9مئی واقعات،پنجاب حکومت نے زیر حراست ملزموں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی
رپورٹ میں فوج کی حراست میں موجود ملزمان کا ڈیٹا شامل نہیں جبکہ نابالغ بچوں، صحافیوں اور وکلا کا ڈیٹا بھی شامل نہیں ہے

پنجاب حکومت نے 9 مئی واقعات کے بعد گرفتار کیے جانے والے افراد سے متعلق ڈیٹا کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران 9 مئی کے واقعات میں ملوث زیرحراست ملزمان کا ڈیٹا جمع کرا دیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں فوج کی حراست میں موجود ملزمان کا ڈیٹا شامل نہیں جب کہ رپورٹ میں نابالغ بچوں، صحافیوں اور وکلا کا ڈیٹا بھی شامل نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق 9 مئی کے واقعات میں 81 خواتین کو حراست میں لیا گیا جن میں سے 42 کو ضمانت پر رہا کیا گیا ہے جب کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث 39 خواتین اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پرجیلوں میں ہیں۔ایم پی او کے تحت 2285 افراد کی گرفتاری کے آرڈر جاری کیے گئے تھے اور اس وقت ایم پی او کے تحت 21 افراد جیلوں میں ہیں۔
توڑ پھوڑ کے واقعات میں 3050 افراد ملوث پائے گئے، 9 مئی واقعات پرانسداد دہشتگردی قانون کے تحت 51 مقدمات درج کیے گئے اور 1888 افرد کو اے ٹی سی قانون کے تحت گرفتار کیا گیا جن میں سے 108 ملزمان جسمانی ریمانڈ اور1247 جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں جب کہ انسداد دہشتگردی قانون کے تحت 33 افراد کی شناخت پریڈ کرائی گئی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہےکہ انسداد دہشتگردی قانون کے تحت 232 افراد ضمانت پر رہا ہوئے اور 500 افراد کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے رہا کردیا گیا ہے۔9 مئی واقعات میں ملوث ملزمان کےخلاف دیگرقوانین کے تحت247 مقدمات درج ہوئے جن میں 4119 افراد کو گرفتار کیا گیا، ان میں سے 86 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر اور 2464 جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، دیگر مقدمات میں 368 افراد کی شناخت پریڈ کی گئی، 3012 افراد کو مختلف مقدمات میں ضمانت پر رہا کیا گیا اور اور اب تک 1201 افراد کو بری کیا گیا ہے
پی ایس ڈی ایف کا سر سید ڈیف ایسوسی ایشن سے معاہدہ، سماعت سے محروم افراد کیلئے ہنرمندی و روزگار کے مواقع بڑھانے کا عزم
- 2 days ago
پاکستان میں نیا شناختی کارڈ متعارف
- 2 days ago

قوم کل یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی
- 4 days ago
79واں جشنِ آزادی: پنجاب پولیس کا امن و سلامتی کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

انمول پنکی کو بڑا ریلیف، 3 مقدمات میں بری
- 4 days ago

ملک میں سونا مزید سستا ہو گیا
- 2 days ago

غازی آباد تھانے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، بھکاری بھی نہ چھوڑا
- 2 days ago

شادی سے انکار یا بلیک میلنگ؟ نوجوان پر تیزاب پھینکنے کے بعد فائرنگ
- 4 days ago

علی ظفر کی عالمی میڈیا میں بھرپور پذیرائی
- 2 days ago
نوجوانوں کو ایکسپورٹ انڈسٹری سے جوڑنے کا عملی قدم
- a day ago
الخدمت کیطرف سے اجتماعی شادی کی تقریب، 60 گھر آباد ہوں گے
- 2 days ago
عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر خیبر پختونخوا حکومت کا وفاق کی ہدایت پر 6.4 ارب روپے دینے سے انکار
- 2 days ago


