جی این این سوشل

تفریح

کورونا کی دوسری لہر ، اکشے کمار کا ایک کروڑ روپے کی امداددینے کا اعلان

نئی دہلی : بالی وڈ سپر اسٹار اکشے کمار نے بھارت میں کورونا کے خلاف اقدامات کرنے کے لیے ایک کروڑ روپےکی مالی امداد کا اعلان کردیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کورونا کی دوسری لہر ، اکشے کمار کا ایک کروڑ روپے  کی امداددینے کا اعلان
کورونا کی دوسری لہر ، اکشے کمار کا ایک کروڑ روپے کی امداددینے کا اعلان

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  سپر اسٹار اکشے کمار نے سابق بھارتی  کرکٹر اور  سیاستدان گوتھم گھمبیر کی فاؤنڈیشن کو کورونا کے خلاف اقدامات کرنے کیلئے ایک کروڑ کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں سابق کرکٹر گو تھم گھمبیر نے  اکشے کمار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ"  گوتھم گھمبیر فاؤنڈیشن کو ضرورت مندوں کی غذا، ادویات، آکسیجن کی ضرورت پوری کرنے کے لیے ایک کروڑ کا اعلان کرنے پر اکشے آپ کا بہت شکریہ"۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اکشے کے اس اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران کیسز اور اموات کی بڑھتی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ایسے میں آکسیجن کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بالی وڈ کی مشہور شخصیات اپنی خدمات پیش کر رہی ہیں۔جان لیوا کورونا وائرس بھارت میں قہر ڈھانے لگا۔ایک روز میں تین لاکھ 49ہزار سے زائد نئے کیس سامنے آگئے ہیں  جبکہ دو ہزار سات سو سے زائد اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں  ۔

ممبئی میں ہرتین میں سے ایک شخص مہلک وائرس کا شکارہونے لگا۔اسپتالوں میں  جگہ ختم  ہوگئی۔بھوپال سمیت کئی شہرو ں میں ٹرین کی بوگیوں کو آئسولیشن سینٹرز میں تبدیل کردیاگیا۔

بھارت میں  آکسیجن کی مانگ بھی پوری نہ ہوسکی۔ہریانہ کے مقامی اسپتال میں آکسیجن کی کمی سے4افراد مارےگئے۔احمدآباد کا آکسیجن پلانٹ چوبیس گھنٹے کام کرنےلگا۔بھارتی ائیرفورس کا طیارہ  بھی سنگاپور سے  آکسیجن ٹینکر لےکرمغربی بنگال پہنچ گیا۔

بھارت کی کئی ریاستوں میں کورونا ویکسین بھی کم پڑگئی ہے۔دہلی میں نافذ کورونا لاک ڈاون میں ایک ہفتے کیلئے توسیع کردی گئی۔لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو سڑک پرہی سزائیں ملنے لگیں۔

تفریح

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوفی ٹرنر کے بچوں سے تعلقات بہتر ہونے لگے

دونوں فریق کے درمیان بہت سے معاملات پر مفاہمت ہوگئی ہے اور وہ تمام مسائل کے پرامن حل کی کوشش کر رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوفی ٹرنر کے بچوں سے تعلقات بہتر ہونے لگے

جونس برادرز کے معروف گلوکار جو جونس اور ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوفی ٹرنر کے درمیان بچوں پر ہونے والے معاہدے کے بعد تعلقات بہتر ہونے لگے ہیں۔

عالمی خبررساں ادارے کے مطابق جو جونس کی جانب سے سوفی ٹرنر کے خلاف طلاق کے مقدمے کو خارج کرنے کی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔

عدالتی ریکارڈ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو جونس اور سوفی ٹرنر، جنہوں نے 2019 میں شادی کی تھی، بچوں کی تحویل کے لیے عارضی معاہدے پر رضامندی ظاہر کی تھی جس کے بعد گلوکار نے 11 اکتوبر کو طلاق کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست بھی دائر کردی ہے ، بچوں کے معاملے پر ہونے والے معاہدے کے مطابق جو جونس اور سوفی ٹرنر نے عارضی تحویل کے انتظام پر اتفاق کیا  تھا جس میں واضح کیا گیا تھا کہ دونوں اپنی بیٹیوں کو باری باری تین ہفتوں کے لئے اپنی تحویل میں رکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس کے علاوہ دونوں فریق کے درمیان بہت سے معاملات پر مفاہمت ہوگئی ہے اور وہ تمام مسائل کے پرامن حل کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

چینی صدر شی جن پنگ فرانس، سربیا، ہنگری کے یورپی دورے پر روانہ

چینی صدر شی جن پنگ پانچ سالوں میں پہلی بار یورپ کا دورہ کر رہے ہیں اور انہوں نے فرانس، سربیا اور ہنگری کے رہنماؤں کی دعوت پر پیرس، بلغراد اور بڈاپسٹ کے دورے طے کئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چینی صدر شی جن پنگ فرانس، سربیا، ہنگری کے یورپی دورے پر روانہ

چینی صدر شی جن پنگ فرانس، سربیا، ہنگری کے یورپی دورے پر روانہ ہو گئے۔

شنہوا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ آج ( اتوار) کی صبح فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، جمہوریہ سربیا کے صدر الیگزینڈر ووکیچ اور صدر تماس سلیوک اور وزیر اعظم وکٹر اوربان کی دعوت پر فرانس، سربیا اور ہنگری کے سرکاری دوروں کے لیے بیجنگ سے روانہ ہوئے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے قبل ازیں کہا کہ صدر شی جن پنگ کے یورپی دارالحکومتوں کے دوروں سے فرانس، سربیا، ہنگری اور یورپ کے ساتھ چین کے تعلقات کو مجموعی طور پر فروغ ملے گا اور ساتھ ہی ساتھ عالمی پرامن ترقی کو فروغ ملے گا۔

چینی صدر شی جن پنگ پانچ سالوں میں پہلی بار یورپ کا دورہ کر رہے ہیں اور انہوں نے فرانس، سربیا اور ہنگری کے رہنماؤں کی دعوت پر پیرس، بلغراد اور بڈاپسٹ کے دورے طے کئے ہیں۔چینی وزارت خارجہ نے قبل ازیں اطلاع دی تھی کہ شی جن پنگ کا یورپی دورہ 5 سے 10 مئی تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ اس دورے میں شی جن پنگ کے وفد میں ان کی اہلیہ پینگ لی یوان، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس کے ڈائریکٹر اور رکن وانگ یی شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

وفاقی بجٹ میں صنعتی پالیسی متعارف کرائی جائے گی ، وزیر صنعت و پیداوار

صنعت و پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے برآمد کنندگان پر زور دیا کہ وہ مخصوص ملکوں پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے نئی منڈیاں تلاش کریں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی بجٹ میں صنعتی پالیسی متعارف کرائی جائے گی ، وزیر صنعت و پیداوار

صنعت و پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ملک کی اقتصادی ترقی کے لئے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا جارہا ہے۔

لاہور میں آئندہ وفاقی بجٹ کے مشترکہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں صنعتی پالیسی متعارف کرائی جارہی ہے جس کے تحت صنعت کاروں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی ترغیب کے لئے خصوصی پالیسیاں تشکیل دی گئی ہیں جس سے ملک میں غربت کی شرح میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے برآمد کنندگان پر زور دیا کہ وہ مخصوص ملکوں پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے نئی منڈیاں تلاش کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll