جی این این سوشل

پاکستان

کورونا سے متاثرہ بھارتی عوام کیساتھ ہمدردی ہے : وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے بھارت میں کورونا کی بدترین صورتحال پر کہا ہے کہ ہماری ہمدردیاں کورونا سے متاثر بھارتی عوام کے ساتھ ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کورونا سے متاثرہ بھارتی عوام کیساتھ ہمدردی ہے : وزیر اعظم عمران خان
کورونا سے متاثرہ بھارتی عوام کیساتھ ہمدردی ہے : وزیر اعظم عمران خان

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بھارت میں کورونا وبا کے باعث پیدا ہونے والی خطرناک صورتحال پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کیا گیا ہے ،جس میں وزیر اعظم نے کہنا ہے کہ  کورونا سے متاثرہ بھارتی عوام کیساتھ ہمدردی ہے،بھارتی عوام کورونا کی خطرناک لہر سے لڑ رہے ہیں۔ ہم اپنے ہمسائے میں تمام متاثرہ افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ دنیا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی بھی جلد ریکوری چاہتے ہیں۔ ہمیں اس عالمی چیلنج سے ملکر لڑنا ہے جو انسانیت کو درپیش ہیں ۔

پاکستان

وفاقی حکومت کی جانب سے  اسلام آباد میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144نافذ

شہر  میں جلسے جلوسوں اور مجالس پر مکمل طور پر پابندی ہو گی،دفعہ 144 کا نفاذ آج سے 2 ماہ تک ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی حکومت کی جانب سے  اسلام آباد میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144نافذ

وفاقی حکومت کی جانب سے  اسلام آباد میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144نافذکر دی گئی ،اس  حوالے حکومت سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ 
نوٹیفکیشن کے مطابق  کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں سیاسی جماعتیں اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا چاہتی ہیں،جس کی وجہ اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال متاثر ہو سکتی ہے،امن و امان کو بحال رکھنے کیلئے دفعہ 144 نافذ کئی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید  کہا گیا ہے کہ اسلام آباد بلخصوص ریڈ زون میں دو ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے،اس دوران شہر  میں جلسے جلوسوں اور مجالس پر مکمل طور پر پابندی ہو گی،دفعہ 144 کا نفاذ آج سے 2 ماہ تک ہو گا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ سے کرے، محسن نقوی

آئی سی سی کو اپنی ساکھ کا خیال رکھنا چاہیے، ہائبرڈ ماڈل پر چیمپئنزٹرافی کا انعقاد منظور نہیں،محسن نقوی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں  ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ سے کرے، محسن نقوی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا  کہ چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں ہی ہو گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عزت سب سے پہلے، باقی باتیں بعد میں ہیں،  ہم صورت  چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی کرائیں گے،،بھارت کے علاوہ تمام ٹیمیں پاکستان آ کر کھیلنے کو تیار ہیں،اس حوالے سے  اگر بھار ت کے کوئی خدشات ہیں تو وہ ہم کو آگاہ کرے ہم کو دور کریں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے  آئی سی سی کو خط لکھا دیا ہے اب  ان  کے جواب کا انتظار ہے۔
چیمپئنز ٹرافی  کے ہائبرڈ ماڈل پر بات کرتے ہوئے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کو اپنی ساکھ کا خیال رکھنا چاہیے، ہائبرڈ ماڈل پر چیمپئنزٹرافی کا انعقاد  کسی بھی صورت میں منظور نہیں۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں اب بھی چیمپئنز ٹرافی کے بارے میں اچھے کی امید رکھتا ہوں، کھیل اور سیاست علیحدہ علیحدہ چیزیں ہیں، کسی بھی ملک کو   کھیل میں سیاست کو نہیں لاناچاہیے۔
آئی سی سی نے ابھی  ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کرنا ہے جس کا ہم بھی انتظار کر رہے ہیں، امید ہے آئی سی سی جلد شیڈول کا اعلان کر دے گا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

مکیش کمار چاؤلہ کو سندھ کابینہ میں وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا عہدہ مل گیا

تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ سندھ سمیت کابینہ اراکین اور اراکین سندھ اسمبلی کی بڑی تعداد نے شرکت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مکیش کمار چاؤلہ کو سندھ کابینہ میں وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا عہدہ مل گیا

مکیش کمار چاؤلہ کی سندھ کابینہ میں واپسی ہو گئی ہے ، ان کو کابینہ میں وزیر برائے ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن کا عہدہ دیا  گیا ہے۔

مکیش کمار چاؤلہ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کراچی میں ہوئی جہاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ سندھ سمیت کابینہ اراکین اور اراکین سندھ اسمبلی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

واضح  رہے کہ  2 روز قبل سندھ حکومت نے کابینہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کر کے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

 سندھ حکومت نے صوبائی وزیر شرجیل میمن سے ایکسائز کا محکمہ واپس لے کر مکیش کمار چاولہ ایک بار پھر وزیر ایکسائیز تعینات کیا گیا تھا تاہم شرجیل میمن کے پاس اطلاعات اور ٹرانسپورٹ کے محکمے رہ گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll