جی این این سوشل

پاکستان

برٹش کونسل کی "اے لیول " اور "او لیول " امتحانات سے قبل ایس او پیز جاری

اسلام آباد: برٹش کونسل نے اے اور او لیول امتحانات سے قبل ایس او پیز جاری کر دی ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

برٹش کونسل کی "اے لیول " اور "او لیول " امتحانات سے قبل ایس او پیز جاری
برٹش کونسل کی "اے لیول " اور "او لیول " امتحانات سے قبل ایس او پیز جاری

تفصیلات کے مطابق   برٹش کونسل نے اے اور او لیول امتحانات سے قبل ایس او پیز جاری کر دی ہیں ، ہر پیپر سے پہلے امتحانی سنٹر کو سینیٹائز کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ امیداواروں کے درمیان دو میٹر کا فاصلہ ہونا چاہیے۔  سنٹر داخلے سے قبل اسٹاف اور امیداواروں کا ٹیمپریچر چیک کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سینٹائزر اور ماسک کا استعمال بھی لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ  ایگزیمز سنٹر میں ہجوم پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔  طلبا کو ویٹنگ روم کے بجائے ڈائریکٹ ہال میں پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسٹاف امیداواروں کو پیپر ہینڈ اوور کرتے ہوئے گلوز کا استعمال یقینی بنائیں۔

برٹس کونسل نے ہدایت جاری کی ہیں کہ  حکام کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔

دنیا

غزہ صورتحال نیتن یاہو کی حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی

اسرائیلی وزیر کا غزہ پر 6 نکاتی منصوبہ پیش، عمل نہ ہونے پر حکومت چھوڑنے کی دھمکی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ صورتحال نیتن یاہو کی حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی

اسرائیل کی تین رکنی جنگی کونسل کے رکن بینی گانٹز نے غزہ کی جنگ سے متعلق اپنا 6 نکاتی منصوبہ پیش کردیا اور اس پر عمل کے لیے 8 جون تک کی ڈیڈ لائن بھی دیدی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بینی گینٹز نے دھمکی بھی دی ہے کہ اگر حکومت نے غزہ میں جنگ کے لیے کوئی نیا منصوبہ نہیں اپنایا تو وہ حکومت سے مستعفی ہو جائیں گے۔ یہ اقدام وزیر اعظم نیتن یاہو کو اپنے انتہائی دائیں بازو کے اتحادی پر انحصار کرنے پر مجبور کر دے گا۔

گزشتہ روز گانٹز کا یہ اعلان سات ماہ سے زیادہ کی جنگ کے بعد اسرائیلی قیادت کے اندر تقسیم کو مزید واضح کر گیا۔

گانٹز نے چھ نکاتی منصوبہ پیش کیا جس میں درجنوں یرغمالیوں کی واپسی، حماس کی حکمرانی کا خاتمہ، غزہ کی پٹی کو غیر فوجی بنانا، شہری امور کے لیے بین الاقوامی انتظامیہ کا قیام شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسے 8 جون تک منظور نہ کیا گیا تو وہ حکومت سے مستعفی ہو جائیں گے۔ گانٹز ایک سینٹرسٹ سیاست دان اور نیتن یاہو کے دیرینہ سیاسی حریف ہیں۔ وہ جنگ کے ابتدائی دنوں میں جنگی کابینہ میں شامل ہوئے تھے۔

ان کی رخصتی نیتن یاہو کو اپنے انتہائی دائیں بازو کے اتحادیوں کا اور بھی مقروض کر دے گی جنہوں نے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی پر بات چیت میں سخت رویہ اختیار کر رکھا ہے۔

نیتن یاہو کے قریبیاتحادیوں کا خیال ہے کہ اسرائیل کو غزہ پر قبضہ کرکے وہاں یہودی بستیوں کی تعمیر شروع کردینا چاہیے۔ اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ اس نے رفاح کے مشرقی مضافاتی علاقوں پر اپنے حملے تیز کر دیے ہیں اور اس علاقے میں سرنگوں کا پتہ چلایا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے ہفتہ کو اسرائیلی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے رفاح کے مشرقی مضافات میں اپنی فوج اس لیے بھیج دی ہے کہ وہ سرنگ کو کھولیں، یرغمالیوں کو قتل کریں اور ان کی باقیات کو تلاش کریں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو غزہ میں قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر جانے کے بجائے اپنے فوجیوں کو قتل کرانا پسند کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کی قیادت اپنے فوجیوں کو غزہ کی گلیوں میں بھیج رہی ہے تاکہ وہ تابوتوں میں واپس آ جائیں اس دوران کچھ یرغمالیوں کی باقیات کو تلاش کیا جا سکے جن کو انہیں فوجیوں نے جان بوجھ کر نشانہ بنا کر قتل کیا ہوگا۔

ابو عبیدہ نے جمعہ کو کہا تھا کہ حماس کے جنگجوؤں نے غزہ کی پٹی میں لڑائی کے تمام محاذوں پر دس دنوں کے اندر 100 مختلف اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ حماس کے جنگجو اسرائیل کے ساتھ ایک طویل جنگ کے لیے تیار ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان اور انگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ ٹی 20 کل ہو گا

انگلینڈ ویمن کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور انگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیاں میچ ٹی 20 کل ہو گا

پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ (کل) اتوار کو لیڈز میں کھیلا جائے گا ۔ انگلینڈ ویمن کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔

پہلے میچ میں انگلش ٹیم نے 53 رنز اور دوسرے میچ میں 65 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کی ۔

ٹی 20 سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 23 مئی سے ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملتان: این اے 148، ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملتان: این اے 148، ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری

ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ووٹنگ کے لیے پولنگ کا وقت صبح 8 بجے سے شروع ہو گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، حلقے میں مجموعی طور پر 7 امیدوار میدان میں ہیں، پیپلز پارٹی کے علی قاسم گیلانی اور سنی اتحاد کونسل کے تیمور الطاف ملک میں کا ٹنے کا مقابلہ ہے۔

حلقے میں کل ووٹر کی تعداد 4 لاکھ 44 ہزار 231 ہے جن میں 2 لاکھ 33 ہزار 624 مرد جبکہ 2 لاکھ 10 ہزار 607 خواتین ووٹر ہیں۔

حلقے میں 275 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ان پولنگ اسٹیشنز میں سے 69 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔3 ہزار800 پولیس افسر و اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ حلقے میں یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوئے تھے، ان کے سینیٹر بننے پر سیٹ خالی ہوئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll