پاکستان
پاکستان اور پولینڈ کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا آٹھواں دور
فریقین نے اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق کیا، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد: پاکستان اور پولینڈ کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا آٹھواں دور اسلام آباد میں ہوا۔ دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق بات چیت میں پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (یورپ) سفیر محمد سلیم نے کی جبکہ پولش وفد کی قیادت پولینڈ کی وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری ووجچ گیرویل نے کی۔
پاکستان میں پولینڈ کے سفیر ماکیج پسارسکی نے بھی مشاروتی اجلاس میں شرکت کی۔ فریقین نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی کے شعبے، ڈیری اور زراعت، مالیاتی شعبے، دفاع، نقل مکانی اور نقل و حرکت، اعلیٰ تعلیم اور ویزا نظام کو ہم آہنگ کرنے کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کی اپنی باہمی خواہش کا اعادہ کیا۔
دونوں ممالک کے میڈیا ہاؤس اور چیمبرز آف کامرس کے درمیان تعاون کی حوصلہ افزائی پر بھی اتفاق کیا گیا۔ بیان کے مطابق فریقین نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا اور اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی فورمز پر تعاون کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اہم امور پر پائی جانے والی ہم آہنگی اور کثیر الجہتی فورمز پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ مشاورت کا اگلا دور 2024 میں وارسا میں ہوگا۔\932
دنیا
بائیڈن اور ہیرس کے بیانات کی وجہ سے مجھ پر قاتلانہ حملے ہو رہے ہیں، ٹرمپ کا دعویٰ
ڈیموکریٹس کی بیان بازی ہی ان پر گولیاں چلوا رہی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے اوپر فائرنگ کے واقعات کوامریکی صدر جو بائیڈن اور کملا ہیریس کی تقاریر کا نتیجہ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹس لیڈرز کے بیانات کی وجہ سے مجھ پر دوسری بار قاتلانہ حملہ ہوا
امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام لگایا کہ ڈیموکریٹس کی بیان بازی ہی ان پر گولیاں چلوا رہی ہے، وہ ملک کو بچانا چاہتے ہیں اور یہ بائیڈن اور کملا ہیں جو ملک کو اندرونی اور بیرونی طور پر تباہ کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے موجودہ صدر اور ان کے نائب صدر کے بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ وہ جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں۔ ان کے مخالفین انتہائی اشتعال انگیز زبان استعمال کر رہے ہیں۔ میں بھی ان کی طرح بلکہ ان سے زیادہ سخت زبان استعمال کرسکتا ہوں لیکن میں ایسا نہیں کروں گا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ملک کو بچاؤں گا، بائیڈن اور ہیرس اسے اندر اور باہر سے تباہ کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اتوار کو ٹرمپ اسٹیڈیم سے ایک بندوق بردار کو گرفتار کیا گیا۔ سیکرٹ سروس نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس کے ایک یا زیادہ اہلکاروں نے ایک بندوق بردار پر فائرنگ کی جسے ٹرمپ کے گولف کورس کے مضافات میں دیکھا گیا تھا۔اس کے پاس ایک GoPro ویڈیو کیمرہ اور دوربینوں والی AK-47 رائفل بھی ملی تھی۔
ایف بی آئی نے تصدیق کی کہ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ سابق صدر ٹرمپ پریہ قاتلانہ حملہ تھا یا نہیں۔
امریکی میڈیا نے ملزم کی شناخت ریان ویزلی روتھ کے نام سے کی ہے جس کی عمر 58 سال ہے۔
علاقائی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی
پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 30 سے 70 روپے تک کمی کر دی گئی ، وزیر اطلاعات پنجاب
یٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 30 سے 70 روپے تک کمی کر دی گئی ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جب پیٹرول کی قیمت میں کمی ہوتی ہے تو مریم نواز اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ کرایوں میں ہر صورت کمی ہو۔ پیٹرول سستا ہونے پر پنجاب کے علاوہ کسی صوبے میں آج تک کرایوں میں کمی نہیں ہوئی، پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں زائد وصول کیے گئے کرایوں کو مسافروں کو واپس دلائے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے مطابق صوبے بھر میں ٹرانسپورٹ پر کرایوں میں کمی کا فوری اطلاق کر دیا گیا ہے، تمام بس اڈوں پر ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں کرایوں کا شیڈول خود چیک کر رہی ہیں۔مریم نواز کی سختی سے ہدایات ہیں مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا ریلیف مسافروں تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ تمام ٹرانسپورٹرز کو بھی حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے، مریم نواز کرایوں میں کمی کی تمام صورتحال کو خود مانیٹر کر رہی ہیں۔
پاکستان
آئینی ترامیم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، علی امین گنڈاپور
جو اپنے آپ کو جمہوری پارٹیاں کہتے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے، وزیرا علیٰ کے پی
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم جمہوریت پرحملہ ہے، کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ آئینی ترمیمی بل لانا تو دُور کی بات، اِنہوں نے سوچا کیسے جب تک ہم ہیں ایسا بل پیش کر سکیں۔
رحمۃ للعٰلمین کانفرنس سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اسلام امن کا پیغام دیتا ہے اور ہم پر امن لوگ ہیں، میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارےدلوں سے نفرتیں نکالے۔ آئینی ترامیم لانے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ ہم انہیں ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت پر ایک حملہ ہے اور یہ حملہ ہم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ یہ جو اپنے آپ کو جمہوری پارٹیاں کہتے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے ، اس طرح کے بل کو لانا تو دُور کی بات ہے، انہوں نے سوچا کیسے کہ پاکستانی قوم یا پاکستان میں جب تک ہم ہیں اور جمہوریت ہے ، اس طرح کا بل اور اس طرح کی شرائط لاکر یہ کامیاب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کبھی انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پہلے ہم ان کو پارلیمنٹ میں شکست دیں گے، اس کے بعد عدلیہ کے ذریعے بھی۔ ہم اپنے جائز حق کے لیے تمام آئینی حق استعمال کرتے ہوئے اس طرح کا بل پاس ہونا تو دُور کی بات ہے، کسی کی جرأت بھی نہیں ہوگی کہ پیش کر سکیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آئین میں 26ویں ترمیم کے حوالے سے اتفاق رائے نہ ہونے اور حکومت کو درکار دو تہائی اکثریت حاصل نہ ہونے پر قومی اسمبلی کا اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا جہاں کئی دن کی کوششوں کے باوجود بھی آئینی پیکج پر اپوزیشن بالخصوص مولانا فضل الرحمٰن کو منانے میں ناکامی کے بعد ترمیم کی منظوری غیر معینہ مدت تک مؤخر کر دی گئی۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
قومی اسمبلی کا اجلاس آج ، آئینی ترامیم بل ایجنڈے کا حصہ نہیں ہوگا
-
تجارت 2 دن پہلے
آئی پی پیزکا کیپسیٹی چارجز سمیت بجلی کے نرخوں میں کمی سے انکار
-
جرم ایک دن پہلے
ہنگو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، مولانا فدا الرحمان جاں بحق
-
دنیا ایک دن پہلے
اہلیہ کو تحفے کی تفصیلات چھپانے کا الزام، برطانوی وزیراعظم کیخلاف تحقیقات شروع
-
دنیا 3 گھنٹے پہلے
سعودی لیفٹیننٹ جنرل کرپشن کے الزام پر ملازمت سے فارغ، 20 سال قید کی سزا
-
علاقائی 2 دن پہلے
خیبر پختونخوا پولیس افسران اور اہلکاروں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی
-
پاکستان ایک دن پہلے
قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے پر 7 ستمبر کو عام تعطیل کی قرارداد متفقہ طور پر منظور
-
دنیا 2 دن پہلے
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجروال کا استعفیٰ دے کر نئے الیکشن میں جانے کا اعلان