جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

کورونا بحران میں جذبہ خیرسگالی ، پاکستانیوں کے بھارت سے ہمدردی کے پیغامات ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

بھارت میں کورونا کیسز اور اموات میں سنگین اضافے نے پوری دنیا کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے ایسے میں ٹوئٹر پر پاکستانیوں کے بھارت کے ساتھ خیرسگالی اور مددکے جذبے سے سرشار ہیش ٹیگز ٹاپ ٹرینڈ کررہے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کورونا بحران میں جذبہ خیرسگالی ، پاکستانیوں کے بھارت سے ہمدردی  کے پیغامات ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
کورونا بحران میں جذبہ خیرسگالی ، پاکستانیوں کے بھارت سے ہمدردی کے پیغامات ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

 دنیا  بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں اور تمام ممالک   اپنی استعداد کے مطابق وبا سے لڑنے کیلئے  جہدوجہد میں مصروف ہیں   ۔ہمسایہ ملک  بھارت میں بھی  کورونا وائرس کی  صورتحال بدترین ہوچکی ہے ،بھارت میں کورونا وائرس کے  کیسز اور اموات میں روزبروز اضافہ ہورہاہے ،  کئی ریاستوں میں ہسپتالوں میں سہولیات کی کمی ہے  جبکہ کئی ہسپتالوں کو  آکسیجن ، وینٹیلیٹرز کی شدید قلت کا سامنا  کرنا پڑرہا ہے ۔ بھارت میں روزانہ کیسز کی تعداد بھی ریکارڈ ساڑھے تین لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے   اور ہر روز اموات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔

اس صورتحال میں  پاکستانی عوام  نے  بھارت میں  جنم لینے والے اس خوفناک بحران پر بھارتی عوام اورخاص طور پر کورونا متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے  ۔  سوشل میڈیا پر پاکستانیوں نے  بھارتیوں کے ساتھ یکجہتی اور ہم آہنگی  کی بہترین مثال قائم کی ہے ۔ اگرچہ اس وقت  پاکستان  بھی   کورونا وائرس  کا مقابلہ کررہا ہے ، لیکن ٹویٹر پر پاکستانیوں کے امید اورہمدردی  کے جذبے سے بھرپور پر     ہزاروں پیغامات نے یہ ظاہر کیا ہے کہ انسانیت  ہمیشہ بلند رہتی ہے اور  یہ تلخیوں  اور دشمنی کو بھی پیچھے چھوڑ دیتی ہے۔صرف یہی نہیں،  گزشتہ روز  جذبہ خیرسگالی کے تحت پاکستان  کے سب سے معتبر ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارت کو امداد کی  بھی پیشکش کی گئی ۔ ایدھی فاؤنڈیشن  کے سربراہ فیصل ایدھی نے ایک  خط میں   بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے 50 ایمبولینسز فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے ۔

ٹوئٹر پر متعدد پاکستانی  صارفین  نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ انسانیت سے بڑھ کر اور کوئی چیز نہیں یہ سب سے آگے ہے ۔ پاکستانیوں نے اپنے پڑوسیوں کے لئے  مزید جو پیغامات شیئر کیے ہیں وہ یہ ہیں:

🤍

 

 

پاکستانیوں کے  اس  جذبے  اور تعاون کے جواب میں بھارتی صارفین کی بڑی تعداد پاکستانیوں کی مشکور نظر آئی  جبکہ بھارتیوں کی جانب سے  پاکستانیوں کے اس  اقدام کو سراہا  جارہا ہے ۔

 

 

کھیل

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ کرے، محسن نقوی

آئی سی سی کو اپنی ساکھ کا خیال رکھنا چاہیے، ہائبرڈ ماڈل پر چیمپئنزٹرافی کا انعقاد منظور نہیں،محسن نقوی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں  ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ  کرے، محسن نقوی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا  کہ چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں ہی ہو گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عزت سب سے پہلے، باقی باتیں بعد میں ہیں،  ہم صورت  چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی کرائیں گے،،بھارت کے علاوہ تمام ٹیمیں پاکستان آ کر کھیلنے کو تیار ہیں،اس حوالے سے  اگر بھار ت کے کوئی خدشات ہیں تو وہ ہم کو آگاہ کرے ہم کو دور کریں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے  آئی سی سی کو خط لکھا دیا ہے اب  ان  کے جواب کا انتظار ہے۔
چیمپئنز ٹرافی  کے ہائبرڈ ماڈل پر بات کرتے ہوئے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کو اپنی ساکھ کا خیال رکھنا چاہیے، ہائبرڈ ماڈل پر چیمپئنزٹرافی کا انعقاد  کسی بھی صورت میں منظور نہیں۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں اب بھی چیمپئنز ٹرافی کے بارے میں اچھے کی امید رکھتا ہوں، کھیل اور سیاست علیحدہ علیحدہ چیزیں ہیں، کسی بھی ملک کو   کھیل میں سیاست کو نہیں لاناچاہیے۔
آئی سی سی نے ابھی  ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کرنا ہے جس کا ہم بھی انتظار کر رہے ہیں، امید ہے آئی سی سی جلد شیڈول کا اعلان کر دے گا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

اسموگ میں بہتری: لاہور اور ملتان کے علاوہ  صوبے بھر کے سکول کھولنے کا فیصلہ

جبکہ سکولوں میں جماعتوں کے لحاظ سے الگ الگ چھٹی کے اوقات مقرر ہوں گے تاکہ سڑکوں پر ٹریفک کا رش نہ ہو

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسموگ میں بہتری: لاہور اور ملتان کے علاوہ  صوبے بھر کے سکول کھولنے کا فیصلہ

صوبائی حکومت نے  اسموگ میں کمی ہونے کے باعث لاہور اور ملتان ڈویژن کےعلاوہ تمام اضلاع میں تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا  ہے۔

سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کے رخ اور رفتار میں تبدیلی کی وجہ سے صوبے میں سموگ کی صورتحال بہترہوئی  ہے۔

اس حوالے سے ماحولیاتی تحفظ ادارےکے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عمران حامد شیخ کے دستخطوں  سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  سکول پونے9بجےسےپہلےنہیں کھلیں جائیں گے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق تمام طالبعلم، اساتذہ اور عملہ لازمی ماسک پہنیں گے،آؤٹ ڈور سپورٹس و دیگر غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی رہے گی، سکول انتظامیہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کی ذمہ دار ہو گی۔

جبکہ سکولوں میں جماعتوں کے لحاظ سے الگ الگ چھٹی کے اوقات مقرر ہوں گے تاکہ سڑکوں پر ٹریفک کا رش نہ ہو۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  پنجاب میں بڑھتی ہوئی اسموگ اور شدید دھند کے پیش نظر حکومت کی جانب سے 17 نومبر سے 24 نومبر تک تعلیمی ادرے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 69 ہزار 900 روپے کی سطح پر آگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں  ہزاروں روپے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ ہوگیا۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 69 ہزار 900 روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2144روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 31 ہزار 396 روپے کی سطح پر آگئی۔ 

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25ڈالر کے اضافے سے 2587ڈالر کی سطح پر  آ گئی۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3250روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2786روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی  ریکارڈ ہوئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll