ خط کو توہین عدالت میں تبدیل کر کے کارروائی کی جائے گی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو جج صاحبان کے خطوط پر آج بنچ تشکیل کئے جانے کا امکان ہے جو دونوں ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے پر توہین عدالت کے نوٹس جاری کرے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll