تفریح
علی ظفر نے تین بار ہراساں کیا : لینا غنی کا دعویٰ
لاہور : میشا شفیع کی گواہ لینا غنی نے عدالت کو بتایا کہ علی ظفر نے 2009 ،2012 اور 2019 میں ہراساں کیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال رانجھا نے علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کی درخواست پر سیشن کورٹ میں سماعت کی جس میں میشاشفیع کی گواہ لینا غنی کے بیان پر جرح ہوا۔
لینا غنی نے کہا کہ کالج میں ایک بار کسی ڈرامے میں علی ظفر کے ساتھ کام کیا ، کالج کے دور میں علی ظفر کے ساتھ اچھا تعلق تھا ،علی ظفر کے ساتھ لینا غنی کی پرانی تصاویر پیش کی گئیں،یہ اس دور کی تصویریں ہیں جب میری علی ظفر سے دوستی تھی.
علی طفر کے وکیل نے لینا غنی سے سوال کیا کہ جس دن آپ کو ہراساں کیا آپ نے کیا پہنا ہوا تھا؟ لینا غنی نے جواب دیا مجھے یاد نہیں کونسا ڈریس پہنا تھا ۔
وکیل کا سوال ،آپ کو یہ یاد ہیں کہ آپ کو کب کس طرح ہراساں کیا وہ آپ کو یاد ہیں لیکن ڈریس یاد نہیں ؟
لینا غنی نے جواب دیا مجھے یاد آرہا ہے کہ لونگ ڈریس پہنا تھا ۔
علی ظفر کے وکیل نے 46 تصویریں عدالت میں جمع کرائیں ،کیا یہ تصاویر ہراسمنٹ سے پہلے کی ہیں یا بعد کی؟وکیل کا لینا غنی سے سوال ۔
یہ ہراسمنٹ کرنے کے بعد کی تصاویر ہیں،لیناغنی کا جواب
لینا غنی نےعدالت کو بتایا کہ ہراسگی کا دوسرا واقعہ ڈنر کے موقع پر ہوا ہم اکھٹے دنر کے لیے ٹیبل پر علی ظفر میرے ساتھ بھیٹے تھے۔
علی ظفر کے وکیل نے لینا غنی سے سوال کیا کہ مجھےآپ یہ بتائیں کہ آپ ساتھ تھی آپکے ساتھ اور کون تھا؟
لینا غنی نےجواب دیا کہ میرے ساتھ میری دوست زہرہ شاہ بیھٹی تھی۔
آپ دوسرے ہی دن علی ظفر کے گھر چلے گئے وکیل نے سوال کیا ۔
لینا غنی کا جواب ، جی!میں اپنی دوست سے ملنے گئی تھی ۔
لینا غنی نے علی ظفر پر تین بار ہراساں کرنے کا بیان عدالت میں دے دیا ، بتایا کہ علی ظفر نے 2009 ،2012 اور 2019 میں ہراساں کیا ۔ 2010 میں میری شوہر سے طلاق ہوئی اور شوہر کے سٹلمنٹ والے پیسوں سے لندن میں فلیٹ خریدا عائشہ میری اور علی ظفر کی مشترکہ دوست تھی ۔ عائشہ کو ملنے جاتی تھی تو علی ظفر وہاں ہراساں کرتا تھا ۔
علی ظفر کے وکیل نے لینا غنی سے پوچھا کہ علی ظفر سب دوستوں کے سامنے ہراساں کرتا تھا ؟
علی ظفر سب کے سامنے ہراساں نہیں کرتا تھا اکیلے میں ہراساں کرتا تھا۔مجھے مردوں سے سخت نفرت ہے اس لیے میں نے اپنے شوہر سے طلاق لی۔ لینا غنی کا جواب
سیشن کورٹ میں گلوکار علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوی پر سماعت ہوئی جس میں گلوکارہ میشا شفیع کی گواہ لینا غنی کے بیان پر جرح مکمل نہ ہوسکی۔
عدالت نے لینا غنی کو دوبارہ جرح کے لیے طلب کرلیا ،سماعت22مئی تک ملتوی،
لینا غنی نے عدالت سے استدعا کیا کہ کوروناویکسین کرانے کے بعد عدالت پیش ہوں گی،عدالت نے 22 مئی سماعت ملتوی کردی ۔
تفریح
الوارجن کی فلم پشپا 2 کا سنسنی خیر ٹریلرجاری
ٹریلر کو یوٹیوب پر چند گھنٹوں میں کروڑوں ویوز مل گئے
ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے معروف سپر اسٹار ہیرو الو ارجن کی سپر ہٹ فلم پشپا 2 کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
یوٹیوب پر 'پشپا 2- دی رول' کا ٹریلر جاری کر دیا گیا، فلم کا ٹریلرہندی، تیلگو، اور تامل زبان میں جاری کیا گیا ہے جس کو چندگھنٹوں میں ہی کروڑوں ویوز مل چکے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ساؤتھ فلم 5 دسمبر 2024 کو سنیما گھروں کی زینت بنےگی۔
خیال رہے کہ فلم پشپا کا پہلا حصہ 2021 میں ریلیز ہوا تھا،فلم نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے ریکارڈ بزنس کیا تھا اور ہندوستانی کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سرفہرست تھی، فلم میں الوارجن اور رشمیکا مندانا نےمرکزی کردار نبھایا تھا۔
فلم پشپا 2- دی رول‘ کے ٹریلر میں الو ارجن ایک نئے روپ میں نظر آرہےہیں، پشپا اب پہلے سے زیادہ طاقتور اور امیر ہوچکا ہے۔ فلم پہلے پارٹ کی طرح ایکشن سے بھرپور ہے جس میں رومانس کا تڑکا بھی لگایا گیا ہے۔
ہندوستانی میڈیا کے مطابق پشپا ٹو کے لیے الو ارجن نے پارٹ ون کے مقابلے میں دگنا معاوضہ لیا ہے جو کہ 100 کروڑ بھارتی روپے کے قریب ہے۔
View this post on Instagram
ساوتھ انڈین ہیرو الو ارجن نے ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر فلم کا پوسٹر بھی شئیر کیا ہے۔
علاقائی
اسموگ میں کمی ، راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان
اسموگ کی شدت میں کمی اورایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری آنےکےبعد تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے کھولنےکا فیصلہ کیا گیا
اسموگ میں کمی اور ایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری کے بعد راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان کردیا گیا۔
راولپنڈی ڈویژن میں اسموگ کی شدت میں کمی اورایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری آنےکےبعد تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے کھولنےکا فیصلہ کر لیا گیا، انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق 19 نومبر سے راولپنڈی، جہلم، اٹک اور چکوال کے تمام تعلیمی اداروں میں معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں بحال کی جائیں گی۔
کمشنر راولپنڈی نےایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری کےپیش نظرتعلیمی ادارےکھولنےکی سفارش کی تھی۔
تجارت
پی آئی اے نجکاری: حکومت کا دوبارہ بولیاں طلب کرنے کا فیصلہ
کہ اگر پی آئی اے کو بیچنا ہےتو حکومت کو بڑا دل کرنا پڑے گا،پی آئی اے میں منافع بخش ادارہ بننے کا پورا پوٹینشل موجود ہے
وفاقی حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے دوبارہ بولیاں طلب کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
سینیٹر طلال چوہدری کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا جس میں پی آئی اے کیلئے قیمت سے کئی گنا کم بولی آنے کی وجوہات بھی زیر بحث آئیں۔
وفاقی وزیربرائے نجکاری علیم خان نے بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے دوبارہ بولیاں مانگیں گے، پی آئی اے میں 830 ارب نقصانات تھے، جس میں سے 623 ارب کے بقایا جات کو ہولڈنگ کمپنی میں منتقل کیا، باقی 200 ارب کو پی آئی اے کے ساتھ ہی رہنے دیا۔
اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئےسیکرٹری نجکاری کمیشن کا کہنا تھاکہ قومی ائیر لائن کی نجکاری کے پہلے عمل کے دوران کافی حد تک کام ہوچکا ہے، لہذا دوبارہ بولیوں کی طرف گئے تو یہ ایک مختصر پراسیس ہوگا۔
اس دوران وفاقی وزیر علیم خان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی دوباری نجکاری کیلئے دوبارہ بولیاں مانگیں گے اور اس پر کام چل رہا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کا نجکاری پر فوکس ہے، مستقبل میں نجکاری پر کوئی اچھی خبر ملے گی۔
اس دوران علیم خان نے ائیر انڈیا کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ائیر انڈیا کی بولی بھی پانچ دفعہ ناکام ہوئی تھی، اس کے بعد جا کر ائیر انڈیا کی نجکاری کا عمل مکمل ہوا تھا، ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر پی آئی اے کو بیچنا ہےتو حکومت کو بڑا دل کرنا پڑے گا،پی آئی اے میں منافع بخش ادارہ بننے کا پورا پوٹینشل موجود ہے۔
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
وی پی این کا استعمال غیرشرعی ہے، اسلامی نظریاتی کونسل
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسموگ : پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا
-
پاکستان 7 گھنٹے پہلے
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز دیوالیہ قرار
-
دنیا 2 دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر
-
تجارت 2 دن پہلے
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ
-
تجارت ایک گھنٹہ پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
دنیا ایک دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ